آزادکشمیر: پی ٹی آئی امیدوارکیلئے پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ بذریعہ ٹاس ،ویڈیووائرل

azah1i1i1i.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی ٹکٹ لینےکے خواہش مند امیدواروں کے درمیان ٹاس کا مقابلہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کیلئےامیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا یہ انوکھاواقعہ مظفر آباد میں پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی آزادکشمیر راجہ منصور نے دو امیدواروں کے درمیان ٹکٹ کا فیصلہ کرنے کیلئے ٹاس کروایا ۔


ٹاس جیت کر پارٹی ٹکٹ حاصل کرنےوالے امیدوار کو موقع پر موجود افراد نے مبارکبادیں بھی دینا شروع کردی ہیں جبکہ ٹاس ہارنے والے امیدوار بھی مبارکباد دیتے نظر آئے۔

آزاد کشمیر میں 27 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہونا ہے جس کےلیے مختلف پارٹیوں کی جانب سے امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
 

Green Inside

Senator (1k+ posts)
اتنی کوئی بڑی بات نہیں ۔ الیکشن کمشن میں بھی اگر دو امیدواروں کے کے ووٹ برابر ہوں تب بھی ٹاس ہی ہوتا ہے۔ اور اگر خواتین یا مخصوص نشستوں پر اگر تناسب ٪ برابر ہو جائے تب بھی ٹاس سے ہی قومی یا صوبائی اسمبلی کی نشست کا فیصلہ ہوتا ہے۔
 

Back
Top