Night-Hawk
Senator (1k+ posts)
If leaders want to sell the country to our enemies than it is Army's duty to stop those, do you not know that our leaders have sugar mills in India, do you not know that we won kargil war but leaders gave it away and refuse to take the dead bodies of Muslims saying they are not ours, Do you not know that it was politicians who told east Pakistanis, "tum udhar hum idher". Do you not know that those leader also told west Pakistani leaders trying to go to east Pakistan, that he will break their legs if any one ever tried to go to east Pakistan, do you know this leader was also involved being the biggest helper of Dictators, do you know that other leader who knew about Kargil and was photographed being in the area supporting soldiers started to play oblivious and said that he was not aware of the Army going to Kargil, do you know that those leader refused the landing of a PIA plane in Karachi endangering the lives of 300 innocent Pakistanis, I can tell you many more facts to show you the incompetence of these leaders who are always ready to sell Pakistan to its enemies, and Army is the only institution who is there to stop such horrendous acts.
عسکر صاحب جن کی شوگر ملیں ہیں ان کلیوں کی آبیاری بھی وردی والوں نے کی / جو کمانڈو کلیم کرتے تھے کہ کارگل کی جنگ جیت گئے تھے وہی حیران بھی تھے کہ لائن آف کنٹرول کی سرحدی جھڑپوں میں بھارت اپنی فضائیہ کیوں لے آیا ؟ انکا قصور نہیں تھا انکی اور انکے پیٹی بھائیوں کی "اپروچ" ہی ایسی ہوتی ہے جب ہندوستان سیاچن پر چڑھ دوڑا تو انکے پیشرو یہ کہتے ہوے پاے گئے کہ "وہاں تو گھاس بھی نہیں اگتی " ٠٠ کمانڈو صاحب بھی یہی سمجھے کہ انڈیا بھی زمینی حقائق کو الله کی کرنی کہ کر جنگ سے بھاگے گا لیکن بھارتی سولین قیادت نے اپنے سینکڑوں فوجی مرواے میراج ٢٠٠٠ کو جنگ میں جھونک دیا اور نتیجہ ہمارے سامنے تھا
مجھے حیرت ہے فوج نے واجپائی کی لاہور یاترا کو حقارت کی نظروں سے دیکھا اور پھر جب اپنی باری آئی تو کشمیر کے لیے " آوٹ آف باکس سولوشن" ڈھونڈھتے ڈھونڈھتے اقوام متحدہ میں اپنا کیس کمزور کر بیٹھے
اور جن صاحب نے "ادھر ہم ادھر تم" جیسے نعرے لگاے اور "ٹانگیں توڑنے" کی دھمکیاں دیں انھیں روکنے والا کوئی نہیں تھا ؟ فوجی حکومت کیا کر رہی تھی ؟ ایک طرف مشرقی پاکستان میں " نظریاتی سرحدوں" کی حفاظت ہو رہی تھی اور دوسری طرف شراب میں دھت بغل میں عورت لیے سپاہ سالار مغربی پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کا عزم لیے اوندھے منہ پڑا تھا -- جس فوج نے بعد ازاں بھٹو کو "عظیم تر قومی مفاد" میں ٹھکانے لگا دیا کیا وہ فوج پاکستان بچانے کے لیے بھٹو کی ٹانگیں نہیں توڑ سکتی تھی ؟ حمود الرحمان کمشن رپورٹ میں سب داستان لکھی ہے
مجھے زید حامد صاحب کی حب الوطنی پر ذرا بھر بھی شبہ نہیں بلکہ ایک ادھ بار ان سے بلمشافہ ملاقات بھی ہو چکی ہے -- لیکن میری انسے اور انکے چاہنے والوں سے التماس ہے کہ سیولنز کے لیے "غدار" کے لفظ کو میرٹ پر استعمال کریں نیز اسکے استعمال کے "تھریش ہولڈ" کو ذرا سا بڑھائیں -- اور کبھی کبھار نظر اتارنے کے لیے ہی سہی اپنی "منجھی کے نیچے" (یعنی فوج) سے بھی "ڈانگ" پھیر لیا کریں