خبریں

معاشرتی مسائل

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None

طنز و مزاح

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None
ملک بھر میں پیٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن نہ بڑھنے پر کل سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، ترجمان کے مطابق کل سے گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت ملک بھر میں صبح چھ بجے سے پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔ ترجمان پیٹرول ڈیلرز نے بتایا کہ حکومت نے سترہ نومبر تک چھ فیصد مارجن کرنےکا وعدہ کیاتھا، اب مطالبات پوری ہونے کی ڈیڈ لائن بھی گزر چکی ہے، جب تک نوٹیفکیشن جاری ہوگا احتجاجاً ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔ سیکریٹری نعمان بٹ نے بتایا کہ حکومت نے مطالبات تسلیم نہیں کیے ہیں،ڈیلرمارجن 6 فیصد ہونے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہونگے،حکومت نے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا،حکومتی یقین دہانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال بھی واپس لی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ عوام کوصرف سرکاری پیٹرول پمپ پر پیٹرول دستیاب ہوگا، پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ ملک بھر میں ہمارے وہ تمام پیٹرول پمپ جو کمپنی کے زیر ملکیت اور زیر انتظام ہیں،معمول کے مطابق کام کریں گے،دوسری جانب آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھامن کے ایوارڈ اور اصلیت کو دکھایا گیا ہے۔ ان کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ابھی نندن کو ملنے والے ویر چکرا ایوارڈ اور 27 فروری 2019 کے روز پیش آئے واقعہ کو دکھا کر حقیقت کو آشکار کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں ابھی نندن کا وہ کلپ بھی شامل ہے جس میں اسے کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ پاکستان ایئرفورس نے اُن کا طیارہ گِرایا جس کے بعد مقامی شہریوں نے اُن پر تشدد کیا اور پاک آرمی کے جوانوں نے اُنہیں بچایا۔ ویڈیو میں وہ کلپ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ابھی نندن کی پاکستانی عوام کے ہاتھوں پٹائی ہو رہی تھی۔ وفاقی وزیر کی جانب سے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا AbhiNoneDone یعنی ابھی نندن نے کچھ نہیں کیا۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مزح کا اظہار کیا جا رہا ہے اور تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
ویڈیو گیم کا خوفناک انجام ہوگا،عارف حمید بھٹی نے پروگرام خبر ہے میں بڑی خبر بتادی ملک بھر میں ویڈیوز اور آڈیوز کے ذریعے اپوزیشن اور حکمران میں بلیم گیم چل رہاہے، اس حوالے سے نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام خبر میں میں بڑی خبر بتادی، انہوں نے کہا کہ ویڈیو لیک کروانے والوں کی بھی خوفناک ویڈیوز موجود ہیں ان کی ویڈیو میں نے دیکھی ہے آپ ٹی وی پر نہیں دکھا سکیں گے۔ عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ لندن میں سابق چیف جج گلگت بلتسان رانا شمیم کو بھی دیکھا گیا، لیکن میری تو گزارش ہے کہ ویڈیو کا گندا کھیل نہ کھیلا جائے،کیونکہ اس ویڈیو گیم کا بڑا ہی خوفناک انجام ہوگا، اس لئے نہ کھیلیں، کیونکہ ان لوگوں خی ویڈیو آپ لوگ ٹی وی پر نہیں دکھاسکتے۔ عارف حمید بھٹی نے غصے میں کہا کہ میں نے ویڈیو دیکھی ہے، اینکر نے سوال پوچھا کن لوگوں کی انہوں نے نام بتانے سے گریز کیا، عارف حمید بھٹی نے پوچھا کہ کیا آپ کو لگتا ہے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ویڈیو اصل ہے؟ہوسکتا ہے رانا شمیم لندن میں میرے گھر ٹھرا ہو۔ جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ رانا شمیم کے بیان حلفی اور ثاقب نثار کی آڈیو میں بہت خوفناک باتیں ہیں ان کی تہہ تک پہنچنا ضروری ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کیسوں کا منطقی انجام یہی ہے کہ وہ واپس آئیں،سینئر ماہر قانون حامد خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج کے بیان حلفی اور ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات ہونی چاہئے،ماہر قانون سلمان اکبر راجہ نے کہا کہ ثاقب نثار سے متعلق ججوں کے الزامات اور مبینہ آڈیو کی تحقیقات ہونی چاہئے۔
امریکا سمیت 6 بڑے ممالک لاکھوں بیرل تیل جاری کرینگے عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی لانے کا عزم اور اوپیک کو پیداوار بڑھانے کیلئے راضی کرنے کا مشن پورا کرنے کیلئے امریکا، چین، بھارت، جنوبی کوریا، جاپان اور برطانیہ نے بڑا اعلان کردیا، یہ تمام ممالک اپنے اسٹریٹجک ذخائر میں سے لاکھوں بیرل خام تیل جاری کرینگے، جس کا مقصد عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی لانا اور اوپیک کو پیداوار بڑھانے پر مجبور کرنا ہے۔ تیل پیدا کرنے والے ممالک کے گروپ اوپیک پلس نے خام تیل کی پیدوار بڑھانے کے مطالبے کو نظر انداز کردیا تھا، جس کے بعد امریکا نے دیگر ممالک کو متحد کرکے اقدام اٹھایا،امریکا کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا کہ وہ اپنے اسٹریٹجک ذخائر میں سے 5 کروڑ بیرل تیل جاری کرے گا۔ دوسری جانب بھارت نے بھی 50 لاکھ بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے، جبکہ برطانیہ نے رضاکارانہ طور پر ایک کروڑ 50 لاکھ بیرل تیل جاری کرے گا،جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ وہ امریکا اور دیگر اتحادیوں کیساتھ بات چیت کے بعد اپنے ذخائر میں سے جاری کرنے والے تیل کی مقدار اور وقت کے بارے میں اتفصیلات دے گا۔ ادھر جاپان نے بھی گزشتہ روز تیل کے ذخائر جاری کرنے کا اعلان کردیا، دوسری اوپیک کے رکن ممالک نے اقدام کی مذمت کردی، انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ان ممالک کی جانب سے اپنے ذخائر سے تیل استعمال کرنے کا اقدام ٹھیک نہیں،تنظیم کے رکن ممالک کا کہنا ہے کہ دو دسمبر کو اجلاس میں پیداوار کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 80 ڈالر سے بڑھ گئی جو گزشتہ 3 ماہ کی کم ترین سطح پر ہے، برینٹ کروڈ کی قیمت 81.53 ڈالر فی بیرل اور امریکی تیل کی قیمت 78.10 ڈالر فی بیرل ہوگئی،امریکا کے سینئر عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم تیل کی قیمتوں کے معاملے پر اپنے اتحادیوں کیساتھ بات چیت جاری رکھیں گے،امریکی صدر ضرورت پڑنے پر اضافی اقدامات بھی اٹھاسکتے ہیں اور دنیا کے دیگر ممالک کیساتھ اشتراک کیلئے بھی پوری قوت سے کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اس حوالے سے واشنگٹن نے ایشیا میں تیل کے بڑے صارفین سے رابطہ کیا تھا،یہ پہلی مرتبہ ہے کہ امریکا نے دنیا میں تیل کے بڑے صارفین کیساتھ مل کر اس طرح کا اقدام اٹھایا ہے،اوپیک پلس گروپ میں سعودی عرب سمیت خلیج میں امریکا کے دوسرے اتحادی ممالک اور روس بھی شامل ہیں، اس گروپ نے تیل کی ماہانہ پیداوار بڑھانے کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔ اوپیک پلس کا آئندہ اجلاس میں پالیسی پر بحث ہوگی،اوپیک پلس کو تیل کی پیدوار محدود رکھنے کے اپنے معاہدے کے باعث موجودہ اہداف پورے کرنے میں مشکلاف کا سامنا ہے،اوپیک پلس معاہدے کے تحت تیل کی پیدوار کو بالترتیب ہر ماہ 4 لاکھ یومیہ بیرل تک بڑھایا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوورسیز پاکستانی الیکشن کمیشن پہنچ گئے انہوں نے آئی ووٹنگ قانون پر عمل درآمد سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کے نام یاد داشت جمع کرا دی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو 3 ماہ میں قانون پر عمل درآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ انٹرنیٹ ووٹنگ کے قانون پر عمل درآمد کرانے کے لیے اوورسیز پاکستانی الیکشن کمیشن پہنچےتو چیف الیکشن کمشنر کے نام ایک یادداشت جمع کرائی جس کے متن میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن بیرون ملک پاکستانی مشنز کو آئی ووٹنگ کے حوالہ سے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کرے۔ یاد داشت میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے اور اس سے متعلق اقدامات 90 دن کے اندر کرے، اگر الیکشن کمیشن نے آئی ووٹنگ کے حوالہ سے اقدامات میں تاخیر کی تو ملک گیر احتجاج ہو گا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ تارکین وطن کا دل ہمیشہ پاکستان کیلئے دھڑکتا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی تکالیف کا احساس ہے، ان کے مسائل سے آگاہ ہوں۔ اوورسیز ووٹ کا حق مانگیں تو کہا جاتا ہے انہیں سیاست کی سمجھ نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ احسن اقبال کہتے ہیں اوورسیز پاکستانی یہاں کے مسائل سے واقف نہیں، وہ اپنے بیٹے کو بیرون ملک سے بلوا کر یہاں الیکشن لڑاتے ہیں، اوورسیز پاکستانی اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ چیئرمین اوورسیز پاکستانی شاہد رانجھا کا کہنا تھا کہ ووٹ کا حق دینے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں، ہمارے ووٹ کے حق پر سیاست کی جا رہی ہے، اوورسیز ووٹرز کو بلدیاتی انتخابات میں سہولت دیں۔ شاہد رانجھا نے کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن کوئی راستہ ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگا، اوورسیز ووٹرز آئندہ انتخابات میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔
ایف 16 طیارہ گرانے کے بھارتی دعوے بے بنیاد ہیں،دفتر خارجہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے فروری دو ہزار انیس میں ایف سولا طیارہ گرانے کے دعوے کو بے بنیاد من گھڑت اور جھوٹا قرار دے دیا، ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا بھارتی دعوے کی تردید کردی اور کہا کہ بھارت کا دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے شرمندگی چھپانے کیلیے اپنے ناکام پائلٹ ابھی نندن کو اعزاز دیا، امریکی حکام اور عالمی ماہرین پاکستانی طیارہ تباہ نہ ہونے کی تصدیق کرچکے ہیں ، بھارتی فضائیہ کو اس روز مکمل طور پر شکست کا سامنا ہوا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کہتے ہیں اپنی عوام کے شانے خفت اور شرمندگی مٹانے کے لیے مسلسل جھوٹ اور پروپیگینڈے کا سہارا لیا جا رہا ہے،مارگرائے جانے والے بھارتی طیارے کے پائلٹ کو اعزاز دیتے وقت پڑھا جانے والا تعارف بھارتی جعلسازی اورفرضی قصے کہانیوں کی ایک بہترین مثال ہے، جس کا مقصد اپنے عوام کو خوش کرنا اور اپنی ہزیمت و رسوائی کو چھپانا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستانی ایف 16 کی تعداد دیکھنے کے بعد عالمی ماہرین اور امریکی حکام پہلے ہی یہ تصدیق کرچکے ہیں اس روز پاکستان کا ایف16 مارنہیں گرایا گیاتھا، پوری طرح سے پہلے ہی بے نقاب ہوجانے والے ایک جھوٹ کو پھیلانے پر بضد ہے یہ ایک مضحکہ خیز عمل ہے۔ عاصم افتخار نے مزید کہا کہ خیالی کارنامے پر بہادری کا فوجی اعزاز دینا فوجی اقدار کے ہر معیار کے منافی ہے،27 فروری 2019 کو پاکستانی فضائیہ نے دن کے اجالے میں شجاعت وبہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو بھارتی طیارے مارگرائے تھے جس میں بھارت کا اڑتا تابوت مگ ٹوئنٹی ون بھی شامل ہے،طیارے سے باہر چھلانگ لگانے والے پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان نے گرفتار کرلیاتھا،اور بعد میں خیرسگالی کے جذبے کے تحت رہا کردیا تھا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں لیگی رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا کہ ابھی تو سابق چیف جسٹس کی آڈیو آئی ہے ابھی تو اور بھی بہت سی ویڈیوز آنا باقی ہیں۔ میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اس طرح کی چیزیں سامنے آنے سے پاکستان دنیا بھر میں بدنام ہو رہا ہے اور ہمارے ملک کی تضحیک ہو رہی ہے۔ اس سلسلے کو رکنا چاہیے۔ میزبان نے سوال کیا کہ بتادیں کے مسلم لیگ ن مزید متنازع ویڈیوز کب لیکر آ رہی ہے جن میں کچھ نیا دھماکا ہوگا۔ سوال کے جواب میں جاوید لطیف نے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی کوئی تاریخ نہیں دی تھی انہوں نے تو کہا تھا کہ کچھ آنے والا ہے تو وہ آڈیو کلپ کی صورت میں آ گیا۔ مگر ابھی انتظار کریں ابھی اور بھی چیزیں آ رہی ہیں۔ حوصلہ رکھیں! پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے کہا کہ یہ مسلم لیگ ن کا پرانا طریقہ واردات ہے، یہ اقتدار کے حصول کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے ہر ادارے کو متنازع بنانا ہے ججز کو بلیک میل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نظام عدل پر حملہ کر رہی ہے اور کس ڈھٹائی سے کر رہی ہے دنیا دیکھ رہی ہے۔ جاوید لطیف نے کہا کہ یہ اصول کی جنگ ہے یہ کسی کو متنازع بنانے کی کوشش نہیں ہے بلکہ حکومت کو چاہیے کہ اس معاملے پر کوئی کمیشن تشکیل دے جو کہ تحقیقات کرے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔
زیر حراست ملزمہ پر تشدد،آئی جی پنجاب کی ہدایت پر لیڈی کانسٹیبل برطرف قصور میں اختیار کا ناجائز استعمال، زیر حراست ملزمہ کو پرائیویٹ خاتون بلوا کر خوب تشدد کا نشانہ بنایا گیا،جبکہ لیڈی کانسٹیل ویڈیو بنانے میں مصروف رہی،ملزمہ پر تشدد کا واقعہ قصور کے تھانہ صدر میں پیش آیا،جہاں ملزمہ جمیلہ پر ساجدہ نامی خاتون نے تشدد کیا اور تشدد کے دوران خاتون نے لیڈی کانسٹیبل کو اپنا موبائل فون دے کر ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو بھی بنوائی۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او نے تفتیشی افسر، لیڈی کانسٹیبل اور تشدد کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ملزمہ جمیلہ ڈکیتی کیس میں جسمانی ریمانڈ پر ہے،جبکہ تشدد میں ملوث خاتون ساجدہ کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے لیڈی کانسٹیبل اور پولیس اہلکار کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم دے دیا،آئی جی پنجاب کے حکم پر واقعے میں ملوث پرائیویٹ خاتون اور اہلکاروں کو سخت سزا کی یقین دہانی کرادی،آئی جی نے واضح کردیا کہ پنجاب پولیس میں ایسی کالی بھیڑوں کی کوئی جگہ نہیں ایسے افراد کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔
ماضی میں جیو نیوز سے منسلک رہنے والے صحافی احمد نورانی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک خبر دی جس میں انہوں نے ایک مبینہ آڈیو لیک کو بنیاد بنایا ہے جس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار جیسی آواز میں کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دی جائے۔ ان سے بات کرنے والا دوسرا شخص کہتا ہے کہ بیٹی کو سزا نہیں بنتی جس پر مبینہ طور پر ثاقب نثار کہتے ہیں کہ میرا بھی یہی خیال ہے مگر ادارے ایسا نہیں سوچتے اور اس بات سے اتفاق نہیں کرتے، ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو نااہل قرار دیا جائے کیونکہ ہم نے عمران خان کو اقتدار میں لانا ہے۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے اس وائرل آڈیو لیک سے متعلق بات کرتے ہوئے اس کو جعلی قرار دیا اورکہا کہ فیبریکیٹڈ آڈیو مجھ سےمنسوب کی گئی ہے، اس طرح کی چیزیں بنا کر لائی جارہی ہیں، یہ آوازمیری نہیں۔ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے سوشل میڈیا پر ایک اور مبینہ آڈیو کلپ وائرل ہونے پر کہا کہ میں نے ابھی یہ آڈیو سنی ہے، اس طرح کی چیزیں بنا کر لائی جا رہی ہیں، یہ آواز میری نہیں۔ آڈیو لیک پر جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار نے کہا کہ میں نے آڈیو ابھی سنی ہے اور یہ بالکل جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت ہے۔ میری کبھی کسی سے ایسے فون پر بات نہیں ہوئی من گھڑت چیزوں سے کردار کشی کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی صحافی احمد نورانی پانامہ پیپر سے متعلق خبر دے چکے ہیں جو کہ بعد میں جھوٹی ثابت ہوئی تھی اور پھر انہیں اپنی خبر پر معافی مانگنا پڑی تھیَ۔ انہوں نے پانامہ پیپر پر تحقیقات سے متعلق ایک خبر شائع کی تھی کہ جے آئی ٹی کو نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے جبکہ جے آئی ٹی نے تمام ثبوتوں کے ساتھ نوازشریف کو قصور وار قرار دیتے ہوئے وزارت عظمیٰ کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔ احمد نورانی کی اب کی بار دی گئی خبر پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ردعمل دیا کہ جھوٹی آڈیو ریلیز کرنے والے پہلے اسی کیس میں نواز شریف کی بے گناہی کے بارے میں جھوٹی خبر دے کر معافی مانگ چکے ہیں۔ شہباز گل نے اپنے ردعمل میں استفسار کیا ہے کہ کیا پانامہ کی اسٹوری بھی اداروں کےحکم پر دی گئی تھی جس پر میاں صاحب نا اہل ہوئے تھے ؟ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کی طرف سے سولہویں التوا کی درخواست، دوسری طرف عدالتوں اور افواج پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈے کی مہم جاری و ساری سیسیلین مافیا نہیں تو اور یہ لوگ کیا ہیں؟
ملکی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے، موجودہ حکمران اور اپوزیشن کے درمیان ایک کے بعد مشن امپوسبل جاری ہے، جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے نامور تجزیہ کاروں کو بٹھایا اور بے شمار سوالات سے ملکی صورتحال کے بارے میں پوچھا۔ میزبان نے تجزیہ کاروں سے سوال پوچھا کہ ن لیگ یا حکومت، ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کے معاملہ پر کس کا موقف درست ہے؟ جس کے جواب میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ نواز شریف کیخلاف کیس بھی بھٹو کیس جیسا متنازع ہے، نواز شریف کو عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خطاب کا موقع نہیں دینا چاہئے تھا،اظہار رائے کی آزادی بہت خوبصورت ہے لیکن بھونکنے اور کاٹنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ ثاقب نثار کے خلاف الزامات اور مبینہ آڈیو ٹیپ ابھی تک کسی عدالت میں ثابت نہیں ہوئے ، مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو بھی چلائی تھی لیکن جب ایف آئی اے نے سوالنامہ دیا تو شہباز شریف سے مریم نواز تک سب نے ہی یوٹرن لے لیا۔ تجزیہ کاروں نے کہا کہ ہاؤس آف شریف کا عدلیہ، فوج اور اداروں کو دباؤ میں لانے کا پرانا طریقہ ہے،چیف جسٹس گلزار احمد کو جسٹس شوکت صدیقی ، رانا شمیم اورثاقب نثار کو بلا کر سنیں اگر فیصلہ خلاف آتا ہے تو نوا ز شریف کو دوبارہ موقع دیں۔ واضح رہے کہ اس وقت ملک میں جہاں قانون سازی سے متعلق حکومتی اقدامات پر اپوزیشن برہم ہے وہیں سابق چیف جج گکلت بلتسان رانا شمیم کے انکشافات نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے، کہانی کسی رخ جائے گی کون کتنا درست ثابت ہوگا ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار حسن نثار نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترکش ڈراموں کی مثال سے واضح کیا کہ جب جسم پر کوئی زخم یا تیر لگتا ہے تو اس وقت اس کی تکلیف نہیں ہوتی تکلیف بعد میں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں کہ عمران خان ناکام ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی معیشت اس وقت اس حال میں اس لیئے ہے کیونکہ ماضی میں زہریلے تیر مارے گئے ہیں جن کو اب عمران خان نکال رہے ہیں۔ اس لیے اب تکلیف تو ہوگی، چیخیں نکلیں گی۔ حسن نثار نے کہا کہ جب جسم پر کسی بلیڈ یا تیر سے حملہ ہوتا ہے تو وہ وقتی طور پر محسوس نہیں ہوتا مگر اس کی تکلیف تب محسوس ہوتی ہے جب تیر کو نکالا جاتا ہے تو ساتھ میں گوشت بھی نکلتا ہے جس کی تکلیف بہت زیادہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی مقبولیت کو داؤ پر لگا کر وہ تیر نکال چکے ہیں اب عوام کو وہ تکلیف ہو رہی ہے جو تیر نکلنے کے بعد ہوتی ہے۔ مگر ابھی کام ختم نہیں ہوا ابھی ان زخموں کو داغنا پڑے گا تاکہ یہ زہر آگے نہ پھیلے اس لیئے ابھی مزید تکلیف بھی ہوگی۔ حسن نثار نے یہ بھی کہا کہ عوام کو مل جل کر اس صورتحال سے نمٹنا ہوگا،تاجروں کو چاہیئے کہ وہ اپنے گاہکوں پر رحم کریں اور ملک کو اس مشکل صورتحال سے نکلنے میں مدد کریں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ کیا ہو رہا ہے ان کے پاس کافی کاروباری ذرائع موجود ہیں، انہیں فرق نہیں پڑتا کہ مہنگائی 4 فیصد ہو یا اس سے زیادہ بھی ہو جائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے جاری کیے جانے والے انٹرمیڈیٹ سال 2021 کے نتائج والے گزٹ میں نقل یا means unfair کے کیسز کے جو اعداد و شمار پیش کیے جارہے ہیں اس کے مطابق انٹر سال دوئم پری میڈیکل کے امتحانات میں شریک ہونے والے 22 ہزار طلبا میں سے صرف ایک امیدوار نقل کی ہے۔ بورڈ کے گزٹ میں موجود اس تفصیل کو دیکھنے کے بعد تعلیمی حلقوں میں کہا جا رہا ہے کہ کیا کورونا کے بعد پہلی بار منعقدہ امتحانات میں انٹر کی سطح پر امیدواروں نے نقل ترک کردی ہے اور گھر بیٹھے امیدواروں نے مکمل طور پر اپنی ذہانت سے امتحان دیا ہے یا بورڈ کی ویجیلنس ٹیمیں نقل کرنے یا ناجائز ذرائع سے پرچے حل کرنے والے امیدواروں کو پکڑنے میں ناکام رہی ہیں۔ ایک کالج پرنسپل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ جب واٹس ایپ پر پرچے آؤٹ ہونے کی خبریں گردش کررہی ہوں ایسے میں اس کام میں ملوث امیدوار کیا کمرہ امتحان میں اپنی ذہانت سے پرچے حل کریں گے؟ یاد رہے کہ سائنس پری میڈیکل کے امتحانات میں 22 ہزار 219 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی جبکہ 21 ہزار 950 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے اور ان میں سے 20ہزار 637 امیدوار کامیاب قرار پائے اور امسال کامیابی کا تناسب 94.02 فیصد رہا ہے۔ اس پہلے طلباء کے پورے نمبرز لینے کی خبر سامنے آئی تھی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں ججز اور دیگر مقررین کو نواز شریف کی تقریر سے متعلق علم نہیں تھا۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کانفرنس کے اختتام سیشن سے ایک مفرور مجرم خطاب کرے گا۔ فواد چوہدری کے اس بیان کے بعد صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون سے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال نے سوال کیا جس کا جواب دیتے ہوئے احسن بھون نے کہا کہ ججز کو نواز شریف کی تقریر کا علم نہیں تھا اور نہ انہیں بتایا گیا تھا کیونکہ اس کی ضرورت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے دوران 20 سے 25 سیشنز ہوئے جن کے الگ الگ موضوعات تھے، فواد چوہدری کو افغان ایشو سے متعلق سیشن میں مدعو کیا گیا تھا مگر وہ نہیں آئے، ہمیں حکومت کے نقطہ نظر کا احترام ہے مگر ہم بھی اپنا نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ قبل ازیں عاصمہ جہانگیر کی بیٹی منیزے جہا نگیر نے بھی نواز شریف کی تقریر سے متعلق انکشا ف کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت نواز شریف تقریر کررہے تھے اس وقت کچھ تاریں کاٹی گئی تھیں، تاریخ کاٹنا چوہوں کا کام ہوتا ہے،
مریم نواز شریف سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی ہیں، انہوں نے سیاست میں قدم اپنے والد کے تیسری بار وزیراعظم بننے کے بعد رکھا، مریم نواز کا سیاسی کیرئیر مختلف تنازعات کی زد میں رہا ہے، انہیں ڈان لیکس کا مرکزی کردار سمجھا جاتا ہے، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر میڈیا سیل بنایا تھا جو سیاسی مخالفین ، عدلیہ اور عسکری اداروں کی کردار کشی کرتا ہے اور مختلف صحافی وٹس ایپ گروپس کے ذریعے اسکا حصہ ہیں۔ مریم نواز پانامہ سکینڈل کی زد میں بھی رہیں، ان پر الزام ہے کہ اپنے والد کو نااہل کروانے کے پیچھے اسکی ہی ناقص حکمت عملی ہے۔ مریم نواز کا 2012 کا بیان میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں بہت مشہور ہوا اور یہی بیان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں استعمال کیا، قطری خط، جعلی ٹرسٹ ڈیڈ، کیلبری فونٹ مریم نواز کا کریڈٹ سمجھے جاتے ہیں اور یہی چیزیں نوازشریف اور مریم نواز کی سزا کا باعث بنے۔اب بھی مریم نواز اور شریف فیملی اس سے بچنے کیلئے مختلف حربے آزمارہے ہیں کبھی جسٹس شوکت صدیقی کا بیان سامنے لے آتے ہیں تو کبھی جج ارشدملک کی ویڈیو تو کبھی سابق جج رانا شمیم کا بیان حلفی۔ جج ارشد ملک کی ویڈیوز کا بھی ماسٹرمائنڈ مریم نواز کو سمجھا جاتا ہے۔سابق جج کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد مریم نواز کا تاثر یہ بن گیا ہے کہ انکے پاس مختلف شخصیات کی ویڈیوز ہیں اور وہ انکی ویڈیوز بنواکر انہیں بلیک میل کرتی ہیں لیکن ان الزامات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ علاوہ ازیں مریم نواز کے بارے میں یہ تاثر بھی ہےکہ جب انکا ٹوئٹر اکاؤنٹ خاموش ہوجائے تو اسکا مطلب ہے کہ ن لیگ اداروں سے ڈیل کی کوشش کررہی ہے یا ڈیل کیلئے مذاکرات چل رہے ہیں، اگر مریم نواز ٹویٹ کرنا شروع کردیں اور عسکری اداروں پر چڑھائی کریں تو اسکا مطلب ہے کہ ڈیل ناکام ہوگئی ہیں۔ مریم نواز کے ساتھ ماسوائے پرویز رشید ، محمد زبیر کے کوئی سینئر لیگی رہنما نظر نہیں آتا، زیادہ تر مریم اورنگزیب، حنابٹ، عظمیٰ بخاری، عطاء تارڑ نظر آتے ہیں جبکہ بعض دوسرے درجے کے صحافی بھی مریم نواز کے حلقہ احباب میں نظر آتے ہیں جو ٹوئٹر پر ن لیگ کے حق اور تحریک انصاف، عمران خان کی مخالفت میں کمپین کرتے نظر آتے ہیں۔ مریم نواز اور شہبازشریف کے بارے میں اختلافات کا بھی تاثر ہے اور کچھ صحافیوں کی طرف سے یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ مریم نواز شہبازشریف کو وزیراعظم نہیں دیکھنا چاہتیں، خود وزیراعظم بننا چاہتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ پارٹی پر صرف انکا کنٹرول رہے۔ بلاول بھٹوزرداری بلاول بھٹو زرداری سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے ہیں، بلاول کو پیپلزپارٹی کی قیادت بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد ملی جب 2007 میں بے نظیر بھٹو ایک وصیت سامنے لائی گئی جس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چئیرمین اور آصف زرداری شریک چئیرمین ہوں گے۔ اس وصیت کے بارے میں پیپلزپارٹی کے ناراض رہنما اور مخالفین دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ وصیت جعلی ہے، مخالفین وصیت پر چئیرمین بننے کے بعد بلاول کو پرچی چئیرمین کا لقب دیتے ہیں لیکن حقیقت جو بھی ہے بلاول ہی پارٹی کے چئیرمین ہیں چاہے اہم فیصلے کوئی بھی کررہا ہو۔۔ پارٹی چئیرمین بننے کے بعد بلاول متحرک تو نہیں رہے اور جب تک پیپلزپارٹی کی حکومت رہی، اہم فیصلے انکے والد آصف زرداری ہی کرتے رہے جو اس وقت صدر پاکستان تھے۔ بلاول کو کئی مرتبہ سیاست میں لانچ کیا گیا لیکن انہیں زیادہ پذیرائی نہ مل سکی۔ بالآخر 2018 کے الیکشن میں بلاول پوری طرح متحرک نظر آئے، بلاول نے 2018 کے الیکشن میں 3 حلقوں سے حصہ لیا، لیاری کے حلقہ این اے 246 کراچی، این اے 8 مالاکنڈ اور این اے 200 لاڑکانہ۔۔ لیکن بلاول این اے 246لیاری سے تحریک انصاف کے کارکن شکورشاد سے ہارگئے، این اے 8 مالاکنڈ سے بھی تحریک انصاف کے جنید اکبر خان سے شکست کھابیٹھے اور صرف لاڑکانہ سے جیت پائے بلاول آج کل پوری طرح متحرک نظر آرہے ہیں، بلاول کا موازنہ اگر مریم نواز سے کیا جائے تو ہم یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ وہ مریم نواز کی نسبت ایک اچھے سیاستدان ثابت ہوئے ہیں ، مریم نواز پارٹی کو اپنے فیصلے سناتی ہیں جبکہ بلاول اپنے پارٹی رہنماؤں کی بھی سنتے ہیں، بلاول کی سیاسی تربیت میں انکے والد آصف زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شیری رحمان، خورشید شاہ وغیرہ کا عمل دخل بھی ہے۔ اسکے علاوہ بلاول زیادہ تر فیصلے خود نہیں کرتے انکےو الد ہی فیصلے کرتے ہیں جیسے پی ڈی ایم نے استعفے دینے کا اعلان کیا تو پیپلزپارٹی نے اس کی مخالفت کی، مخالفت کے اس فیصلے کے پیچھے بلاول نہیں آصف زرداری ہیں جو جانتے ہیں کہ سندھ حکومت ختم کرنے، اسمبلیوں سے استعفے دینے سے پیپلزپارٹی کو کیا نقصان ہوگا۔ سندھ حکومت نہ چھوڑنا، اسمبلیاں نہ چھوڑنا، سینٹ الیکشن میں حصہ لینا، لانگ مارچ کی مخالفت ، یہ ایسے فیصلے ہیں جن کی وجہ سے پیپلزپارٹی بہت کچھ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی، گیلانی کو سینیٹر اور اپوزیشن لیڈر بنوالیا، سندھ حکومت بچالی۔یہ فیصلے بلاول کے نہیں آصف زراری کے تھے لیکن سناتے بلاول تھے۔ فی الحال بلاول کی سیاست کا محور اپنے نانا اور والدہ ہیں۔ابھی تک اپنی جداگانہ شناخت میں کامیاب نہیں ہوئے۔ سعد رضوی سعد حسین رضوی کی علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں ۔خادم حسین رضوی کی وفات کے بعد ان کی جماعت کی اٹھارہ رکنی شوری نے ان کے بیٹے سعد رضوی کو تحریک لبیک کا نیا سربراہ مقرر کیا جس کا اعلان جماعت کے مرکزی نائب امیر سید ظہیر الحسن شاہ نے جنازے کے موقع پر کیا۔ علامہ سعدرضوی کی عمر صرف 27 سال ہے لیکن وہ بھی اپنے والد کی طرح شعلہ بیانی کرتے ہیں، تقریر سے ماحول گرمادیتے ہیں۔ سعد حسین اس وقت نے لاہور میں اپنے والد کے مدرسہ جامعہ ابوزرغفاری میں درس نظامی کا کورس کیا ہے، خیال رہے کہ درس نظامی ایم اے کے برابر مدرسے کی تعلیم کو کہا جاتا ہے۔ تحریک لبیک جس کی سیاست کا محور ختم نبوت ہے،اس نے رواں سال اپریل میں فرانسیسی سفیر کو نکالنے کیلئے دھرنے دئیے، ٹریفک بلاک کدی جس پر ایکشن لیتے ہوئے سعدرضوی کو حکومت نے گرفتار کرلیا تھا، کچھ روز قبل ہی سعد رضوی کو حکومت سے ایک معاہدے کے نتیجے میں رہائی ملی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے فرانس24 کے مطابق پیر22 نومبر سے سعودی عرب میں خواتین کی فٹبال لیگ کا آغاز ہو رہا ہے۔ یہ اقدام2017 سے خواتین کے فٹ بال اسپورٹ پروگرام کے لیے مختص فیڈریشن کے ٹائم فریم کے تحت کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ سعودی ڈومیسٹک ریجنل لیگ دو مرحلوں میں منعقد ہوگی۔ اس کے پہلے مرحلے میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ یہ ٹیمیں سعودی عرب کے تین شہروں الریاض، جدہ اور الدمام میں اپنے میچ کھیلیں گی۔ سعودی فٹ بال فیڈریشن کے صدر یاسرالمشعل کا کہنا ہے کہ خواتین لیگ کے انعقاد کااعلان ساف کی تاریخ کا سب سے اہم لمحہ ہے۔ خواتین فٹ بال لیگ کے تمام متعلقہ قواعد وضوابط کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ فیڈریشن سعودی خواتین فٹ بال کے اس ایڈیشن کی اہمیت کی وجہ سے ان قواعد و ضوابط پرعمل درآمد کی خواہاں ہے۔ فٹ بالر فرح جعفری اس اقدام سے بہت خوش ہیں۔ وہ پروفیشنل فٹ بال کھیلنا چاہتی ہیں اور اپنے ملک کی ورلڈ کپ میں نمائندگی کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ "شروع میں مجھے بہت مشکلات ہوئیں کیونکہ ہر کسی نے میرے فیصلے کو قبول نہیں کیا۔ مگر میرے دوستوں اور گھر والوں نے بہت حوصلہ افزائی کی"۔ یاد رہے کہ سعودی ویژن 2030 کے تحت مملکت میں خواتین کو ہر شعبے میں مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔ خواتین گاڑی چلانے، ملازمت کرنے سمیت کھیل کے پیشوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ سعودی خواتین اسلحہ چلانے کی بھی تربیت لینے لگی ہیں۔
فیصل واوڈا،فواد چوہدری کو ہتک عزت کا نوٹس جائے گا،ایڈووکیٹ احمد حسن رانا سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کے حوالے سے انکشافات پر نجی ٹی وی اب تک کے پروگرام میں رانا شمیم کے بیٹے ایڈوکیٹ احمد حسن رانا سے گفتگو کی گئی، جس پر ایڈوکیٹ احمد حسن رانا نے واضح کیا کہ پہلے صرف فیصل واوڈا کو ایک ارب کا ہتک عزت کا نوٹس بھیجنا تھا لیکن اب میں ساتھ میں فواد چوہدری کو بھی ہتک عزت کا نوٹس بھیجوں گا۔ خاتون اینکر نے پوچھا کہ آپ کے والد سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم پر الزام لگ رہا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خرچے پر لندن گئے، جس پر ایڈوکیٹ احمد حسن رانا نے کہا کہ بتا دیتا میرے والد صاحب شہید بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی ہیں، اور وہ تقریباً سترہ لاکھ کماتے ہیں، اور میں تقریباً دس لاکھ تک کمالیتا ہوں۔ ایڈوکیٹ احمد حسن رانا نے مزید کہا کہ ہم دونوں مہینے کا ستائیس لاکھ کمالیتے ہیں تو آپ اس سے اندازہ لگا لیں کہ کیا ہم لندن کا ڈھائی لاکھ کا ٹکٹ نے خرید سکتے؟ اور دو لاکھ کا خرچہ تو کیا ہمیں ضرورت ہے کسی سے پیسے لرکے جانے کی؟جہاں تک مجھے علم ہے وہ یونیورسٹی کی آفیشل کانفرنس تھی، تو اس کے تو سارے شواہد بھی مل جائیں گے کہ کس نے خرچا اٹھایا، اس الزام پر ہم قانونی نوٹس بھیجیں گے۔ خاتون اینکر نے ایڈوکیٹ احمد حسن رانا سے پوچھا کہ آپ کے والد نے کبھی بیان حلفی کا ذکر کیا تھا،جس پر انہوں نے کہا کہ میرے والد نے مجھ سے بیان حلفی کا ذکر تو نہیں کیا تھا لیکن سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے ہونے والی گفتگو کا ذکر ضرور کیا تھا،لیکن میں نے انہیں کوئی مشورہ نہیں دیا تھا کیونکہ وہ میرے بڑے ہیں میں انہیں کچھ کہہ نہیں سکتا،انہوں مشورہ نہیں مانگا تو میں نے دیا بھی نہیں۔
سماء نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی دعوت ولیمہ کی تاریخ طے کر لی گئی ہے اور یہ تقریب آئندہ ماہ 17 دسمبر 2021 کو جاتی امرا لاہور میں منعقد ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق جنید صفدر کی دعوت ولیمہ میں خاندان کے افراد شریک ہوں گے، جب کہ نواز شریف بذریعہ ویڈیو لنک تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب کے سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے تقریب میں اہم سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔ ان کا نکاح رواں سال 22اگست کو سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے کیا گیا تھا، ان کے نکاح کی تقریب لندن کے لینزبورو ہوٹل میں منعقد ہوئی تھی۔ اس تقریب میں جنید صفدر کے والد کیپٹن (ر) صفدر اور والدہ مریم صفدر نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث شریک نہیں ہو سکے تھے۔
شہباز شریف نے ایک بار پھر رمضان شوگر مل سے لاتعلقی ظاہر کردی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایک بار پھر رمضان شوگر مل سے لاتعلقی کا اظہار کردیا، لاہور کی بینکنگ کورٹ میں مالیاتی اسکینڈل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ رمضان شوگر مل میرا کاروبار نہیں،یہ مل میرے والد کی تھی، اس مل سے بھی میرا کوئی تعلق نہیں،میرے اقدامات کی وجہ سے میرے بچوں کی شوگر ملز کو اربوں کا نقصان ہوا، یہ وہی کیس ہے جو نیب میں بھی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کے بیان پر بینکنگ کورٹ کے جج نے کہا کہ یہ باتیں آپ کی پہلے ہی نوٹ کرچکے ہیں،جس پر شہباز شریف نے کہا کہ میں کل ہی اسلام آباد سے آیا ہوں، جب بھی آپ حکم کریں گے میں حاضر ہو جاؤں گا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کی جانب سے ایک بھی تاریخ نہیں لی گئی،ملزم فریق کو تواچھا لگتا ہے، چاہے آپ 2 ماہ کی تاریخ لے لیں،عدالت نے شہباز شریف سمیت تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں11 دسمبر تک توسیع کردی۔ بینکنگ کورٹ نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف سمیت دیگر کیخلاف نامکمل چالان طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کے آئندہ ایف آئی اے کو چالان پیش کرنے کیلئے کوئی مہلت نہیں ملے گی۔
رانا شمیم کو بطور جج دی گئیں مراعات واپس لی جائیں،درخواست دائر سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو دی گئی مراعات واپس لی جائیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کو بطور جج دی گئیں مراعات واپسی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست اسلام آباد کے وکیل چوہدری محمد اکرم ایڈوکیٹ نے دائر کی، جس میں سیکرٹری قانون ، سیکرٹری داخلہ اور سابق چیف جج گلگلت بلتستان رانا شمیم کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سابق چیف جج گلگلت بلتستان رانا شمیم نے بیان حلفی دے کر بطور سابق جج اپنے حلف کی خلاف ورزی کی،رانا شمیم آرٹیکل 5 کے مرتکب ہوئے، ان کا جھوٹا بیان حلفی اسلام آباد ہائی کورٹ کو بدنام کر رہاہے، ان کے عمل سے عدلیہ اور ریاست کے خلاف لوگوں میں نفرت پیدا ہورہی ہے۔ درخواست میں سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان سے ان کو دی گئی بطور جج مراعات واپس لینے کی استدعا کی گئی، ساتھ ہی کہا گیا کہ یہ مراعات قومی خزانے میں جمع کروائی جائیں، وزارت داخلہ کو رانا شمیم کے خلاف کاروائی کا حکم دیا جائے۔ چند روز قبل معروف صحافی نے خبر دی کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے ایک حلف نامہ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔
لاہور:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانہ۔۔ کتنا جرمانہ ہو گا ؟ لاہوری ہوجائیں ہوشیار۔۔ ٹریفک کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ دینا ہوگا، ٹریفک پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کیلئے سخت ایکشن لے لیا، لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ ٹریفک پولیس نے چالان کی کم سے کم رقم دو ہزار روپے مختص کردی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس آفیسر کے مطابق عدالت کی جانب سے ون وے کی خلاف ورزی کی روک تھام کے سخت احکامات جاری کردیئے گئے ہیں،عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لیے محکمہ ٹریفک پولیس کے افسران نے چالان کیلئے رقم بڑھادی ہے،سی ٹی او کے مطابق اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ لاہوریوں نے ون وےٹریفک کی خلاف ورزی کی اور دوہزار ہاتھ سے گئے کیونکہ اب کم سے کم 2000 روپے جرمانہ ہوگا،سٹی ٹریفک پولیس آفیسر نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ون وے کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے کے چالان کے حکم پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے گا۔ لاہور میں اس وقت اسموگ درد سر بنی ہوئی ہے، اسموگ کے تدارک کیلئے ہائی کورٹ میں اقدامات سے متعلق سماعت ہوئی، جس میں جج نے سٹی ٹریفک پولیس آفیسر کو بھی طلب کیا تھا،سماعت کے حوالے سے سی ٹی او نے عدالت کو بتایا کہ لاہور میں ٹریفک جام معمول بن گیا ہے، سب سے زیادہ شکایتیں بھی ٹریفک جام کی ہی موصول ہوتی ہیں۔ سی ٹی اور نے عدالت کو بتایا کہ ایک سال کے دوران لاہور میں 7 بڑے جلسے اور دو ہزار سے زائد مظاہرے ہوئے، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، ہائیکورٹ نے سی ٹی او کی جانب سے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات کو سراہا اور خدشہ ظاہر کیا کہ کہیں آپ کا تبادلہ نہ کردیا جائے،عدالت نے حکام کو ٹریفک آفیسر کا تبادلہ نہ کرنے اور روڈ مینجمنٹ پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔ دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اہم احکامات جاری کردیئے، جس کے مطابق دفاتر کے 50 فیصد ملازمین کو گھر سے کام کے احکامات دیئے ہیں،انتظامی ادارے 25 نومبر سے 15 جنوری گاڑیوں میں کمی کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیں،ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دھوئیں کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس کو بھی 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سرکاری 50 فیصد گاڑیاں متعلقہ محکمے کے سیکرٹریٹ میں کھڑی رہیں گی، جن کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے گا،صنعتی یونٹ دھوئیں پر کنٹرول کی نگرانی کے لیے کیمروں کی تنصیب یقینی بنائیں جبکہ اسکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن بچوں کی50 فیصد ٹرانسپورٹ سے پک اینڈ ڈراپ یقینی بنائیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 200 روپے جرمانہ ہوگا، فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر 50 ہزار روپے، زیگ زیگ کے بغیر بھٹوں کو 50 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا،پی ڈی ایم اے پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان کے کمشنرز سرکاری گاڑیوں کے استعمال میں کمی یقینی بنائیں۔

Back
Top