خبریں

سوشل میڈیا کی خبریں

Threads
2.1K
Messages
18.8K
Threads
2.1K
Messages
18.8K

معاشرتی مسائل

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None

طنز و مزاح

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None
اداکارہ و میزبان متھیرا نے وزیراعظم عمران خان کو اچھا کرکٹر لیکن بہت برا سیاستدان قرار دیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ’’دی کرنٹ‘‘ کو دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران شوبز انڈسٹری کے بارے میں بھی بات کی۔ میزبان واداکارہ متھیرا اپنے ساتھی فنکاروں کے بارے میں اکثر متنازع بیانات دینے کے لیے مشہور ہیں۔ انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ شوبز میں آپ کا کوئی بیسٹ فرینڈ ہے تو انہوں نے کہا نہیں۔ پھر متھیرا نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا میرا خیال ہے کہ اس انڈسٹری میں دوست بہت کم ہوتے ہیں۔ متھیرا نے بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا ٹرولنگ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہدایتکارہ سنگیتا کے ساتھ کام کرنے کو ناخوشگوار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت دفعہ یہ ہوتا ہے کہ لوگ یہاں بولتے کچھ ہیں، ہوتا کچھ ہے اور نکلتا کچھ ہے اور میں اس کے خلاف ہوں کہ لوگوں کا استحصال کیا جائے۔ متھیرا نے شادی کے لیے پیسے کو ضروری چیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں کبھی شادی کروں گی تو دیکھوں گی کہ جس شخص سے شادی کر رہی ہوں وہ مالی طور پر مجھ سے زیادہ مستحکم ہو۔ متھیرا سے جب سوال کیا گیا کہ آپ کا پسندیدہ سیاستدان کون ہے؟ تو اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا مجھے بے نظیر بھٹو بہت پسند ہیں۔ اس کے علاوہ مجھے پرویز مشرف کا وقت بھی اچھا لگتا تھا۔ مجھے وہ وقت بھی پسند تھا جب زرداری صدر تھے۔ متھیرا نے موجودہ وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کہا عمران خان عظیم کرکٹر لیکن بہت برے سیاستدان ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین گنڈاپور سٹی میئر منتخب ہو گئے ہیں جس کے بعد وفاقی وزیر نے فضل الرحمان اور بلاول بھٹو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کو گھر میں ہرایا ہے اور بلاول کے چہیتے فیصل کنڈی کو بھی ہرا کر میدان مارا ہے۔ علی امین گنڈا پور کے گھر پر خوشی کا عالم ہے مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہے جبکہ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ بھائی کی کامیابی پر وزیراعظم عمران خان سے بات ہوئی ہے انہوں نے بھی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالف ترقیاتی کاموں پر اور نوکریاں دینے پر اعتراض کرتے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھے نوکریاں دینے اور ترقیاتی کاموں سے کوئی نہیں روک سکتا۔ خاتون اول سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میں اس معاملے پر کوئی بات نہیں کروں گا اور نہ ہی کسی اور کو کرنی چاہیے۔ کسی کے ذاتی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے غیرحتمی وغیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے عمر امین ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کونسل کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔ غیرسرکاری نتائج کے مطابق عمر امین نے24 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل کی ہے۔ وہ 63ہزار 753 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ جے یو آئی ف کے کفیل احمد 38ہزار 891 ووٹ ہی لے پائے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان بیرسٹراعتزاز احسن نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ڈیم ایم میں شامل مسلم لیگ نواز اور جے یو آئی (ف) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریاست کا مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ نوازشریف8 ہفتے کی اجازت لیکر علاج کیلئے لندن گئے اور 2 سال سے وہیں بیٹھے ہیں ان کے لیے وہ شعر ٹھیک ہے کہ "کعبے کس منہ سے جاؤ گے غالب" انہوں نے کہا کہ یہ بڑے بےدھڑک انداز میں کہہ رہے ہیں کہ امپائر کی انگلی کھڑی ہو گئی ہے۔ پی پی رہنما نے کہا کہ انہوں نے ریاست کو مذاق بنا دیا ہے اگر ان کے نمبر پورے ہیں تو ثابت کریں یہ کیا بات ہوئی کہ اب یہ ہو رہا ہے وہ ہو رہا ہے ہم ادھر جا رہے ہیں اور ادھر جا رہے ہیں ایک مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول ہیں اور وہ فوکس کے ساتھ ریلیوں اور جلسوں کے ذریعے عوام کو نکالنے میں لگے ہیں۔ اعتزازاحسن نے کہا کہ یہ لوگ اس وقت وہ بن گئے ہیں جن کا سیاست میں مذاق بن جاتا ہے مریم کچھ کہتی ہیں ان کا آپس میں کچھ ہے چچا بھتیجی کا۔ یہ بڑے بے دھڑک ہو کر کہتے تھے کہ امپائر کو نیوٹرل ہونا چاہیے اب دعوے کرتے ہیں کہ اشارے مل گئے ہیں اور امپائر کی انگلی اٹھ گئی ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پیپلزیونیورسٹی شہیدبینظیرآباد میں مبینہ طور پر ہراسانی اور تشدد کا شکار ہونے والی ہاؤس آفیسر پروین رند انصاف کی تلاش میں ننگے پاؤں سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے معاملے کا نوٹس لیا تھا اور رجسٹرار یونیورسٹی سمیت متعلقہ حکام کو آج طلب کر رکھا ہے۔ ہائیکورٹ پہنچ کر پروین رند نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلام مصطفیٰ راجپوت ابھی تک گرفتار نہیں ہوا، اس کی پشت پناہی کی جا رہی ہے۔ پروین رند نے بتایا کہ اپنے روم میں موجود تھی کہ 3 عورتیں داخل ہوئیں، جنہوں نے مجھ پر تشدد کیا، گھسیٹا اور پوری یونیورسٹی کے سامنے مجھے مارا۔ واقعہ شہید بینظیر یونیورسٹی میں پیش آیا جس کی انتظامیہ کو شکایت کی گئی لیکن ان کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ پروین رند نے مزید الزام لگایا کہ ہاسٹل میں بچیاں خود کشیاں نہیں کرتیں، سندھ کی بیٹیوں کو مار کر خودکشی کا رنگ دیا جاتا ہے، انہیں پنکھے سے لٹکایا جاتا ہے، یہ لوگ مل کر ان بچیوں کو مارتے ہیں۔ ادھر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیپلز میڈیکل یونیورسٹی شہید بینظیر آباد کی ہاؤس آفیسر پروین رند کو مناسب اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گورنر عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ اس بارے میں میڈیا رپورٹس سے متعلق تفصیلات فوری پیش کی جائیں۔
مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ٹیلی فون کے سہارے پر بننے والی حکومتیں ٹیلی فون کے سہارے پر ہی قائم رہتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ووٹ چوری کرکے ، ٹیلی فونز کے سہارے بنائی جانے والی پاکستان کی، گلگت بلتستان اور کشمیر کی حکومتیں آج ٹیلی فون کے سہارے ہی زندہ ہیں، عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیلی فون آنا بند ہوجائیں، بیساکھیاں ہٹ جائیں عدم اعتماد کامیاب ہونے میں 24 گھنٹے نہیں لگیں گے، لوگ بہت تنگ ہیں، ادارے اپنی آئینی حدود میں رہیں ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بیساکھیاں ہٹائی جائیں، اداروں کو قانون کے تابع بنایا جائے یہیں سے تبدیلی آتی ہے اور یہیں سے پاکستان کے مسائل کا حل شروع ہوتا ہے، جو تجربے ہم گزشتہ 75 سالوں سے کررہے ہیں اگر ہم یہی تجربے آگے بھی کرتے رہے تو یہی حشر ہوگا کہ دنیا ترقی کرتی رہے گی اور پاکستان زوال پزیر ہوتا رہے گا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو عوام کو دھوکہ دینے والی اور جھوٹ بولنے والی اس حکومت سے آج تک ایک کام بھی نہیں ہوا، پاکستان کے مسائل کی وجہ آئین سے انحراف کرنا ہے، یہاں کوئی اٹھارویں ترمیم کے خاتمے کی بات کرتا ہے تو کوئی صدارتی نظام لانے کی بحث کررہا ہے، ایسے معاملات کا حل بند کمروں کے بجائے پارلیمنٹ میں ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ جس دن عدم اعتماد پیش ہوگی تحریک انصاف کے 50 فیصد لوگ حکومت کا ساتھ چھوڑ جائیں گے۔ سماء نیوز کے پروگرام"لائیو ود ندیم ملک" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اس وقت ق لیگ کا اپوزیشن کا ساتھ دینے کا بھی مسئلہ نہیں ہے، پہلے ہم کہتے تھے کہ تحریک انصاف کے 20 ، 25 ارکان ہمارے ساتھ ہیں ، اب آپ یقین مانیں جس دن عدم اعتماد آئے گی 50 فیصد لوگ ان کےساتھ نہیں کھڑے ہوں گے۔ میاں جاوید لطیف کی جانب سے اس دعو ے پر پروگرام کے میزبان سینئر صحافی ندیم ملک نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں آدھی پی ٹی آئی حکومت کا ساتھ چھوڑ جائے گی یہ ایک خوش فہمی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ماضی میں جتنی بھی حکومتی اس ملک میں آئیں کسی کی یہ حالت نہیں تھی کہ پوری کی پوری قوم نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کردی ہو، اس ملک میں جب بھی عام انتخابات ہوں گے پی ٹی آئی یا اس کی اتحادی جماعت کا کوئی بھی رکن اپنے حلقے میں اس حکومت کی وکالت کرتے ہوئےکس منہ سے جائے گا؟ لیگی رہنما نے کہا کہ میں حقیقت بیان کررہا ہوں ،آپ گلی کوچوں میں نکل جائیں اور خود صورتحال کا جائزہ لے لیں، جس ملک کی حالت یہ ہوجائے کہ قرضہ نہ ملنے کی صورت میں ملک کے دیوالیہ ہونے کے کا خدشہ ہو ایسے حالات میں حکومت کو کن نظروں سے دیکھا جارہا ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ غربت و تخفیف چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اعلان کیا ہے کہ جن لوگوں کو احساس کیش کے ذریعے 12 ہزار دیئے جا رہے تھے انہیں اب 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ادائیگیوں میں ناجائز کٹوتیاں کرنے والے ایجنٹس کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرنے کا کہتے ہوئے بتایا کہ اس متعلق بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ناجائز کٹوٹیاں کرنے والے ایجنٹس پر بھی شکنجہ کسا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یکم فروری سے احساس کی رقم 12 ہزار سے بڑھاکر 13ہزار کر دی ہے، اہل خواتین احساس کفالت کی رقم لینے جائیں تو گن کر پورے 13 ہزار لیں۔ ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ شراکتی بینکوں کے ایجنٹ اور نامزد دکاندار خواتین کی رقم نہیں کاٹ سکتے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ کچھ دکانداروں سے متعلق شکایت ملی ہے کہ وہ خواتین کو کہتے ہیں پیسے بعد میں دیئے جائیں گے خواتین جب پیسے نکلوانے جائیں تو ٹک کا نشان دیکھنے کے بعد وہاں سے پیسے لیے بغیر مت جائیں۔
سماء نیوز کے مطابق پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) نے کرپٹو کرنسی ویب سائٹس بلاک نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے 1500 سے زائد ویب سائٹس بلاک کرنے کیلئے کہا تاہم قانونی حوالہ کمزور ہے۔ اس حوالے سے ايف آئی اے (فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی) نے کرپٹو کرنسی اور ڈيجيٹل کرنسیوں کا کاروبار کرنیوالی 1600 کے قريب ويب سائٹس بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو تقریباً ایک ماہ قبل خط لکھا تھا۔ جس پر پی ٹی اے نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ایک سرکلر کو بنیاد بنا کر ویب سائٹس بلاک نہیں کی جا سکتیں۔ ایف آئی اے کے خط کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ کرپٹو اور دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں کا کاروبارہ کرنیوالی ویب سائٹس فوری طور پر بلاک نہیں کی جاسکتیں۔ کرپٹو کرنسی ویب سائٹس کے حوالے سے وزارت آئی ٹی سے رائے مانگی ہے۔ واضح رہے کہ کہ ایف آئی اے نےپی ٹی اے کو 1540 ڈیجیٹل کرنسی ویب سائٹس کے نام بلاک کرنے کیلئے بھیجے تھے، مگر اس کے ساتھ دیا جانے والا قانونی حوالہ پی ٹی اے کے مطابق کمزور ہے، کیونکہ ایف آئی اے نے اسٹیٹ بینک کے ایک سرکلر کی بنیاد پر ان ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا کہا تھا۔ حکام نے مزید کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سرکلر کو بنیاد بناکر ساری ویب سائٹس کو بند نہیں کیا جاسکتا، جب تک کوئی میکنزم نہیں بنالیتے ویب سائٹس بند نہیں ہوں گی۔ ڈیجیٹل کرنسی کا مستقبل کیا ہوگا، متعلقہ اداروں سے مشاورت شروع کردی ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ایاز صادق نے نواز شریف کو لندن سے اپنے ساتھ واپس لانے سے متعلق بیان کی وضاحت دیدی ہے۔ خبررساں ادارے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ میں نے کہا تھا کچھ بڑا ہونے جارہا ہے یہ نہیں کہا تھا کہ بڑا ہونے کا مطلب نواز شریف کی واپسی ہے۔ ایاز صادق سے صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ نے کہا تھا میں لندن سے اپنے ساتھ نواز شریف کوواپس لے کر آئیں گے؟ رہنما ن لیگ نےسوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ ساتھ لے کر آؤں گا ، یہ کہا تھا کہ وہ ابھی بھی آسکتے ہیں ہوسکتا ہے میرے ساتھ آجائیں یا بعد میں آجائیں،مگر میں نے ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں تو دسمبر سے کہہ رہا ہوں کہ کچھ بڑا ہونے جارہا ہے میں آج بھی کہتا ہوں کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ صحافی کی جانب سے نواز شریف کی واپسی سے متعلق بار بار سوال پوچھنے پر بھی ایاز صادق یہی جواب دیتے رہے کہ میں تو کہا تھا کچھ بڑا ہونے والا ہے، میں کوئی نجومی نہیں ہوں جو پیش گوئی کروں یا شیخ رشید بھی نہیں ہوں ، میں اپنے دل کی آواز آپ کو سنا رہا تھا۔ صحافی نے پھر پوچھا کہ جو آپ کہہ رہے ہیں اس سے متعلق کب تک کی امید ہے کہ کب تک کچھ بڑا ہوجائےگا؟ جس پر ایاز صادق نے کہا انشااللہ جلد ہی۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین میں 2 روز قبل ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی چوہدری برادران سے ملاقات کے بعد جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات کا اہتمام دونوں رہنماؤں کے کچھ مشترکہ دوستوں نے کیا۔ رپورٹ کے مطابق آدھے گھنٹے کی اس مختصر ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نےجہانگیر ترین سے ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات کی اور ان سے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کیلئے تعاون کی درخواست بھی کی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے مولانا کو انکار کر دیا ہے۔ دوسری جانب کئی صحافیوں کی جانب سے دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور اس طرح کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور دیگر اپوزیشن کی جماعتوں نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں، اس تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کی حکومتی، اتحادی اور ناراض اراکین اسمبلی سے رابطوں میں بھی تیزی آگئی ہے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اس سلسلے میں گزشتہ دنوں لاہورمیں چوہدری برادران سے ملاقات کی، مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سے لاہور میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے ملاقات کی جس کے بعد شہبازشریف نے گزشتہ روز ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے ان ملاقاتوں اور رابطوں میں حکومتی و اتحادی جماعتوں کے اراکین کو عدم اعتماد میں تعاون کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ملکی سیاست میں ہلچل، جہاں ایک طرف اپوزیشن کے رابطے تیزہوگئے ہیں وہی دوسری طرف وزیراعظم عمران خان بھی متحرک ہوگئے۔ وزیراعظم کے میڈیا اجلاس طلب کرنے پرمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "اور گھبرا اپوزیشن رہی ہے؟" وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ پارٹی کا یہ اہم اجلاس وزیراعظم کے زیر صدارت آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا، اس کے ساتھ ساتھ اتحادیوں سے رابطوں پر مشاورت اور اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی والے گھبرائے ہوئے نہیں، میں نے تحریک انصاف کی سخت ٹریننگ کرائی ہوئی ہے، جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں اب چودھری شجاعت حسین کی صحت یاد آگئی ہے ، وہ 20، 20 سال بعد اپنے ایم این ایز کی فوتگیوں پر بھی جا رہے ہیں،مجھے چودھری خاندان پر پورا اعتماد ہے، مونس الہٰی کام کو جہاد سمجھ کر کر رہے ہیں۔ اجلاس میں عوامی رابطہ مہم کو آگے بڑھانے کیلئے تجاویز سمیت پیپلزپارٹی اور جے یوآئی ف کے لانگ مارچ پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سربراہ این سی او سی اسد عمر، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر تعلیم شفقت محمود، فرخ حبیب، علی زیدی، قاسم سوری، خسرو بختیار و دیگر شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نے ترجمانوں اور میڈیا سٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا ہے۔ اس اجلاس میں اپوزیشن کی سیاسی سرگرمیوں کے جواب میں میڈیا حکمت عملی پر بریفنگ دی جائے گی۔ اپوزیشن نے نمبرز گیم پوری ہونے تک وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع نہ کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے تحریک قومی اسمبلی میں رواں ہفتے جمع کروانے کی تجویز دی تھی۔ ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق تحریک عدم اعتماد 20 فیصد اراکین کے دستخطوں سے جمع ہونی ہے، اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے اراکین کی تعداد 162 ہے، حکمران اتحاد کے پاس 179 اراکین ہیں۔ پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کی اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔ کیونکہ تحریک جمع کروا دی تو پھر اس پر کارروائی شروع ہوجائے گی اور ان کے پاس ابھی نمبرز پورے نہیں۔ اپوزیشن کو تحریک کی کامیابی کےلیے دس اراکین کی ضرورت ہے۔ اپوزیشن ق لیگ اور ایم کیوایم کے دس اراکین کی حمایت کا یقین ہونے کے بعد ہی تحریک جمع کروانے گی۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کےلئے ابھی تک اپنی کمیٹی بھی نہیں بنا سکی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی سندھ اسمبلی میں مشترکہ پریس کانفرنس میں عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر میں سندھ آیا ہوں، 5 ارب روپے سندھ کے ہزاروں نوجوانوں میں تقسیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم ان نوجوانوں کو بطور قرض دی گئی ہے جنہوں نے اپنا کاروبار شروع کیا ہے جس سے ہزاروں لوگوں کو روزگار مل بھی چکا ہے، مہنگائی کا توڑ آمدن بڑھا کر اور روزگار دے کر کیا جاسکتا ہے، یہی ہماری کوشش ہے ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کی آمدن کے ذرائع بڑھیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی ٹیم کو بھرپور ہدایات دی ہیں کہ زیادہ سے زیادہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، وزیراعظم کی خصوصی ہدایات ہیں کہ سندھ کے جوانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑنا، ہماری کوشش ہوگی کے اگلے 10 ماہ میں 6ارب کی مزید رقم ہم سندھ میں تقسیم کریں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں آپ کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بنیں، قرضے کے حصول میں جو مشکلات آرہی تھیں وہ دور کردی گئی ہیں، کامیاب پاکستان پروگرام کا اس ماہ پورے ملک میں آغاز کریں گے، اس سے بھی نوجوان بلاسود ایک لاکھ سے پانچ لاکھ تک وصول کر سکتے ہیں، ہر ماہ بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو قرضے دیے جائیں گے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پروگراموں سے براہ راست عوام کو فائدہ ہورہا ہے ، اگلے مہینے ہم سندھ کے دیگر اضلاع میں جارہے ہیں جہاں سڑکوں پر کھڑے ہوکر نوجوانوں کو اس پروگرام میں شامل کرائیں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ سات مرتبہ یہ عمران خان کو گرانے آئے لیکن اللہ عمران خان کا محافظ ہے یہ بال بیکا نہیں کر سکتے۔ عمران خان ہی کی وجہ سے یہ سب چور ایک ہو گئے ہیں۔ فواد چوہدری نے پنڈ دادن خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی قیادت کو نشانے پر رکھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت جن کی وجہ سے خراب ہوئی اب وہ کہہ رہے ہیں مہنگائی ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملازم کے اکاؤنٹ سے 4 ارب روپے نکل آئے، جب تک لوٹا ہوا پیسہ واپس نہیں آئے گا معاف نہیں کیا جائے گا۔ عمران خان کی وجہ سے یہ سب چور ایک ہوگئے ہیں، شہباز شریف کبھی فضل الرحمان اور کبھی کسی سے مل رہے ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز اور بلاول کا خیال ہے کہ مولانا صاحب کے بچے آئیں گے، سات مرتبہ یہ عمران خان کو گرانے آئےلیکن اللہ عمران خان کا محافظ ہے یہ بال بیکا نہیں کرسکتے۔ بلاول صاحب اپنی طاقت پر سیاست کریں اور پہلے الیکشن لڑنا سیکھیں، وہ آصف زرداری کی نہیں بے نظیر بھٹو کی سیاست کریں، اپنے نانا سے سیکھیں، سیاست وہ ہوتی ہے جو اپنے قد سے کی جاتی ہے۔ فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ عمران خان بات کرتا ہے تو چین کا صدر بات غور سے سنتا ہے، 23 سال بعد آج کوئی وزیراعظم روس جا رہا ہے، آج پاکستان کے وزیراعظم کی آواز کو مسلم امہ کی آواز سمجھا اور کہا جاتا ہے یہ وزیراعظم کے قد کو نہیں پہنچ سکتے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبا زگل نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ چوہدری برادران نے شہبا زشریف کو ق لیگ میں شمولیت کی دعوت دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے چوہدری برادران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں حمایت کی درخواست کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اس ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ شہباز شریف کو ق لیگ جوائن کرنے کیلئے چوہدری برادران نے دعوت دی ہے۔ اپنے ٹویٹر بیان میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ شہبا زشریف نے اس دعوت کے جواب میں ق لیگ جوائن کرنے کیلئے سنجیدگی سے سوچنے کی حامی بھرلی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویسے شہباز شریف کو ق لیگ میں ن لیگ سے زیادہ عزت ملے گی، ن لیگ میں تو انہیں صرف کبھی سیاسی مخالفین کے اور کبھی اپنے اپنوں کے پاؤں پڑنے کیلئے رکھا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا ہے، پیپلزپارٹی نے بھی تحریک کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ تحریک کی کامیابی کیلئے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے سیاسی رابطے تیز کردیئے گئے ہیں اسی سلسلے میں شہبا زشریف نے آج مسلم لیگ ق کی قیادت سے بھی ملاقات کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ بحرین نے اسرائیلی بحریہ کے اعلیٰ افسر کی اپنے ملک میں تعیناتی کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ یہ تعیناتی خطے میں جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق عرب ممالک کی تاریخ میں پہلی بار کسی اسرائیلی افسر کو تعینات کیا گیا ہے۔ بحرین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افسر کی تعیناتی خطے میں محفوظ اور آزادنہ جہاز رانی کے لیے 34 سے زائد ممالک کے اتحاد کے ایجنڈے کے تحت کی گئی ہے۔ بحرینی وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ اس ایجنڈے کا مقصد خلیجی ممالک کے سمندری حدود اور عالمی تجارتی جہازوں کی حفاظت سمیت اُن پر قذاقوں اور دہشت گردوں کے حملے سے بچانا ہے۔ بحرین نے اسرائیلی افسر کی تعیناتی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چند روز قبل اسرائیلی وزیر دفاع کی آمد پر طے پانے والے معاہدوں میں یہ تعیناتی بھی شامل تھی۔ برطانوی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز ایک اسرائیلی افسر کو بحرین میں پانچویں امریکی بحری بیڑے کے رابطہ افسر کے طور پر کام کرنے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
افغانستان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز رحمان اللہ گرباز کا کہنا ہے کہ انہوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کی پیشکش کو اس لیے مسترد کر دیا ہے کیونکہ وہ پاکستان سپر لیگ کھیلنا چاہتے ہیں۔ 20 سالہ گرباز نے ابوظہبی میں آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو پر سنچری کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی آمد کا اعلان کیا تھا۔ نوجوان بلے باز بی پی ایل، ایل پی ایل اور ٹی 10 لیگ میں بہترین کھیل پیش کرنے کے باعث اچھے کھلاڑیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ کرکٹ ڈین کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں رحمان اللہ گرباز نے کہا کہ پی ایس ایل سے پہلے مجھے بی پی ایل کی جانب سے پیشکش تھی لیکن آپ جانتے ہیں کہ میں پی ایس ایل میں کھیلنا پسند کرتا ہوں اسی لیے پی سی بی کے ساتھ یہاں معاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر لیگ میں افغانستان کیلئے پوری دنیا میں کھیلنا ایک بڑی کامیابی ہے اب اگر موقع ملا ہے تو بہتر ہو گا کہ ہم ان اچھا کھیلنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ کچھ تجربہ حاصل کریں جیسا کہ اب پی ایس ایل میں ہو بھی رہا ہے۔ گرباز نے پی ایس ایل کی باؤلنگ کے معیار کو دیگر T20 مقابلوں کے مقابلے میں بہترین قرار دیا اور ہائی کلاس کوچز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو انتہائی بہتر وقت اور موقع قرار دیا۔ انہوں نے کہا سچ کہوں تو پی ایس ایل باقی لیگز کے مقابلے مختلف اور بہتر ہے۔ یہاں یہ ہے کہ باؤلرز کا معیار دیگر لیگوں کے مقابلے میں بہت اعلیٰ ہے۔ گرباز نے ایم ایس دھونی اور اے بی ڈویلیئر کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا۔ افغان بلے باز نے مزید کہا کہ وہ کسی مخصوص شاٹ کے بارے میں نہیں سوچتے یا کسی کو کاپی نہیں کرتے مگر یہ ہے کہ کھیل سے متعلق مشورہ کرنا ہو تو راشد خان سے پوچھ لیتا ہوں۔
غریدہ فاروقی کے شو میں محسن بیگ، افتخاراحمد اور دیگر شرکاء کی مراد سعید سے متعلق اخلاق سے گری گفتگو۔۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مذمت گزشتہ روز غریدہ فاروقی کے شو میں تحریک انصاف کے وزراء کی کارکردگی پر بحث ہوئی ، موضوع کا محور یہ تھا کہ مرادسعید کو نمبرون وزیر کیوں قرا ردیا گیا جس پر محسن بیگ نے ذاتی نوعیت کے حملے کئے لیکن غریدہ فاروقی بجائے محسن بیگ کو روکنے کے انجوائے کرتی رہیں اور قہقہے لگاتی رہیں۔ اسکے بعد افتخاراحمد، صحافی حافظ طارق محمود اور تجزیہ کار امجدشعیب بھی اپنا حصہ ڈالتے رہے لیکن غریدہ فاروقی نے کسی مہمان کو نہ روکا بلکہ ٹھٹھہ اڑانے میں پیش پیش رہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اسکی بھرپور مذمت کی اور اسے گھٹیا صحافت قراردیا۔ غریدہ فاروقی اور سینئر صحافیوں کے اس روئیے پر ڈاکٹر ارسلان خالد نے تبصرہ کیا کہ گھٹیا حرکت کو گھٹیا ہی کہا جاتا ہے اور غریدہ فاروقی،محسن بیگ اور افتخار احمد نے آج اپنا گھٹیا پن دکھایا ہے۔ نیوزون یا تو اپنی اینکر کے خلاف کاروائی کرے یا پھر انکا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔مالکان کاروائی کرین ورنہ ان کے مالک کی ایک اشتہاری کمپنی بھی ہے،اسکا بھی مکمل بائیکاٹ کیا جائے وزیراطلاعات فرخ حبیب نے تبصرہ کیا کہ مراد سعید کے حوالے سے نیوز ون کے شو پر ذومعنی گفتگو کرکے صحافت کے نام پر اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا گیا۔ جب تنقید کرنے کو کوئی دلیل موجود نہیں تو اینکر غریدہ فاروقی، محسن بیگ سمیت سارے شرکا قہقے لگا کر بے بنیاد ذاتی کردار کشی پر اتر آئے۔ جو انتہائی غیر اخلاقی اور قابل مذمت ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ آج محسن بیگ اور خریدہ فاروقی نے جس پستی کا مظاہرہ کیا اس سے دونوں کی تربیت کا صاف پتہ چکتا ہے۔ کہنے کو ان دونوں کو آئینہ دکھایا جا سکتا ہے۔ لیکن پھر ان میں اور ہم فرق نہیں رہ جائے گا۔ کاش ان کی تربیت بہتر ہوئی ہوتی تو آج یہ سرعام اپنے والدین کی عزتوں کا جنازہ نہ نکالتے شرمناک ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور میڈیا کے دوسرے لوگوں کو بولنا چاہئے۔گونگا بہرہ بنے رہنے سے کل یہ لوگ آپکے بدن سے کپڑا اتاریں گے۔ آج مراد کے بارے بکواس کی ہے تو کل یہ آپکے بار کریں گے۔ یہ معاشرے کا گند ہیں۔ یہ وہ گٹر ہیں جو اب ابل رہے ہیں۔مراد کے لئے نہیں بولنا تو اپنے معاشرے کی اقدار کے کئے بولیں صبغت اللہ ورک نے تبصرہ کیا کہ نہایت محتاط اسلوب میں بھی ان کرداروں کےبارے میں ”گھٹیا“سےنرم کوئی لفظ لغت میں دستیاب نہیں جو کسی فردکےبارےمیں محض اس لئےتعفن اگلتےہیں کہ کارکردگی کےکسی امتحان میں وہ درجۂ اول کوپہنچتاہے۔ مراد سعید کوسرفراز اسکےرب نےکیا۔ یہ بیہودہ گوئی پہلےاسکےقدموں کی زنجیربنی نہ آئندہ بنےگی علی محمد خان نے لکھا کہ یہ صحافت نہیں ہے، صحافت حقائق پر ہونی چاہئے ناں کہ جھوٹے الزامات پر۔۔یہ بات نہ صرف صحافتی اصولوں بلکہ ہماری ثقافت، ہمارے مذہب اور بنیادی انسانی اخلاقیات کے خلاف ہے۔ اظہر مشوانی کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ پہلےہی زبیر عمر کی ویڈیوز میں موجود خاتون کو ان محترمہ سے ملانے کی گھٹیا حرکت کی گئی، کچھ نے ان کی شہباز شریف سے قربت کی باتیں کیں، اور ایسی حرکتوں پر ہر شخص نے تنقید کی لیکن آج یہ خود وہ حرکت کر رہی ہیں ناصرف گھٹیا باتوں پر بتیسی دکھا رہی بلکہ فخریہ طور پر ٹویٹ بھی کی افتخاردرانی نے لکھا کہ مراد سعید جیسا خان کا سپاہی نہ ہی کسی کے کاندھے پر چڑھ کر آیا ہے اور نہ اسے یہ عہدہ و پارٹی وراثت میں ملی ہے،متوسط اور محنتی طبقہ سے تعلق رکھنےوالے مراد سعید کی جدوجہدپارٹی کارکنان کے لئے فخر کا باعث ہے جو آئی ایس ایف سے بطور طالب علم شروع ہوئی اورآج اپنی منسڑی کی کارکردگی سےآیاں ہے مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ یا تو آپ لوگ شرم سے بالکل عاری ہو چکے ہیں یا آپ کا کردار اور ریٹنگ دونوں اتنا گر چکے ہیں کہ اب آپ کو بھی پتہ ہے کہ ٹاک شو تو کوئی دیکھتا نہیں یونہی اٹینشن لے لو تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں نے بھی ردعمل دیتے ہوئے سخت موقف اپنایا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم نے راولپنڈی کے علاقے ٹینچ بھاٹہ اقبال کالونی میں کارروائی کرکے بچوں کی نازیبا وڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت زین علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم زین کمسن بچوں کی نازیبا وڈیوز بنا کر بچوں کو بلیک میل کرکے ہراساں کرتا، ملزم کے خلاف تھانہ سائبر کرائم میں الیکٹرونکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل فون کو فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن الطاف نگر سے 8 سالہ مدثر کی پھندا لگی لاش ملی ، جس پر پولیس نے قتل کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کیا، جنہوں نے تفتیش کے دوران بچے سے زیادتی اور اُسے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ 8سالہ بچے کی لاش کو میڈیکل کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے پوسٹمارٹم کرکے زیادتی کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ ملزمان نے بیان دیا تھا کہ مقتول مدثر نے ہمیں پیٹرول چوری کرتے ہوئے دیکھ لیا تھا جس پر ہم نے اُسے قتل کیا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مدثر اپنی بہن کے ساتھ گھر سے نکل کر کھیل رہا تھا اس دوران 2 افراد نے لڑکی کو پیسے دے کر چیز لینے بھیجا اور وہ جب واپس آئی تو بھائی سمیت تینوں غائب تھے۔ بعد ازاں اہل خانہ نے بچے کو تلاش کیا تو 45 منٹ کے بعد 8 سالہ مدثر کی گلے میں پھندا لگی لاش جھاڑیوں سے برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کے مطابق گرفتار ملزمان نے کمسن مدثر کو زیادتی کے بعد گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں شامل اصغر نے بچے کو اپنی بہن کے گھر یوسف گوٹھ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنانے اور جرم کو چھپانے کے لیے کمسن بچے کو قتل کیا پھر لاش کو خالی پلاٹ پر جھاڑیوں کے قریب پھینک کر فرار ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر مکمل عمل درآمد کیا ہے اس کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے ایف اے ٹی ایف کی تمام اہم شرائط پر عمل درآمد کیا ہے اور پاکستان کو مسلسل گرے لسٹ میں رکھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سیاسی وجوہات کے سبب اسلام آباد کا ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے میں مشکلات ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے تمام ممالک سے برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے 26 شرائط پوری کردی ہیں، جبکہ ایف اے ٹی ایف سے نکلنے کے لیے دوسری عمل درآمد فہرست پر بھی پیشرفت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تکنیکی بنیاد پر اور عمل درآمد کے لحاظ سے ہمارا کیس مضبوط ہے لیکن سیاسی لحاظ سے مشکل درپیش ہے۔آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عمل درآمد کیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے لئے اچھی خبر آگئی، احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے صاف پانی پروجیکٹ کو صاف اور شفاف قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد ساجد اعوان نے "صاف پانی پراجیکٹ" کیس میں 23 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے صاف پانی ریفرنس میں ن لیگی رہنما راجہ قمر السلام سمیت 16 ملزمان کی بریت کا فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن صاف پانی پراجیکٹ میں کوئی خلاف ورزی یا لاقانونیت ثابت نہیں کرسکی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ سروے سے لے کر پراجیکٹ مکمل ہونے تک تمام قوانین پرعمل درآمد کیا گیا، پراجیکٹ میں تبدیلیاں بھی متعلقہ کمیٹیوں کی سفارشات اور منظوری سے کی گئیں، کمیٹیوں نے یقینی بنایا کہ پراجیکٹ میں تبدیلیوں سے منصوبے کی اصل لاگت میں اضافہ نہ ہو۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ نیب نے صاف پانی کمپنی کا ضمنی ریفرنس بھی دائر کیا، شہباز شریف کے داماد اور بیٹی کے ملکیتی علی ٹریڈ سنٹر کا تیسرا فلور اوپن بڈنگ کے ذریعے کمپنی کو دیا گیا۔ پراسیکیوشن کا الزام ہے کہ فلور کا قبضہ نہیں لیا گیا اور ایڈوانس کرایہ دیا گیا، کمپنی نے نا صرف باقاعدہ قبضہ لیا بلکہ نئی انتظامیہ نے کچھ تبدیلوں کے ساتھ معاہدہ برقرار رکھا، یہ بات بالکل واضح ہے کہ کوئی لاقانونیت، رولز کی خلاف ورزی یا مالی فوائد سامنے نہیں آئے۔ سابق سی ای او وسیم اجمل نے اختیارات کا نا جائز استعمال نہیں کیا، علی عمران کی کمپنی اور صاف پانی کمپنی میں معاملہ معاہدے کے قواعد و ضوابط پورے نہ کرنے کا تھا، دونوں کے درمیان کیس نیب قوانین کے زمرے میں نہیں آتا۔فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی دفعہ چار کے تحت زیر التواء کیسز اس کے دائرے اختیار میں آتے ہیں۔ عدالت نے ملزموں کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں جبکہ شہباز شریف کی بیٹی اور داماد سمیت دیگر دو ملزموں کو اشتہاری برقرار رکھا۔

Back
Top