عاصمہ شیرازی 17اکتوبر 2021 کو جب اتوار بازار گئی تھیں اس وقت پھلوں ، سبزیوں، مرغی اور دیگر اجناس کا کیا ریٹ تھا اور آج اسی اتوار بازار میں کیا ریٹ ہے؟
معروف صحافی عاصمہ شیرازی نے 17اکتوبر 2021 میں ایک ٹوئٹ کی تھی جب ملک میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تھی اور عمران خان وزیراعظم تھے، عاصمہ شیرازی نے اس وقت مہنگائی سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج اتوار بازار جانے کا اتفاق ہوا، عوام سے حکومت کے خلاف وہ مغلظات سنیں کہ اللہ کی پناہ۔
عاصمہ شیرازی کی یہ تویٹ بہت وائرل ہوئی تھی اور اس پر دلچسپ تبصرے ہرئے تھے ۔ صحافیوں اور عام صارفین نے اکتوبر 2021 کی اس ٹویٹ کو آج کی مہنگائی کے ساتھ جوڑتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ اب وہ کیوں سنڈے بازار نہیں جاتیں ، کیا اب مہنگائی نہیں ہے یا عوام حکمرانوں کو مغلظات نہیں بکتے۔
انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ آج کل سنڈے بازار بند ہوگیا ہے؟ سوشل میڈیا صارفین نے طنز کئے کہ عاصمہ شیرازی نے 2021 میں اتنی خریداری کرلی تھی کہ اب دوبارہ انہیں سنڈے بازار جانا ہی نہیں ہوتا۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین تو یہ جاننے کی کوششوں میں لگ گئے کہ اس وقت سبزیوں، پھلوں، آٹا، گھی اور دیگر اجناس کا کیا ریٹ تھا؟ عاشر باجوہ نے اس پر ریسرچ کی اور اکتوبر 2021 اور 2022 کی حالیہ ریٹ لسٹ سامنے لے آئے
عاشر باجوہ کا کہنا تھا کہ اکتوبر 2021، جس دن عاصمہ شیرازی اتوار بازار گئیں اس دن 5 کلو پیاز260, ٹماٹر50 فی کلو تھا اور اکتوبر 2022 میں پیاز 5 کلو735 اور ٹماٹر 196 تک پہنچ گیا پر اتوار بازار سے کوئی آواز نہیں آئی
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اتوار بازار جانے کی بھی ضرورت نہیں، آج کے دن اور اس دن آٹے کا ریٹ چیک کرلیں کتنا مہنگا ہوا ہے، دالوں کا ریٹ آج دیکھ لیں اور عاصمہ شیرازی کی اتوار بازار جانیوالی تاریخ کے دن دیکھ لیں