تحریک انصاف

  1. Muhammad Awais Malik

    اسپیکر سےابھی استعفوں کا نوٹی فکیشن نہیں آیا،منحرف ارکان کو نوٹس کرچکے

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین کے اسمبلی سے استعفوں کا معاملہ جیسے ہی الیکشن کمیشن کو موصول ہوگا اس پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا...
  2. S

    پہلی تقریر میں ہی شوبازیاں دکھا کر اگلے دن یوٹرن لے لیا گیا : عثمان بزدار

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نئے وزیراعظم شہباز شریف پر طنز کے تیر برسادیئے، ٹوئٹ کیا کہ پہلی تقریر میں ہی شوبازیاں دکھا کر اگلے دن یو ٹرن لے لیا گیا،گزشتہ سال پی ٹی آئی نے تنخواہوں میں 35٪ اضافہ کیا جس میں 10٪ بنیادی تنخواہ میں اضافے کےساتھ 25٪ ڈسپیریٹی/اسپیشل الاؤنس شامل تھا،عثمان...
  3. Rana Asim

    اداروں کی نیوٹریلٹی مشکوک ہے، عمران کو کیوں نہیں نکالا جاسکتا:فضل الرحمان

    جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جو کے پی بلدیاتی الیکشن کے بعد اداروں کی غیر جانبداری کا دم بھر رہے تھے، انہوں نے معاملات اپنے ہاتھ سے نکل جانے پر پھر سے اداروں کی غیر جانبداری کو مشکوک قرار دے دیا ہے۔ نجی چینل آج نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں سربراہ پاکستان...
  4. Muhammad Awais Malik

    علیم خان یہ الزامات تب لگاتے جب وہ ہمارے ساتھ تھے:شہباز گل کا جواب

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل اپنی جماعت کے منحرف رہنما علیم خان کے الزامات پر پھٹ پڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چھوڑنےوالے علیم خان کی جانب سے عمران خان پر کرپشن سے متعلق الزامات عائد کیے گئے تھے جس کے جواب میں تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے علیم خان کے کرپشن...
  5. S

    کب تک نوٹ کی چوٹ پرسرکس جاری رہےگا:راجہ ریاض کی آڈیو پرکامران خان کا تبصرہ

    پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما راجہ ریاض کی مبینہ آڈیو کال لیک ہو گئی، ووٹر نے پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی راجہ ریاض کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی راجہ ریاض سندھ ہاؤس میں موجود ہیں، گزشتہ روز ان کا کہنا تھا کہ ہم عدم اعتماد کا ووٹ ڈال کر استعفیٰ...
  6. Muhammad Awais Malik

    تحریک انصاف کے 50 فیصد لوگ حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں گے:جاوید لطیف کا دعویٰ

    مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ جس دن عدم اعتماد پیش ہوگی تحریک انصاف کے 50 فیصد لوگ حکومت کا ساتھ چھوڑ جائیں گے۔ سماء نیوز کے پروگرام"لائیو ود ندیم ملک" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اس وقت ق لیگ کا اپوزیشن کا ساتھ دینے کا بھی مسئلہ نہیں ہے،...
  7. S

    جنگ گروپ کا شوکت خاتم فنڈز کی جھوٹی خبر پر یوٹرن، صحافیوں کی تنقید

    جنگ گروپ کا شوکت خاتم فنڈز کی خبر پر یوٹرن۔۔ صحافیوں کی تنقید ستائیس جنوری دوہزار بائیس کو جنگ گروپ کے دی نیوز نے ایک خبر لگائی جس میں کہا کیا پی ٹی آئی نے شوکت خانم اسپتال کے عطیات سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیے؟ غیرملکی فنڈنگ کیس کے حوالے سے اسپتال کو عطیہ دینے والے اس بات سے لاعلم تھے کہ...
  8. S

    وزیراعظم کے "میڈیا مایوسی پھیلاتا ہے" کہ بیان پر محمد مالک کا ردعمل

    نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور تجزیہ کار گفتگو کرتے ہوئے اینکر پرسن و تجزیہ کار محمد مالک نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے حقائق اور ثبوتوں کے ساتھ بات کرنا وزیراعظم کو مایوسی لگتا ہے اور جو اینکرز ان کے حق میں بولتے ہیں وہ سب اچھے ہیں۔ محمد مالک نے کہا کہ میڈیا کی رپورٹنگ میں مسائل ہوتے بھی ہیں...
  9. Rana Asim

    نیب آرڈیننس:ہائی پروفائل کیس متاثر ہوں گے،کتنے ہزار ملزموں کوریلیف مل سکتا؟

    روزنامہ جنگ کے مطابق نئے نیب آرڈیننس 2021 کے نافذ ہونے سے تقریباً 100 ہائی پروفائل کیس متاثر ہوں گے جن میں سابق صدر، موجودہ اور سابق وزرائے اعظم، ارکان پارلیمنٹ اور سینئر بیوروکریٹس کے کیسز متاثر ہوں گے جن میں زیادہ تر کو ریلیف مل سکتا ہے۔ نیب آرڈیننس 2021 کا بغور جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ...
  10. arifkarim

    بلدیاتی انتخابات: غلط امیدواروں کا انتخاب ہار کی بڑی وجہ ہے: وزیراعظم

    خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا، ٹویٹ میں میں کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے کی خود نگرانی کا اعلان کردیا، ساتھ ہی بتادیا کہ کن وجوہات کی بنا کو پی ٹی آئی کو شکست ملی۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ غلط امیدواروں کا انتخاب...
  11. S

    بغیر انصاف عدالتوں کی عمارتیں کھڑا کرنیکا کیا مقصد؟علی احمد کرد

    سینیئر وکیل علی احمد کرد نے عدالتوں سے انصاف نے ملنے پر سوال اٹھادیا، گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا کی طرف سے تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس سے خطاب میں مہمان خصوصی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر علی احمد کرد نے کہا جب انصاف نہیں مل سکتا تو عدالتوں کی عمارتوں کو کھڑا کرنے کا کیا...
  12. S

    پی ٹی آئی نے تین سالہ حکومت میں اشتہارات پر کتنا پیسہ لگایا؟

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں وزارت اطلاعات نے سال 2013 سے لے کر 2018 اور سال 2018 سے نومبر 2021 تک میڈیا گروپس کو دیے گئے سرکاری اشتہارات کی تفصیلات پیش کردیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے اپنی حکومت کے پہلے تین سالوں کے دوران پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو جاری کیے گئے...
  13. Rana Asim

    ضمنی انتخاب:الیکشن کمیشن نے جمشید اقبال چیمہ کے الزامات کو مسترد کر دیا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اداری پی ٹی آئی امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے گئے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ تجویز کنندگان کے ووٹ دوسرے حلقے میں منتقل کرنے کا الزام عائد...
  14. D

    PTI Parliamentary board again refused party ticket to Inam Ullah Niazi

    تحریک انصاف نے انعام اللہ نیازی کو پھر ”فارغ“ کر دیا، امجد نیازی کا ٹکٹ برقرار لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک+ جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے پارٹی کے سربراہ عمران خان کے کزن انعام اللہ خان نیازی کو ایک بار پھر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 72 میانوالی سے الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار نہیں دیا...