پہلے شہید ارشد شریف،اب انکی والدہ کی انصاف مانگنے کی ویڈیووائرل

arshaiahhaaa.jpg

ارشدشریف کے اندوہناک قتل سے قبل ان پر پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقدمے درج کیے گئے وہ عدالتوں میں پیش بھی ہوئے اور اپنا قصور پوچھا یہ جاننے کی کوشش کی کہ وہ کون ہے جو ان پر مقدمے درج کرا رہا ہے؟ اب ارشدشریف کی والدہ عدالتوں میں جا کر بیٹے کے قتل پر انصاف کا تقاضہ کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کینیا کے شہر نیروبی میں قتل ہونے والے شہید ارشد شریف کے قتل سے قبل ان پر پاکستان میں متعدد مقمات کا اندراج ہوا جس کے بعد وہ عدالتوں میں پیش ہوئے ضمانتیں کرائیں اور یہ سوال اٹھایا کہ کون ہے جو ان کے خلاف مقدمات درج کرا رہا ہے۔
حالات جوں کے توں ہیں صرف چہرے بدلے ہیں پہلے ارشد شریف انصاف کیلئے عدالتوں کے چکر لگا رہے تھے انہیں راستے سے ہٹایا گیا تو اب ان کی ضعیف والدہ وہیل چیئر پر بیٹھی عدالت میں جا کر بیٹے کے قاتلوں کےخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔


ماضی قریب میں اسی طرح ارشد شریف اپنے ساتھی صحافیوں کے ہمراہ عدالت کے باہر موجود تھے اور اپنے لیے انصاف کا تقاضہ کر رہے تھے مگر انہیں کچھ عرصہ بعد بیرون ملک قتل کر دیا گیا ان کے قتل کا معمہ ابھی تک حل طلب ہے۔


اس انصاف کی تگ ودو میں نہ صرف انفرادی طور پر عام صحافی بلکہ صحافتی تنظیموں نے بھی شہید ارشد شریف کا خوب ساتھ دیا۔

پاکستانی شہری ہزاروں کی تعداد میں ارشد شریف کے حق میں آواز بلند کر چکے ہیں اور اس مقصد کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کو خطوط لکھے گئے ہیں جس میں ان سے انصاف کا تقاضہ کیا گیا ہے۔

صارفین اس صورتحال پر زیادہ خوش نہیں ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر اب کسی نے ہمیں بارڈر پر شہید ہونے والے22 سالہ سپاہیوں کی ماؤں کے حوالے دیئے اور کہا کہ ان کی عزت کی جائے تو حق بنتا ہے کہ ہم بھی پھر انہیں بتائیں کہ ارشد شریف بھی ایک شہید تھا اس کی ماں کی بھی عزت تھی۔

 

Citizen X

President (40k+ posts)
Heart wrenching and infuriating at the same time. Allah pak kis ki nazar lag gai hai Pakistan ko. ?
 

Khallas

Chief Minister (5k+ posts)
Is maa ko salam, Jis ka beta Pakistan k lya duty kartay shahed howa.

Dosray ko sach bolnay per shaheed kiya gya.

Is maa ki bad-dua arsh-ilahi hil jaye ga, in safak darindo ko duniya main hi ruswaye mile gi jo ajj tak kisi nay dekhi na ho gi.
 

Raiwind-Destroyer

Chief Minister (5k+ posts)
Courts chrismtas mana ke new year mana ke phir pakistani awaam ko danda deen gieen

Insaaf ki umeed sirf Allah se rakho
 
Sponsored Link