نوجوان پاکستانی اداکارہ آئمہ بیگ نے عمرے کی ادائیگی سے قبل سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جدہ میں پاکستان اور انڈونیشیا میوزیکل نائٹ کا انعقاد ہوا، یہ ایونٹ "جدہ سیزن" کے تحت منعقد کیا گیا جس میں پاکستان اور انڈونیشیا کے فنکاروں نے پرفارم کیا، پرفارم کرنے والے فنکاروں میں انڈونیشیا کی صف اول کی گلوکارہ لیڈی رارا، پاکستان کے گلوکار بلال سعید ، آئمہ بیگ اور سونو ڈانس گروپ شامل تھا۔
تقریب میں ہزاروں پاکستانی، انڈونیشیا اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے فنکاروں کی پرفارمنسز دیکھی، میوزیکل نائٹ میں پاکستانی مزاحیہ اداکار کاشف خان اور ان کی ٹک ٹاکر بیٹی ربیکا خان نے بھی شرکت کی۔
ایونٹ میں اپنی پرفارمنس کی تصاویر شیئر کرنے کے بعد آئمہ بیگ نے سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کی اور اس موقع پر بنائی گئیں تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
آئمہ بیگ نے جدہ میوزیکل نائٹ میں اپنے مشہور گانے کیف وسرور سمیت دیگر گیت گائے اور ان کے کلپس شیئر کیے بعد ازاں انہوں نے عمرے کی ادائیگی کے دوران بنائی گئیں تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جس پر صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔
صارفین نے انہیں عمرے جیسی عبادت کے دوران تصاویر بنانے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سکون سے عمرے کی ادائیگی کریں، ایسے موقع پر بھی انہیں تصاویر بنانا یاد رہتا ہے۔
صارفین نے ان کی تصاویر میں دکھائی دینے والے فینسی ناخنوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ناخنوں کو بڑھانےسے وضو نہیں ہوتا، ایک دن پہلے جدہ میں کانسرٹر کرنے اور جسم کو آویزاں کرنے والے لباس پہننے اور کے بعد عمرہ کرنا، سمجھ سے باہر ہے کہ ان ر تنقید کرنے والے لوگ غلط ہیں یا یہ سب کرنے والی آئمہ غلط ہیں، اللہ ہی جانے۔