Stephen Hawking, modern cosmology's brightest star, dies aged 76

akmal1

Chief Minister (5k+ posts)
عمل موجود ہے، ڈاکٹر رتھ فاؤ کی مثال لے لیجیے، اس نے انسانیت کی بیش بہا خدمت کی، چلیے اس کے معاملے میں تو آپ پھر یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ غیر مسلم تھی، مگر منکر خدا نہیں تھی، پر اس دنیا میں ایسے بے شمار لوگ موجود ہیں جو خدا کو نہیں مانتے، مگر اچھے عمل کرتے ہیں۔۔۔

یا پھر آپ دونوں کے خیال میں جو شخص خدا کو نہیں مانتا، وہ کوئی نیک عمل کر ہی نہیں سکتا۔۔۔

یہ کس نے کہا ہے کہ نیک عمل نہیں کر سکتا مگر یہ بحث فضول ہے
اصول موجود ہے لیکن اسکو اپلائی میں نے نہیں کرنا
جس نے کرنا ہے وہ کر لے گا
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

بات یقین کی ہو رہی ہے اور اس یقین کی وجہ سے کئے جانے والے عمل کی. جو یقین نہیں رکھتا، عمل نہیں کرتا، نتائج کو نہیں مانتا وہ ایسا ہی ہے جس نے داخلہ نہیں لیا، کلاس کا منہ نہیں دیکھا، امتحان نہیں دئیے اور خواب فرسٹ پوزیشن کے
 
akmal1

Chief Minister (5k+ posts)
جتنی مرضی تاویلات گھڑ لیں، سچ وہی ہے جو آپ کے سامنے رکھ دیا، اور اسی کی بنا پر مسلمان یہ یقین رکھتے ہیں کہ صرف وہی جنت کے ٹھیکیدار ہیں۔۔۔

جنت کا حقدار ہونے کا فیصلہ خدا کرے گا مسلمان نہیں
آپ بھی یہ فیصلہ ابھی کرنے کی کوشش نہ کریں
اگر مسلمان کسی کے جنت کے حق کے بارے میں غلط یقین رکھتے بھی ہیں تو بھی اس شخص کے جنت میں جانے کے حق میں کوئی کمی نہ ہوگی کیوں کہ یہ اختیار خدا کے پاس ہے
 
Allah Dad

Banned
بات یقین کی ہو رہی ہے اور اس یقین کی وجہ سے کئے جانے والے عمل کی. جو یقین نہیں رکھتا، عمل نہیں کرتا، نتائج کو نہیں مانتا وہ ایسا ہی ہے جس نے داخلہ نہیں لیا، کلاس کا منہ نہیں دیکھا، امتحان نہیں دئیے اور خواب فرسٹ پوزیشن کے

بات صرف یقین کی نہیں، عمل کی بھی ہورہی ہے۔۔۔۔۔ عمل موجود ہے، یقین نہیں، تو عمل کیسے اکارت جاسکتا ہے۔۔۔۔
 
Allah Dad

Banned
یہ کس نے کہا ہے کہ نیک عمل نہیں کر سکتا مگر یہ بحث فضول ہے
اصول موجود ہے لیکن اسکو اپلائی میں نے نہیں کرنا
جس نے کرنا ہے وہ کر لے گا

یقین کی نفی، عمل کو اکارت کیسے کرسکتی ہے، سیدھا سا سوال ہے۔۔۔
 
Allah Dad

Banned
جنت کا حقدار ہونے کا فیصلہ خدا کرے گا مسلمان نہیں
آپ بھی یہ فیصلہ ابھی کرنے کی کوشش نہ کریں
اگر مسلمان کسی کے جنت کے حق کے بارے میں غلط یقین رکھتے بھی ہیں تو بھی اس شخص کے جنت میں جانے کے حق میں کوئی کمی نہ ہوگی کیوں کہ یہ اختیار خدا کے پاس ہے

کیا آپ حدیث کو خدا کا قول (بذریعہ رسول ﷺ) نہیں مانتے۔۔
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

بات صرف یقین کی نہیں، عمل کی بھی ہورہی ہے۔۔۔۔۔ عمل موجود ہے، یقین نہیں، تو عمل کیسے اکارت جاسکتا ہے۔۔۔۔
(4:48)
4_48.png
 
Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)

دورِ حاضر کا ذہین ترین انسان، سائنس کا پیغمبر دنیا سے چلا گیا۔۔ اللہ سٹیفن ہاکنگ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

[FONT=jameel\ noori\ nastaleeq]چلو ٹھیک ہے ، جنت میں جانے دو ، اسی بہانے سے ہی سہی جنت کو تو دیکھ سکے گا ۔ ورنہ تو پیچھے ایک لمبی فوج بھٹکا کر چھوڑ گیا ہے ۔

[/FONT]

akmal1

Chief Minister (5k+ posts)
کیا آپ حدیث کو خدا کا قول (بذریعہ رسول ﷺ) نہیں مانتے۔۔

میری تحریر میں ایسا کچھ بھی نہیں
جنت دینے کا اختیار خدا کے پاس ہے
اس جملے میں سے "حدیث کو خدا کا قول نہ ماننا" آپ جیسا سائنسدان ہی نکال سکتا ہے
 
Allah Dad

Banned

[FONT=jameel\ noori\ nastaleeq]چلو ٹھیک ہے ، جنت میں جانے دو ، اسی بہانے سے ہی سہی جنت کو تو دیکھ سکے گا ۔ ورنہ تو پیچھے ایک لمبی فوج بھٹکا کر چھوڑ گیا ہے ۔

[/FONT]

بھٹکا کر نہیں چھوڑ گیا، منطقی انداز میں سوچنا سکھا گیا ہے۔۔

Allah Dad

Banned
جس چیز پہ یقین ہوگا ہی نہیں اسکی راہ میں عمل کیونکر ہوگا؟
ایک ملحد یقیناً جنت کی چاہ میں عمل نہیں کرتا، اس کے باوجود اس کا نیک عمل وہیں موجود رہتا ہے، سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر وہ برے عمل نہیں کرتا تو پھر آخرت میں کہاں جائے گا، کیا جہنم میں؟ ۔۔
 
Allah Dad

Banned

میری تحریر میں ایسا کچھ بھی نہیں
جنت دینے کا اختیار خدا کے پاس ہے
اس جملے میں سے "حدیث کو خدا کا قول نہ ماننا" آپ جیسا سائنسدان ہی نکال سکتا ہے

آپ جتنی مرضی کنی کترالیں، حدیث میں سب کچھ واضح لکھا ہے، آپ کے پاس دو ہی راستے ہیں، یا تو تسلیم کرلیں کہ حدیث میں سچ لکھا ہے، یا پھر حدیث کی کریڈبلٹی کو چیلنج کرکے حدیث کو رد کردیجیے، ویسے بھی مسلمانوں میں بہت سے لوگ احادیث کو نہیں مانتے، کیونکہ احادیث اسلام سے کم از کم اڑھائی سو سال بعد لکھی گئیں۔
 
akmal1

Chief Minister (5k+ posts)
ایک ملحد یقیناً جنت کی چاہ میں عمل نہیں کرتا، اس کے باوجود اس کا نیک عمل وہیں موجود رہتا ہے، سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر وہ برے عمل نہیں کرتا تو پھر آخرت میں کہاں جائے گا، کیا جہنم میں؟ ۔۔

پتا نہیں کہاں جائیگا لیکن جہاں بھی جائیگا میرے یا آپ کے فیصلے سے نہیں جائیگا
جب فیصلہ ہی کسی اور نے کرنا ہے تو میں کیوں فتوے دیتا پھروں؟
 
akmal1

Chief Minister (5k+ posts)

آپ جتنی مرضی کنی کترالیں، حدیث میں سب کچھ واضح لکھا ہے، آپ کے پاس دو ہی راستے ہیں، یا تو تسلیم کرلیں کہ حدیث میں سچ لکھا ہے، یا پھر حدیث کی کریڈبلٹی کو چیلنج کرکے حدیث کو رد کردیجیے، ویسے بھی مسلمانوں میں بہت سے لوگ احادیث کو نہیں مانتے، کیونکہ احادیث اسلام سے کم از کم اڑھائی سو سال بعد لکھی گئیں۔

جی نہیں آپ صریحا جھوٹ بول رہے ہیں
حدیث میں کہیں نہیں لکھا کہ فیصلہ آپ نے یا میں نے کرنا ہے
حیرت ہے کہ سادہ اردو بھی آپ کی سمجھ میں نہیں آتی
جب فیصلہ میں نے کرنا ہی نہیں تو میرا جواب دینے سے انکار کنی کترانا نہیں کہلا سکتا
 
میں سچ بول رہا ہوں یا جھوٹ اس کا فیصلہ آپ نے نہیں کرنا، پڑھنے والے خود کرلیں گے، حدیث بھی اسی تھریڈ پر ہے اور آپ کا اور میرا موقف بھی۔۔۔ حدیث میں صاف صاف لکھا ہے کہ کافر کو دنیا میں اس کے اچھے اعمال کا بدلہ ملے گا اور مومن کو آخرت میں بھی ملے گا، آپ یہاں سیدھے سیدھے پھنس گئے ہیں، کبھی سیاق و سباق کے پیچھے چھپتے ہیں، کبھی کہتے ہیں کہ کوئی پس منظر ہوگا، کبھی کہتے ہیں ترجمے میں مسئلہ ہے، عربی میں کچھ اور مطلب ہوسکتا ہے، جو بھی کہیں، بری طرح پھنس گئے ہیں۔۔۔نہ حدیث کو قبول کررہے ہیں، نہ مسترد کرنے کی ہمت ہے۔۔ آگے کنواں، پیچھے کھائی۔۔۔۔۔۔

Back
Top