محسن نقوی بھی آصف زرداری کا بچہ ، راؤ انوار بھی آصف زرداری کا بہادربچہ۔۔ایک بچہ نگران وزیراعلیٰ بن گیا اور دوسرا نقیب اللہ محسود کیس میں باعزت بری ہوگیا۔
کچھ روز قبل محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب لگادیا گیا ہے، محسن نقوی آصف زرداری کےقریبی ساتھی ہیں اور رجیم چینج آپریشن کے دوران ان کا بہت اہم کردار ہے، محسن نقوی پر الزام ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف کے اراکین کوتوڑنے میں نہ صرف اپنا کردار ادا کیا بلکہ چوہدری شجاعت کو بھی پی ڈی ایم کا ساتھ دینے پر قائل کیا۔
محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ بنانا اسی کا انعام قراردیا جارہا ہے جس پر تحریک انصاف کو شدید اعتراضات ہیں۔ گزشتہ روز آصف زرداری کا کلپ وائرل ہوا جس میں وہ پرویزالٰہی سے کہتے ہیں کہ محسن نقوی میرا بچہ ہے، تواڈا رشتہ دار ہے۔
آصف زرداری اس سے قبل راؤانوار کو بھی بہادربچہ قراردے چکے ہیں اور نقیب اللہ محسود قتل کیس اور ماوائے عدالت قتل پر راؤانوار کا دفاع کرچکے ہیں۔
اپنے انٹرویو کے دوران انہوں نے راؤ انوار کی بہادری کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے دوسرے دورِ حکومت میں کراچی کے 54 ایس ایچ اوز میں راؤ انوار واحد بہادر شخص تھے جنہوں نے اس وقت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف سابق وزیر داخلہ نصیر اللہ بابر کی زیرِ نگرانی ہونے والے آپریشن میں حصہ لینے والے 54 ایس ایچ اوز میں سے 53 کو قتل کیا جاچکا ہے جبکہ واحد یہ 'بچہ' زندہ ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے راؤانوار کی رہائی پر کہا کہ اگر راؤانوار کو بھی وزیراعلیٰ سندھ لگادیں تو حیران نہیں ہونا چاہئے کیونکہ وہ بھی آصف زرداری کا ویسے ہی بچہ ہے جیسے محسن نقوی
پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباسی نے راؤ انوار کو سندھ کا اگلا وزیراعلیٰ قرار دے دیا۔