ضمنی انتخاب:الیکشن کمیشن نے جمشید اقبال چیمہ کے الزامات کو مسترد کر دیا

ecp.jpg


میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اداری پی ٹی آئی امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے گئے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ تجویز کنندگان کے ووٹ دوسرے حلقے میں منتقل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، تجویز کنندگان کا ووٹ 2018 سے ہی این اے130 میں درج ہے، ثبوت کے طور پر 2018 کی انتخابی فہرست کا متعلقہ حصہ بھی سامنے ہے۔


پنجاب کے الیکشن کمشنر غلام اسرار خان نے واضح کیا کہ تجویز کنندگان 2018 سے بلاک کوڈ 259110108 کے ووٹر ہیں، بلاک کوڈ 259110108 حلقہ این اے 130 کی حدود میں شامل ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیہ میں یہ بھی کہا کہ نظر ثانی کردہ انتخابی فہرست میں بھی تجویز کنندگان این اے 130 کے ووٹر ہیں، الیکشن کمیشن پر لگائے گئےالزامات مکمل طور پر بےبنیاد ہیں، الیکشن کی شفافیت پرکسی طور کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو نے کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف الیکشن سے باہر ہو گئی تھی۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
ہائیکورٹ چلے جائے۔۔۔ سمپل لیکن حد ہے کہ یہ لوگ اہنی درخواست بھی ٹھیک طریقے سے نہیں ڈال سکتے۔

یا شائد قصداً ہی کیا ہو کہ لاہور میں جعل ساز کوتا خوروں سے جیتنا ویسے ہی مشکل ہے اوپر سے مہنگائی کے حالات۔