ٹانگیں دکھانے پر جب شوہر کو اعتراض نہیں ہے تو پاکستانی عوام کو کیوں ہے؟ اشناشاہ
پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ میرے لباس یا ٹانگیں دکھانے پر میرے شوہر کو اعتراض نہیں ہے تو پاکستانیوں کو کیوں ہے۔
تفصیلات کے مطابق اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی ایک تصویر پر ہونےوالی تنقید کا جواب دیدیا ہے، اس تصویر میں انہوں نے ایک سفید رنگ کی شارٹ اسکرٹ پہن رکھی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ شارٹس پہنے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔
ویڈیو اور تصاویر شیئر ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے اشنا شاہ کو ایسا لباس پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں زبردست ٹرول کیا گیا۔
ٹرولنگ اور تنقید کے جواب میں اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ میں نے زندگی کی سب سے بڑی غلطی یہ کی تھی کہ اپنی شادی پر لال چولی پہننے اور ڈانس کرنے پر تنقید کرنے والو ں سے معافی مانگ لی، ایسے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ لبرل ماحول میں پرورش پانے والوں کو ختم ہی کردیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک لبرل پس منظر سے تعلق رکھنے والی لڑکی ہوں جو کینیڈا میں پلی بڑھی ہوں اور اپنے دوستوں کے ساتھ شارٹس وغیرہ پہنتی ہوں، میری شادی ایک سفید فام سے ہوگئی ہے، جب میرے شوہر کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس کی بیوی بیرون ملک اپنی ٹانگیں دکھارہی ہے تو پاکستانی کیوں بلاوجہ اپنے آپے سے باہر آرہے ہیں؟
اداکارہ نے کہا کہ میں لوگوں کی منافقت کی پرواہ نہیں کرتی، جائیں اور پورن سرچ کریں یا کچھ آئٹم نمبز دیکھیں، ان کو پورا حق ہے وہ جیسے چاہیں زندگی گزاریں اور خوش رہیں۔