Stephen Hawking, modern cosmology's brightest star, dies aged 76

WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)
آپ ابلیس کی مثالیں دے رہے ہیں، جبکہ سٹیفن ہاکنگ تو فرشتوں سے بھی افضل ہے، جیسا کہ غالباً حالی صاحب فرما گئے ہیں کہ فرشتے سے بہتر ہے انسان بننا، مگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ۔۔ تو سٹیفن ہاکنگ نے وہ زیادہ محنت کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ فرشتوں سے بہتر ہے۔۔اس لئے فرشتے اس کا استقبال کرنے کے لئے جنت میں قطار در قطار پر پھیلائے کھڑے ہوں گے۔۔۔

کیا اسے بھی جنّت کی حاجت و طلب تھی ؟

اسے تو بلیک ہول ہی ملے گا جس پر اس کا یقین کامل تھا

Allah Dad

Banned

جنت کے حصول کے لئے جنت پر یقین ہونا ضروری نہیں، بالکل ایسے ہی جیسے ایک کسان زمین میں ہل چلاتا ہے، بیج ڈالتا ہے، کھاد ڈالتا ہے، پانی ڈالتا ہے، اب وہ بھلے فصل اگنے کا یقین نہ رکھے، مگر فصل اگے گی، اسی طرح جو شخص دنیا میں اچھے کام کرتا ہے، برائی سے بچتا ہے، کسی کو گزند نہیں پہنچاتا،وہ ضرور جنت میں جائے گا، بھلے وہ جنت پر یقین نہ رکھے۔۔۔

akmal1

Chief Minister (5k+ posts)
[FONT=&amp]عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ( إِنَّ الْكَافِرَ إِذَا عَمِلَ حَسَنَةً أُطْعِمَ بِهَا طُعْمَةً مِنْ الدُّنْيَا ، وَأَمَّا الْمُؤْمِنُ فَإِنَّ اللَّهَ يَدَّخِرُ لَهُ حَسَنَاتِهِ فِي الْآخِرَةِ ، وَيُعْقِبُهُ رِزْقًا فِي الدُّنْيَا عَلَى طَاعَتِهِ ) .[/FONT][FONT=&amp] رواه مسلم ( 2808 ) .[/FONT]

انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (بیشک جب کافر کوئی بھی نیکی کا عمل کرتے تو اسے دنیا کی نعمتیں عطا کردی جاتی ہیں، جبکہ مؤمن کیلئے اسکی نیکیاں آخرت کیلئے بھی ذخیرہ کی جاتی ہیں، اور دنیا میں اطاعت گزاری کی وجہ سے اسے رزق بھی عنائت کیا جاتاہے) مسلم ( 2808 )[FONT=&amp]

اس حدیث کے بارے میں آپ کیا کہیں گے، اس کے مطابق تو صرف مسلمان ہی جنت میں جائیں گے۔۔۔۔ کیا یہ بھی مولویوں اور پادریوں نے لکھا ہے۔۔

[/FONT]

آپ کو اس حدیث کا پورا پس منظر دیکھنا پڑے گا. صرف عبارت سے نتائج اخذ نہیں کیے جا سکتے اور نہ ہی جید علماء ایسا کرتے ہیں
کافر انکو ہی قرار دیا گیا ہے جو حق بات کو دیکھ کر بھی جان بوجھ کر انکار کر دیں
 
akmal1

Chief Minister (5k+ posts)

جنت کے حصول کے لئے جنت پر یقین ہونا ضروری نہیں، بالکل ایسے ہی جیسے ایک کسان زمین میں ہل چلاتا ہے، بیج ڈالتا ہے، کھاد ڈالتا ہے، پانی ڈالتا ہے، اب وہ بھلے فصل اگنے کا یقین نہ رکھے، مگر فصل اگے گی، اسی طرح جو شخص دنیا میں اچھے کام کرتا ہے، برائی سے بچتا ہے، کسی کو گزند نہیں پہنچاتا،وہ ضرور جنت میں جائے گا، بھلے وہ جنت پر یقین نہ رکھے۔۔۔

کیا ہل چلانا، بیج ڈالنا، کھاد ڈالنا اور پانی دینا اس بات کا ثبوت نہیں کہ اسے یقین ہے کہ فصل اگے گی؟
 
شکریہ شکریہ .... میں بھی یہی کہہ رہا ہوں

کیکر بو کے کیلے کا پھل نہیں ملتا
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
کیا ہل چلانا، بیج ڈالنا، کھاد ڈالنا اور پانی دینا اس بات کا ثبوت نہیں کہ اسے یقین ہے کہ فصل اگے گی؟
منطقی بھائی نے غلط بیانی کی ہے. کسان زمین میں ہل چلاتا ہے، بیج ڈالتا ہے، کھاد ڈالتا ہے، پانی ڈالتا ہے اس نیت سے اور امید پر کے فصل آگے گی
 
Allah Dad

Banned
کیا ہل چلانا، بیج ڈالنا، کھاد ڈالنا اور پانی دینا اس بات کا ثبوت نہیں کہ اسے یقین ہے کہ فصل اگے گی؟

[FONT=&quot]منطقی بھائی نے غلط بیانی کی ہے. کسان زمین میں ہل چلاتا ہے، بیج ڈالتا ہے، کھاد ڈالتا ہے، پانی ڈالتا ہے اس نیت سے اور امید پر کے فصل آگے گی[/FONT]
سوال تو یہ ہے کہ اگر اسے یقین نہ ہو تو کیا فصل نہیں اگے گی، کیا اس کے یقین ہونے یا نہ ہونے کا فصل کی اگائی پر کوئی اثر پڑے گا یا نہیں۔۔؟؟

Allah Dad

Banned
آپ کو اس حدیث کا پورا پس منظر دیکھنا پڑے گا. صرف عبارت سے نتائج اخذ نہیں کیے جا سکتے اور نہ ہی جید علماء ایسا کرتے ہیں
کافر انکو ہی قرار دیا گیا ہے جو حق بات کو دیکھ کر بھی جان بوجھ کر انکار کر دیں

یہاں کوئی واقعہ نہیں بیان کیا جارہا ہے جس کے لئے آپ کو پس منظر دیکھنے کی ضرورت پڑے، یہاں ایک قانون اور ایک لاء بیان کیا جارہا ہے، الفاظ پر غور کریں۔۔۔

انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (بیشک جب کافر کوئی بھی نیکی کا عمل کرتے ہیں تو اسے دنیا کی نعمتیں عطا کردی جاتی ہیں، جبکہ مؤمن کیلئے اسکی نیکیاں آخرت کیلئے بھی ذخیرہ کی جاتی ہیں، اور دنیا میں اطاعت گزاری کی وجہ سے اسے رزق بھی عنائت کیا جاتاہے) مسلم ( 2808 )

الفاظ پر غور کریں۔۔۔

بیشک جب کافر کوئی بھی نیکی کا عمل کرتے ہیں۔۔۔ جب بھی کہ الفاظ سے صاف ظاہر ہے کہ یہ بطور آفاقی قانون کے بیان کیا گیا ہے۔۔۔

akmal1

Chief Minister (5k+ posts)
سوال تو یہ ہے کہ اگر اسے یقین نہ ہو تو کیا فصل نہیں اگے گی، کیا اس کے یقین ہونے یا نہ ہونے کا فصل کی اگائی پر کوئی اثر پڑے گا یا نہیں۔۔؟؟

یقین نہ ہو تو وہ کوشش ہی کیوں کرے گا؟ یعنی کوئی کسان دنیا میں کبھی دیکھا ہے جو کہے کہ مجھے پکا یقین ہے کہ فصل نہیں اگے گی لیکن پھر بھی میں ہل بھی چلا رہا ہوں بیج بھی ڈال رہا ہوں کھاد بھی خرید کر ڈال رہا ہوں اور پانی بھی دے رہا ہوں؟
 
اصل الفاظ عربی میں ہیں. ضروری نہیں کہ اسکا اردو ترجمہ ایسا ہی بنے
پس منظر اور سیاق و سباق ضروری ہے کیوں کہ اصول بیان کرنے کی کوئی وجہ تو ہوگی
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
سوال تو یہ ہے کہ اگر اسے یقین نہ ہو تو کیا فصل نہیں اگے گی، کیا اس کے یقین ہونے یا نہ ہونے کا فصل کی اگائی پر کوئی اثر پڑے گا یا نہیں۔۔؟؟

ایک سے دو کسانوں کی مثال لے لیتے ہیں، ایک جیسے امید ہے. اس کی محنت کامیاب بھی ہو سکتی ہے، کچھ خراب کچھ کامیاب ہو سکتی ہے یکسر اکارت بھی ہو سکتی ہے
دوسرا جیسے یقین نہیں اس نے ہل نہیں چلایا ، بیج نہیں بویا، پانی نہیں دیا، لہذا فصل ہونے نا ہونے کے سوال کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
 
Allah Dad

Banned
یقین نہ ہو تو وہ کوشش ہی کیوں کرے گا؟ یعنی کوئی کسان دنیا میں کبھی دیکھا ہے جو کہے کہ مجھے پکا یقین ہے کہ فصل نہیں اگے گی لیکن پھر بھی میں ہل بھی چلا رہا ہوں بیج بھی ڈال رہا ہوں کھاد بھی خرید کر ڈال رہا ہوں اور پانی بھی دے رہا ہوں؟

ایک سے دو کسانوں کی مثال لے لیتے ہیں، ایک جیسے امید ہے. اس کی محنت کامیاب بھی ہو سکتی ہے، کچھ خراب کچھ کامیاب ہو سکتی ہے یکسر اکارت بھی ہو سکتی ہے
دوسرا جیسے یقین نہیں اس نے ہل نہیں چلایا ، بیج نہیں بویا، پانی نہیں دیا، لہذا فصل ہونے نا ہونے کے سوال کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

سوال پھر بھی وہیں ہے، کیا کسان کا یقین نہ ہونا، اس کے عمل کو اکارت کرسکتا ہے، ۔۔۔۔۔۔

Allah Dad

Banned
اصل الفاظ عربی میں ہیں. ضروری نہیں کہ اسکا اردو ترجمہ ایسا ہی بنے
پس منظر اور سیاق و سباق ضروری ہے کیوں کہ اصول بیان کرنے کی کوئی وجہ تو ہوگی

عربی الفاظ ساتھ لکھے ہیں، کسی سے بھی ترجمہ کروا لیجیے، یہی ترجمہ نکلے گا، فرار کے لئے تو آپ کچھ بھی بہانہ بنا سکتے ہیں۔۔۔

akmal1

Chief Minister (5k+ posts)

عربی الفاظ ساتھ لکھے ہیں، کسی سے بھی ترجمہ کروا لیجیے، یہی ترجمہ نکلے گا، فرار کے لئے تو آپ کچھ بھی بہانہ بنا سکتے ہیں۔۔۔

کوئی فرار نہیں ہے بھائی
میں پہلے عرض کر چکا ہوں کہ کافر اسے کہا جاتا ہے جو کہ حق کو دیکھ کر جان بوجھ کر انکار کر دے
ہر انسان کے حالات اسکی ذہنی استعداد سمجھ بوجھ ماحول وغیرہ کو دیکھ کر ہی اسکے لئے سزا جزا کا فیصلہ کیا جائیگا
 
Allah Dad

Banned
کیا عمل کے بغیر صلہ مل سکتا ہے؟

یقین نہیں تو کوشش کیسی؟ اور کیوں؟

عمل موجود ہے، ڈاکٹر رتھ فاؤ کی مثال لے لیجیے، اس نے انسانیت کی بیش بہا خدمت کی، چلیے اس کے معاملے میں تو آپ پھر یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ غیر مسلم تھی، مگر منکر خدا نہیں تھی، پر اس دنیا میں ایسے بے شمار لوگ موجود ہیں جو خدا کو نہیں مانتے، مگر اچھے عمل کرتے ہیں۔۔۔

یا پھر آپ دونوں کے خیال میں جو شخص خدا کو نہیں مانتا، وہ کوئی نیک عمل کر ہی نہیں سکتا۔۔۔
 
Allah Dad

Banned

کوئی فرار نہیں ہے بھائی
میں پہلے عرض کر چکا ہوں کہ کافر اسے کہا جاتا ہے جو کہ حق کو دیکھ کر جان بوجھ کر انکار کر دے
ہر انسان کے حالات اسکی ذہنی استعداد سمجھ بوجھ ماحول وغیرہ کو دیکھ کر ہی اسکے لئے سزا جزا کا فیصلہ کیا جائیگا
جتنی مرضی تاویلات گھڑ لیں، سچ وہی ہے جو آپ کے سامنے رکھ دیا، اور اسی کی بنا پر مسلمان یہ یقین رکھتے ہیں کہ صرف وہی جنت کے ٹھیکیدار ہیں۔۔۔
 
PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
Brilliant mind.
What a loss.

He was a great inspiration.

He made physics, cosmology, science and philosophy interesting for many.
 
Khan Sab

MPA (400+ posts)
29177473_752333014966273_9047132937241231360_o.jpg
 
Back
Top