رانا شمیم

  1. Rana Asim

    ثاقب نثار کےخلاف الزامات غلط ثابت،کیا مریم نوازمعافی مانگیں گی؟صحافی کاسوال

    رانا شمیم اپنے حلف نامے سے منحرف ہو گئے اور حلف نامے کے متن میں شامل الفاظ واپس لے لیے ہیں جس کے بعد ن لیگ کی عدلیہ کے خلاف ساری کمپین بے وقعت ہو گئی ہے۔ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے حلف نامے کے بعد کی صورتحال پر صحافی عباس بشیر نے سوال اٹھایا ہے کہ اب کہ جب ن لیگ کا سارا سیاسی...
  2. Rana Asim

    جی بی کے سابق چیف جج رانا شمیم اپنے بیان حلفی سے منحرف، پھر غیر مشروط معافی

    توہین عدالت کیس میں رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیا معافی نامہ جمع کرا دیا رانا شمیم نے نئے معافی نامے میں بیان حلفی میں درج الفاظ واپس لے لیے۔ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے لندن میں قلمبند کرایا گیا بیان حلفی غلط قرار دے کر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیر مشروط...
  3. Rana Asim

    بیان حلفی کیس، عدالت کا رانا شمیم کو جواب جمع کرانے کا ایک اور موقع

    گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے معافی مانگ لی۔ چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے اپنے بیان حلفی کو غلط فہمی کا نتیجہ قرار دے دیا ہے۔ پیر کو رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک تحریری بیان جمع کروایا جس میں وہ...
  4. Rana Asim

    سابق چیف جج گلگت رانا شمیم نے اپنے اوپر عائد فرد جرم چیلنج کر دی

    گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے بیان حلفی کیس میں اپنے اوپر عائد فرد جرم چیلنج کر دی ہے۔ رانا شمیم کی جانب سے فرد جرم کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔ رانا شمیم کی جانب سے دائر اپیل میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ انصار عباسی کو ٹرائل سے نکال کر کیسے پتا چلے گا...
  5. Rana Asim

    رانا شمیم کے طرز عمل،کوتاہی سے عدالت کو بدنام کیا گیا: چارج شیٹ جاری

    گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلقی سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردجرم عائد کر دی تھی تاہم اب فردجرم کی چارج شیٹ کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں۔ عدالت نے فرد جرم کی چارج شیٹ میں کہا کہ جب بیان حلفی کا دستاویز عدالت پہنچا تو یہ کوریئر لفافے میں تھا جو اس بیان کو جھٹلاتاہے...
  6. S

    رانا شمیم نے بیان حلفی نواز شریف کے دفتر میں کیوں جمع کروایا: مظہر عباس

    جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان سارہ الیاس نے تجزیہ کاروں سے سوال کیا کہ پہلے سوال وزیراعظم کہتے ہیں شریف فیملی مافیا، بقا کی جنگ لڑرہی ہے، کیا بیان درست ہے؟ سینیئر صحافی مظر عباس نے کہا کہ عدالت میں جو کیس التو کا شکار ہو اس پر کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہئے، نہ ہی کیا جاسکتا، چاہئے آپ اس...
  7. Rana Asim

    رانا شمیم کا بیان حلفی جھوٹ ثابت ہونے پر کیا سزا ہوگی؟ اعتزازاحسن نے بتادیا

    پیپلزپارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزازاحسن نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر رانا شمیم کا بیان حلفی غلط ثابت ہوتا ہے تو وہ توہین عدالت کے زمرے میں آئے گا جس کی سزا 6 ماہ ہے مگر اگر ان کی غلط بیانی ثابت ہوتی ہے تو اس کی سزا 3 سال سے 6 سال تک ہے۔...
  8. Rana Asim

    رانا شمیم بیان حلفی کیس:آپ عدالت کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے: عدالت

    گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی اور ریمارکس میں کہا کہ مجھ پر جتنی مرضی تنقید ہو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، عدالت میں زیرِ سماعت مقدمے کی اہمیت کا کسی کو اندازہ نہیں، ناسمجھی میں بھی چیزیں ہو...
  9. Rana Asim

    سچ اور جھوٹ کی تمیز کیے بغیر حلف نامہ چھاپا:انصار عباسی کا عدالت میں اعتراف

    سابق جج رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلق کیس کی سماعت میں ملزم صحافی انصار عباسی نے عدالتی حکم نامے میں ترمیم کی درخواست میں جو موقف اپنایا وہ اینکر پرسن ارشد شریف نے بتا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ صحافی نے عدالت میں کہا کہ انہوں نے یہ حلف نامہ سچ اور جھوٹ میں تمیز کیے بغیر چھاپا۔ یاد رہے کہ انصار...
  10. Muhammad Awais Malik

    ہم انصاف کے داعی میر شکیل،انصار عباسی اور رانا شمیم کیساتھ ہیں،خواجہ سعد

    مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے رانا شمیم کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر شکیل، انصار عباسی اور رانا شمیم کے ساتھ ہیں۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ ہم آزادی جمہور آئین اورانصاف کے داعی میر شکیل ،...
  11. S

    رانا شمیم تاریخ کاکردار بننا چاہتے ہیں،انکابیان حلفی گیم چینجرہے،سہیل وڑائچ

    پاکستان کے معروف صحافی اور سیاسی تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج جسٹس رانا شمیم کے بیان حلفی کو پاکستانی سیاست کا 'گیم چینجر' قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام 'رپورٹ کارڈ' میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ سابق چیف جج جسٹس رانا شمیم...
  12. Rana Asim

    فواد چودھری اپنے بیان پرعدالت میں پیش ہونےکیلئے تیار ہوجائیں:وکیل رانا شمیم

    گلگت بلتستان کے سابق جج رانا شمیم کے وکیل لطیف آفریدی نے کہا کہ فواد چوہدری نے جو بیان دیا ہے اس پر عدالت میں پیش ہونے کے لیے تیار ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے مؤکل رانا شمیم اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور حلف نامے میں شامل متن کو تسلیم کیا ہے۔ رانا شمیم کے وکیل لطیف آفریدی نے ہائیکورٹ کے باہر...
  13. S

    رانا شمیم:عدالت انہیں مافیا گارڈ فادر کہہ چکی،اب سمجھ جانا چاہیے:ارشاد بھٹی

    ن لیگ کا طریقہ واردات اداروں کو متنازع بناؤ ہے، ارشاد بھٹی کا رانا شمیم کے معاملے پر تجزیہ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے معاملے میں ایک نیا اہم موڑ سامنے آگیا، رانا شمیم کا کہنا ہے کہ انہوں ںے حلف نامے پر اکیلے دستخط کئے، جبکہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ نواز شریف کے بیٹے حسین نواز کے دفتر میں...
  14. Rana Asim

    بیان حلفی کیس،یہ محض توہین عدالت نہیں میرااحتساب ہے،چیف جسٹس اطہرمن اللہ

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں رانا شمیم کے بیان حلفی کیس پر توہین عدالت کی کارروائی پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے انصار عباسی سے کہا کہ آپ کو پتہ ہے کہ آپ کی خبر سے عوام کے اس عدالت پر اعتماد کو کتنی ٹھیس پہنچی ہے؟ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ محض توہین عدالت کا کیس نہیں بلکہ یہ میرا احتساب ہے،...
  15. S

    لیک آڈیو سچ ثابت ہوئی تو عمران حکومت گرجائے گی، احمد حسن رانا

    گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے صاحبزادے ایڈووکیٹ احمد حسن رانا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر رانا شمیم حلف نامہ اورثاقب نثار کی لیک آڈیو سچ ثابت ہوگئی تو عمران خان کی حکومت گر جائے گی۔ ایڈووکیٹ احمد حسن رانا نے مزید کہا کہ آڈیو پر انکوائری شروع ہوگئی تو بیان حلفی پیچھے چلا جائے گا کیونکہ...
  16. Rana Asim

    بے بنیاد بیان حلفی وغلط خبر پر کیوں نا تمام فریقین پر فرد جرم عائد کی جائے؟

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جج گلگت رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلق خبر پر توہین عدالت کیس کی 7 دسمبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلق خبر پر توہین عدالت کیس کی سماعت کے عبوری تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ بادی النظر میں رانا...
  17. Muhammad Awais Malik

    پاناما کیس سےکوئی تعلق نہیں،اس کیس سےخود کو دور رکھاتھا،ثاقب نثار

    سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے پاناما پیپرز، نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے اور رانا شمیم کے الزامات پر پہلی بار ردعمل دیدیا اور چونکا دینے والے انکشافات کردیئے ہیں۔ نجی خبررساں ادارے اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے پہلی بار اپنے قریبی ذرائع سے...
  18. Muhammad Awais Malik

    رانا شمیم کا باہر جانے کا ممکنہ پلان، شیخ رشید نے دبنگ اعلان کر دیا

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا نام پی این آئی لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے اور انہیں ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کردی گئی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پاسپورٹ آفس میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ،...
  19. Rana Asim

    ایک سزا کی اپیل کیلئے عدالت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی،اٹارنی جنرل

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔ درخواست گزار سندھ ہائیکورٹ بار کے صدر صلاح الدین نے کہا کہ توجہ ہٹانے کیلئے کہا جاتا ہے کہ 70 سال کا احتساب...
  20. Rana Asim

    رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کا چیف کمشنر کو خط

    ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی طرف سے گلگلت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھا گیا ہے تفصیلا ت کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی جانب سے چیف کمشنر اسلام آباد کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ رانا شمیم کے خلاف اسلام آباد...