گال ٹیسٹ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھا کر سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی اور دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی،گال ٹیسٹ کے فاتح کپتان بابراعظم کو ملنے والے چیک پر غلط رقم درج کردی گئی۔
گال ٹیسٹ کی اختتامی تقریب میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو پلیئر آف دی میچ ٹرافی اور 2...
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے لنکا پریمیئر لیگ میں جوئے کی تشہیر سے صاف انکار کر دیا، لنکا پریمیئر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 30 جولائی سے 22 اگست تک منعقد ہوگا، کولمبو اسٹرائیکرز نے بابر اعظم کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے، پاکستانی کپتان فرنچائز کی بھی قیادت کریں گے۔
لیگ میں جوئے کی کئی کمپنیز نام میں...
ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اتنی بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ کا یہاں موجود ہونا ایک شاندار تجربہ ہے!
تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کمنٹیٹر ناصر حسین نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران سٹیڈیم میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی...
سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو خود غرض کپتان قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے درمیان گوتم گھمبیر کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے تھے اس دوران ہندی زبان میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بابراعظم پر خود غرضی کا الزام عائد...
بلے بازی کی صلاحیتوں سے مالا مال پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کرکٹ کے میدانوں اور شائقین میں انتہائی مقبول ہیں اب سوشل میڈیا یہ دلچسپ سوال زیربحث ہے کہ کیا اب فزکس کے طلبہ بھی ان کی کور ڈرائیو سے متعلق پڑھیں گے۔
فزکس پڑھنے والے طلبہ کے لیے بابراعظم کی کور ڈرائیو‘ کا ذکر تب شروع ہوا جب...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی ہدف ہےکہ ٹورنامنٹ جیتیں اور ٹرافی اپنے نام کریں۔
ایشیاء کپ کے فائنل میں کوالیفائی کرنےکےبعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ہم ٹرافی جیتنے سے ایک قدم دور ہے، ہر ایونٹ میں ٹیم کا خواب ہوتا ہے کہ ٹرافی جیتے، فائنل میں...
ایشیا کپ سپرفور مرحلے کے پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے رضوان احمد کے ریویو لینے کے فیصلے پر ردعمل کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ سپرفور مرحلے کے پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ میں پاکستان کھلاڑی رضوان...
کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جارحانہ اننگز پر وزیراعظم نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے سیاسی صورتحال پر اپنے اندر کی بات کہہ دی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ...
کراچی میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا ہے، میچ کی چوتھی اننگز میں پاکستانی بیٹنگ سائیڈ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت سے ریکارڈ بناڈالے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 196رنز سکور کیے...
کرکٹ سے متعلق خبریں دینے والے ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ویوین رچرڈز نے کہا کہ بابراعظم عظیم باکسر محمد علی کی طرح کسی کو بہت جلد ناک آؤٹ نہیں کرتا مگر میچ کے اختتام تک اپنا کام دکھا دیتا ہے، انہوں نے کہا پی ایس ایل دنیا کی بہترین ٹی 20 لیگز میں سے ایک ہے۔
انہوں...
پاکستان سپر لیگ 7 میں مسلسل آٹھ میچز میں شکست کا سامنا کرنے والی ٹیم کراچی کنگز کے صدر اور سابق کپتان وسیم اکرم نے بابر اعظم کے معاملے پر وضاحت پیش کر دی۔
وسیم اکرم نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بابراعظم سے سوال کیا تھا کہ "کیا ہمارے بولرز یارکرز گیندیں بالکل نہیں کرا سکتے؟"
سوئنگ کے سلطان...
پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے نان کیپنگ فیلڈر بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے یہ اعزاز گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں تین کیچز پکڑ کر حاصل کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پکڑے گئے کیچز کے بعد بابراعظم کے پی ایس...
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور خاتون فاسٹ باؤلر فاطمہ ثنا کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے ایوارڈز سے نوازا گیا، جس پر وزیراعظم عمران خان نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔
تفصیلات کے...
آئی سی سی نے ٹی 20 کرکٹ کیلئے سال کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل انٹرنیشنل ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں تین پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کرکٹ کی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا جس کی کپتانی پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو سونپی گئی ہے۔
آئی...
آئی سی سی نے کیں یادیں تازہ۔۔۔ بابر اعظم کی پرانی ویڈیو ریلیز
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ماضی میں کیسے پرفارم کرتے تھے اور کیسے نظر آتے تھے آئی سی سی نے یادیں تازہ کردیں،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ماضی کی ویڈیو شیئر کردی،جس میں وہ بولنگ کرتے اور وکٹ لیتے نظر...
دنیائے کرکٹ کی مقبول ترین سیریز ایشز کے دوران کمنٹیٹرز بابراعظم کا ذکر کرکے ان کی تعریف کرتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جاری تھا کہ ایک موقع پر آسٹریلیوی کمنٹیٹر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا ذکر چھیڑ دیا جس پر کمنٹری باکس میں...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنی پسندیدہ بھابی پر ثانیہ مرزا کا نام نہ لیا، اپنے علاوہ کسی اور کا نام سن کر ثانیہ مرزا ناراض ہو گئیں۔
قومی بلے باز شعیب ملک کے سوشل میڈیا شو پر کچھ عرصہ قبل پاکستانی کپتان مہمان بن کر آئے، جس میں پوچھے گئے کئی سوالوں میں سے ایک یہ بھی تھا کہ ان کی پسندیدہ...
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور کپتان بابراعظم نے اپنے سے متعلق گوگل پر سرچ کیے جانے والے ان سوالوں کے جوابات دے دیئے جو ان کے مداحوں کو جاننے کی سب سے زیادہ تشنگی ہے۔ ان میں سب سے اوپر آمدنی اور شادی سے متعلق کیے جانے والے سوالات ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں...
مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد آئی سی سی کی جانب سے ٹیم آف ٹورنامنٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں پاکستانی کرکٹر بابراعظم کو ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے اور بولرز میں شاہین آفریدی کا نام ہے جب کہ 12 رکنی اس ٹیم میں کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا نے جیت لیا ہے...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ایک اور اعزاز چھین کر اپنے نام کرلیا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے پاس بطور کپتان ٹی 20 کرکٹ میں 13 نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ تھا جسے آج قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے توڑ دیا ہے۔
آج ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان...