نام میں کیا رکھا ہے ، مہر ہو ، مہرو ہو ، مہ رین ہو یا مہ جبیں ہو ، پس پردہ کیا ہو ؟ کیسی ہو ؟ کوئی پری ہو ، ممکن ہے ، کوئی پچهل پہری ہو ، ہو سکتا ہے ، کوئی دیوی ہو ، کسی سیتا کا کوئی روپ ہو ، کوئی بھوتنی ہو یا کوئی بھوتنی کا ہو ، کہا نا طلسم کدہ ، یا طلسم کدہ
جب لکھ رہی ہیں ، آپ کی بات بڑھا رہی ہیں ، تو کیا غم ہے ؟ نقل بری بات ہے ، لیکن کیا کجیے ؟ آج کل کرشل ازم کا زمانہ ہے ، کمپنی کی مشہوری کے لیے ، یہ سب کرنا پڑتا ہے ، ہاں ایک مشکل پیش آ سکتی ہے ، لکھے عینی ، پزیرائی ہو مہرین کی ، یہ تو غلط ہے ، یا یہ بھی تو ممکن ؟ کل کلاں ، یہاں وہاں ، کوئی دعویٰ کر سکتا ہے ، عینی نے نقل ماری ہے ، مہرین کی تحریر چھاپی ہے ، ہاں ہنگامہ ہو سکتا ہے ، "بیک ڈیٹس" میں پبلش ہو سکتا ہے ، آخر ہے تو ڈھیلا ڈھالا ، سوشل میڈیا ، ہم آپ کی بے چینی میں برابر کے شریک ہیں ، لیکن معزور ہیں ، شکوہ کر سکتے ہیں ، مہرین نامی "نامعلوم" کو خط بھی نہیں لکھ سکتے ، کیا پتہ ؟ کوئی پچهل پہری ہو ، بھوت نات ہو چڑیل ذات ہو ، بھوتنی ہو ، یا جل پری ، جل پری ، یا نازک ادا پری ہو ، یا طلسم کدہ ، یا کوہ قاف کی کوئی نازک ادا ، نا کرو یہ نقلیں ، بہت مشکل میں ڈال دیا ، کچھ کہہ بھی نہیں سکتے ، چپ رہ بھی تو نہیں سکتے
(bigsmile)امید ہے ، آپ کا احتجاج ضرور ، مہرین تک جا پہنچا ہو گا ، ہمارے ملے جلے جذبات بھی انہوں نے پڑھ لیے ہوں گے ، انشاء الله جلد تصفیہ ہو گا