شادی کے نام پر لوٹ کا بازار گرام, راولپنڈی پولیس نے گینگ کی تلاش شروع کردی, کہانی کچھ یہ ہے کہ ضلع ہری پور سے تعلق رکھنے والے عظیم حسن کی شادی کو ایک ہی دن ہی گزرا تھا کہ اُن کی بیوی نے اپنے والد کی طبعیت کا بہانہ کرتے ہوئے گھر جانے کا کہا, عظیم حسن نے بھی اپنی بیوی کے ہمراہ والد کے گھر راولپنڈی جانے کا فیصلہ کیا۔
راولپنڈی میں مصریال روڈ پر بیوی عائشہ بی بی نے شوہر کو کہا کہ وہ قریب ہی ایک گلی میں پھپھو کے گھر پر سامان چھوڑ کر واپس آتی ہیں اور وہ یہیں اس کا انتظار کرے،طویل انتظار کے بعد...