حکیم شہزاد ملتان کے علاقہ شجاع آباد کے رہنے والے ہیں اور مسلم لیگ ن سرگرم کارکن ہیں، 2024 الیکشن میں وہ ن لیگ کے رانااعجاز نون اور رانا قاسم نون کے حق میں کمپین چلاتے نظرآئے، وہ شجاع آباد میں شہزاد دواخانہ کے نام سے ایک دواخانہ چلارہے ہیں۔
حکیم شہزاد نے 4 شادیاں کررکھی ہیں اور دانیہ شاہ انکی چوتھی بیوی ہیں، حکیم شہزاد اپنی لوہا پاڑ معجون کی وجہ سے مشہور ہیں اور یہ معجون مردانہ کمزوری کیلئے ہے ۔انکا دعویٰ ہے کہ انکی یہ معجون بیڈتوڑ ہے جو نفس کے پٹھوں کو مضبوط کرتی ہے،جریان،احتلام کو روکتی ہےا ور شوگر کیلئے بھی کارآمد ہے۔
مفتی قوی بھی انکے دواخانے پر تشریف لا چکے ہیں اور ان کی لوہا پاڑ معجون سے مستفید ہوچکے ہیں اورنکی معجون کی کافی تعریف کرچکے ہیں۔
دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر نے بتایا کہ وہ حکیم ہیں، اس لیے دانیہ اپنی والدہ کی ادویات لینے ان کے پاس آیا کرتی تھیں۔
شہزاد کا کہنا تھا کہ کئی مرتبہ دوائی خریدنے کے بعد دانیہ نے انہیں اپنے گھر آنے کی دعوت بھی دی لیکن انہوں نے ہمیشہ انکار ہی کیا تاہم ایک دن وہ دانیہ کے گھر چلے ہی گئے جہاں وہ دانیہ کو دیکھ کر اپنا دل ہار بیٹھے۔
انہوں نے دانیہ شاہ سے دوستی کے لیے خاصے جتن بھی کیے جس کی تفصیل بھی انہوں نے کھل کر بتادی۔حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ وہ دانیہ شاہ سے دوستی کرنا چاہتے تھے مگر اس نے انہیں شادی کی آفر کردی جس پر انکے پیروں تلے سے زمین نکل گئی۔
دانیہ شاہ کے شوہر نے بتایا کہ دانیہ سے دوستی کرنے کے لیے ساری نمازیں پڑھ ڈالیں، پیروں کے پاس تعویذ لینے بھی گئے اور درگاہیں پر بھی حاضریاں دیں لیکن وہ تھیں کہ ان سے دوستی کے لیے قابو میں ہی نہیں آرہی تھیں جس کے بعد اس نے دانیہ شاہ کی والدہ سے رابطہ کیا۔
دانیہ شاہ نے انٹرویو میں بتایا کہ شادی کے لیے ان کی جانب سے کوئی ڈیمانڈ نہیں تھی البتہ ان کے شوہر حکیم شہزاد نے اپنی رضامندی سے حق مہر میں گھر، ایک مہنگی گاڑی، زیورات اورنقدی لکھوادی۔
حکیم شہزاد نے بتایاکہ انہیں سونے کے 4 سیٹ، 60 لاکھ روپے کی ایک گاڑی اور ایک گھر دیا ہے۔دانیہ شاہ کو بطور حق مہر اپنے دل سمیت ساری جائیداد دے دی ہے اور یہی نہیں بلکہ آئندہ بھی وہ جومانگیں گی انہیں دیا جائے گا۔