مشہور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ نئے بال لگواتے ہوئے نظر آرہے ہیں، یہ ویڈیو مولانا طارق جمیل نے خود شیئر کی۔
تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک کلینک میں اپنی ویڈیو شیئر کی جس کو دیکھا کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ کسی ہیئر ٹرانسپلانٹ میں موجود ہیں اور نئے بال لگوارہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ڈاکٹر 70 سالہ شعلہ بیان مقر ر مذہبی رہنما کے سر پر مختلف نشانات لگارہے ہیں جس سے ایسا لگ رہا ہے کہ ان کے سر پر نئے بال لگانے کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔
ویڈیو میں آگے جاکر دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے سر پر ایک سفید پٹی بندھی ہوئی ہے اور انہوں نے اس پٹی کے اوپر سرجیکل کیپ بھی پہن رکھی ہے۔
اس موقع پر مولانا طارق جمیل ایک 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر اپنے دستخط بھی کررہے ہیں اور یہ نوٹ وہ ڈاکٹر کو دیتے ہیں جس کو ڈاکٹر عقیدت و احترام کے ساتھ دونوں ہاتھوں میں تھام لیتے ہیں۔
ویڈیو کی کوئی وضاحت یا کسی قسم کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں، یہ کہنا کہ مولانا طارق جمیل نے نئے بال لگوائے ہیں صرف ایک مفروضہ ہے یہ غلط ہے یا صحیح مولانا خو د یا ان کے قریبی ذرائع ہی بتاسکتے ہیں۔