پاکستان میں زندگی کا گزر بسر مشکل سے مشکل ترین ہوتا جارہاہے, جہاں قومی ہیرو بھی مشکل کا شکار ہیں, دنیا بھرمیں پاکستان کا نام روشن کرنےوالا قومی ہیرو فوڈ ڈیلیوری کرنے پر مجبور ہوگیا۔
پیرا اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ناصر طارق رزق حلال کی خاطر محنت مزدوری کرکے گزارا کررہے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں ناصر طارق نے حالت زار بتائی, انہوں نے شکوہ کیا حکومت پوچھتی بھی نہیں۔ ملک کے لیے اتنا کچھ کیا مگر حکومت کی طرف سے کسی نے مبارک باد نہیں دی,کوئی فون کرکے حال بھی نہیں پوچھتا, ایسا...