رانا شمیم کے بیٹےکا فیصل واوڈا کے بعد فواد چوہدری کوبھی نوٹس بھجنے کا اعلان

fawad-beta.jpg

فیصل واوڈا،فواد چوہدری کو ہتک عزت کا نوٹس جائے گا،ایڈووکیٹ احمد حسن رانا

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کے حوالے سے انکشافات پر نجی ٹی وی اب تک کے پروگرام میں رانا شمیم کے بیٹے ایڈوکیٹ احمد حسن رانا سے گفتگو کی گئی، جس پر ایڈوکیٹ احمد حسن رانا نے واضح کیا کہ پہلے صرف فیصل واوڈا کو ایک ارب کا ہتک عزت کا نوٹس بھیجنا تھا لیکن اب میں ساتھ میں فواد چوہدری کو بھی ہتک عزت کا نوٹس بھیجوں گا۔

خاتون اینکر نے پوچھا کہ آپ کے والد سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم پر الزام لگ رہا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خرچے پر لندن گئے، جس پر ایڈوکیٹ احمد حسن رانا نے کہا کہ بتا دیتا میرے والد صاحب شہید بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی ہیں، اور وہ تقریباً سترہ لاکھ کماتے ہیں، اور میں تقریباً دس لاکھ تک کمالیتا ہوں۔

ایڈوکیٹ احمد حسن رانا نے مزید کہا کہ ہم دونوں مہینے کا ستائیس لاکھ کمالیتے ہیں تو آپ اس سے اندازہ لگا لیں کہ کیا ہم لندن کا ڈھائی لاکھ کا ٹکٹ نے خرید سکتے؟ اور دو لاکھ کا خرچہ تو کیا ہمیں ضرورت ہے کسی سے پیسے لرکے جانے کی؟جہاں تک مجھے علم ہے وہ یونیورسٹی کی آفیشل کانفرنس تھی، تو اس کے تو سارے شواہد بھی مل جائیں گے کہ کس نے خرچا اٹھایا، اس الزام پر ہم قانونی نوٹس بھیجیں گے۔

خاتون اینکر نے ایڈوکیٹ احمد حسن رانا سے پوچھا کہ آپ کے والد نے کبھی بیان حلفی کا ذکر کیا تھا،جس پر انہوں نے کہا کہ میرے والد نے مجھ سے بیان حلفی کا ذکر تو نہیں کیا تھا لیکن سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے ہونے والی گفتگو کا ذکر ضرور کیا تھا،لیکن میں نے انہیں کوئی مشورہ نہیں دیا تھا کیونکہ وہ میرے بڑے ہیں میں انہیں کچھ کہہ نہیں سکتا،انہوں مشورہ نہیں مانگا تو میں نے دیا بھی نہیں۔
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
یہ فواد چوہدری سے ڈر ہی لگتا ہے، پھر سے کہیں پچاس روپے فی کلومیٹر والا ہیلی کاپٹر نہ اُڑا رہا ہو۔
اور خان صاحب بھی اسے پینتیس پنکچر والی اطلاع کی طرح مصدّقہ نہ سمجھ بیٹھیں۔
لیکن بنیادی سوال تو یہ ہے کہ فواد چوہدری اور فیصل واوڈا اس مسئلے میں کیوں اچھل رہے ہیں؟
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
fawad-beta.jpg

فیصل واوڈا،فواد چوہدری کو ہتک عزت کا نوٹس جائے گا،ایڈووکیٹ احمد حسن رانا

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کے حوالے سے انکشافات پر نجی ٹی وی اب تک کے پروگرام میں رانا شمیم کے بیٹے ایڈوکیٹ احمد حسن رانا سے گفتگو کی گئی، جس پر ایڈوکیٹ احمد حسن رانا نے واضح کیا کہ پہلے صرف فیصل واوڈا کو ایک ارب کا ہتک عزت کا نوٹس بھیجنا تھا لیکن اب میں ساتھ میں فواد چوہدری کو بھی ہتک عزت کا نوٹس بھیجوں گا۔

خاتون اینکر نے پوچھا کہ آپ کے والد سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم پر الزام لگ رہا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خرچے پر لندن گئے، جس پر ایڈوکیٹ احمد حسن رانا نے کہا کہ بتا دیتا میرے والد صاحب شہید بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی ہیں، اور وہ تقریباً سترہ لاکھ کماتے ہیں، اور میں تقریباً دس لاکھ تک کمالیتا ہوں۔

ایڈوکیٹ احمد حسن رانا نے مزید کہا کہ ہم دونوں مہینے کا ستائیس لاکھ کمالیتے ہیں تو آپ اس سے اندازہ لگا لیں کہ کیا ہم لندن کا ڈھائی لاکھ کا ٹکٹ نے خرید سکتے؟ اور دو لاکھ کا خرچہ تو کیا ہمیں ضرورت ہے کسی سے پیسے لرکے جانے کی؟جہاں تک مجھے علم ہے وہ یونیورسٹی کی آفیشل کانفرنس تھی، تو اس کے تو سارے شواہد بھی مل جائیں گے کہ کس نے خرچا اٹھایا، اس الزام پر ہم قانونی نوٹس بھیجیں گے۔

خاتون اینکر نے ایڈوکیٹ احمد حسن رانا سے پوچھا کہ آپ کے والد نے کبھی بیان حلفی کا ذکر کیا تھا،جس پر انہوں نے کہا کہ میرے والد نے مجھ سے بیان حلفی کا ذکر تو نہیں کیا تھا لیکن سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے ہونے والی گفتگو کا ذکر ضرور کیا تھا،لیکن میں نے انہیں کوئی مشورہ نہیں دیا تھا کیونکہ وہ میرے بڑے ہیں میں انہیں کچھ کہہ نہیں سکتا،انہوں مشورہ نہیں مانگا تو میں نے دیا بھی نہیں۔
ہاہاہا…..یہ بندہ وکیل ہے تو ظاہر ہے قانونی نوٹس ہی بھیجےگا
کوئی عید کارڈ تو بھیجنے سے رہا…...
 
Sponsored Link