ابھی نندن نے کچھ نہیں کیا، فواد چوہدری نے مزاحیہ میم شیئر کر دی

fawad%20abhinandan.jpg


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھامن کے ایوارڈ اور اصلیت کو دکھایا گیا ہے۔

ان کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ابھی نندن کو ملنے والے ویر چکرا ایوارڈ اور 27 فروری 2019 کے روز پیش آئے واقعہ کو دکھا کر حقیقت کو آشکار کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1463155981869793283
ویڈیو میں ابھی نندن کا وہ کلپ بھی شامل ہے جس میں اسے کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ پاکستان ایئرفورس نے اُن کا طیارہ گِرایا جس کے بعد مقامی شہریوں نے اُن پر تشدد کیا اور پاک آرمی کے جوانوں نے اُنہیں بچایا۔ ویڈیو میں وہ کلپ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ابھی نندن کی پاکستانی عوام کے ہاتھوں پٹائی ہو رہی تھی۔

وفاقی وزیر کی جانب سے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا AbhiNoneDone یعنی ابھی نندن نے کچھ نہیں کیا۔

اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مزح کا اظہار کیا جا رہا ہے اور تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1463397491278331904
https://twitter.com/x/status/1463397038436110336.
https://twitter.com/x/status/1463395988878544901
https://twitter.com/x/status/1463386449110355974
https://twitter.com/x/status/1463379550818107392
https://twitter.com/x/status/1463361752368824326
https://twitter.com/x/status/1463354200914640896
https://twitter.com/x/status/1463241877994496006
https://twitter.com/x/status/1463208801075712012