اسلام آباد پولیس کاکارکنان،صحافیوں پر تشدد،توڑ پھوڑ ،عمران خان کاسخت ردعمل

2isbpolitashduddkhan.jpg

نیوٹرلز کی تھپکی اور آئی جی اسلام آباد کی ایماء پر تحریک انصاف کے حامیوں کو ڈرانےدھمکانےکیلئےفسطائیت کا سہارا لیا جارہا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے بعد اسلام آباد کی صورتحال پر عمران خان کا ردعمل۔۔

اسلام آبادہائیکورٹ سے واپسی پر عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جیساکہ 18مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس میں دیکھا گیا، پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس”نامعلوم افراد“ نے تحریک انصاف کےپرامن کارکنان،حتّٰی کہ ہمارے فوٹوگرافر پر حملہ کیا اور انہیں گرفتارکیا۔


انکا مزید کہنا تھا کہ پرامن شہریوں کیخلاف تشدد کا ایسابےدریغ استعمال اور عام شہریوں کا اغواء نہایت اشتعال انگیز ہے

https://twitter.com/x/status/1640320017962082306
انہوں نے مزید کہا کہ حتّٰی کہ میری گاڑی جوقریب ہی کھڑی تھی اور جس میں کوئ سوار بھی نہ تھا، پر دھاوا بولاگیا اور اسکی کھڑکیاں توڑی گئیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوٹرلز کی تھپکی اور آئی جی اسلام آباد کی ایماء پر تحریک انصاف کے حامی عوام/شہریوں کو ڈرانےدھمکانےکیلئےاس فسطائیت کا سہارا لیا جارہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1640320088141176834
 

Maharaj Siyasi

MPA (400+ posts)
یہ ساری بکواس جو تم نے لگھی ہے ۔ اگر جنرلز قانون کے سامنے آئے تو ساری بہادری نکل جائے گی۔جیسے مشرف کی نکل گئی تھی۔ ۔بس اتنا کافی ہے ۔ان لوگوں نے تمہاری ایسی کی تیسی پھیر دینی ہے اگر عمران خان بیچ میں نہ ہو ۔آئ ڈی سے ہی ڈفر نظر آ
ئے ۔
I did not do any Bakwas Mr. Please calm down and ponder on the achievements of IK since he lost his VOC. And think about what he should have not done to be in a relatively better place.
He is surrounded by crooks, and his followers can differ with him. Why?