Sohrab Permanantly Banned :O

Status
Not open for further replies.

M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
سُہراب میاں کو چند روز قبل خواب میں سفید پُوشاک اوڑھے ایک باریش بزرگ نے اطلاع دی کہ یہ جو ریحام خان ہے اسی نے بے نظیر کو قتل کیا ہے اور پھر عمران خان سے شادی کرکے دوسری بے نظیر بننے کے چکر میں ہے، پس خواب سے بیدار ہوتے ہی سُہراب میاں وضو کرکے مراقبے میں بیٹھ گئے اور بعد از مراقبہ یہ انکشاف ہوا کہ بزرگ تو بالکل صحیح فرماتے ہیں، یہ ریحام خان کی بہت لمبی پلاننگ تھی ۔ بس پھر کیا تھا، کمپیوٹر آن کیا، کی بورڈ سنبھالا اور اپنی ایک سو دو سالہ زندگی میں جتنی گالیاں کھائی تھیں، وہ سب کی سب ریحام خان کو نہایت خشو ع و خضوع سے دینی شروع کردیں ، ساتھ ہی ساتھ فوٹوشاپ کااستعمال کرکے، گوگل سے نئی پرانی ٹیکسیوں کی تصاویر دھڑا دھڑا ڈاؤن لوڈ کرکے ان پر ریحام خان کے ٹھپے لگا لگا کر فورم پر آویزاں کرنے لگے، فورم پر جس جس نے ان کے اس" نیک" کام میں مداخلت کرنے کی کوشش کی اسے بھی گالیوں کا کچھ حصہ عنایت کردیا۔

غالباً گزرتے ہوئے کسی بے مروتے ایڈمن کی نظر موصوف کی "عملی عبادات" پر پڑ گئی اور اس نے شاید اسی جرم میں عمر قید سنادی،۔
 
Last edited:

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
Humain iss forum ki diwaaron mein apnay Nawab Sahab ki chunwayee kisi surat nahee manzoor.

Admin se hamdardaana appeal ki jatee hai ke Nawab sahab aor inn k sath k baki umer raseeda members ko hamesha hamesha k liye ban se istasnaaa dia jaaey.

Nawab Sahab ki zubaan pe humain be aiteraaz hai leiken baa'khudaa hum her gizz unn ko paaband-e-salalil kiye janay k haq main nahee hain.
 

khandimagi

Minister (2k+ posts)
نواب سہراب کا بین​،،،ایڈمن سے درخواست
پڑھ کر یقین نہیں آتا کہ عین نوجوانی میں نواب صاحب کو مستقل بین کردیا گیا ہے
لیکن اگر کسی احمق ماڈ نے اس قسم کی احمقانہ حرکت کی ہے،تو یقین ہے یہ نواب صاحب کی علمی قابلیت سے حسد کے علاوہ اور کسی وجہ سے نہیں ہوسکتی
نواب صاحب کی بےباکانہ گفتار،حالات حاضرہ پر گرفت،اورعلم کے پوشیدہ گوشوں کو دوبارہ روشنی عطا کرنا،قوم کی ایسی خدمت ہے جس پر انکا شکریہ ادا کرنا چاہئے نہ کہ ،،بین؟
گدھے کے طبی خواص سے لیکر ،فقیروں کے روحانی فیوض،،اور صدا جئے بھٹو سے لیکرمحترمہ شمع جونیجو کی تحریر میں چھپی چاشنی تک،،،کون ہے اس فورم پر جسکی نظر ایسی بالغ اور قلب ایسا وسیع ہو؟ ہے کوئی؟
چھوٹی موٹی ،دھکم دھکی، لپاڈگی،گالم گلوچ،ہمارے مردانہ معاشرے کا حسن ہے،اس پر نواب صاحب پر گرفت،،،،نہایت نا سمجھی اور غیر معاشرتی ہونے کا ثبوت ہے
ہماری ایڈمن سے درخواست ہے کہ وہ رائج دستور کے مطابق کچھ لے دے کر نواب صاحب کا بین فوراً ختم کرے،،اور عالموں سے حسد کرنے چھوڑے
 

Annie

Moderator
بہت با وثوق کبوتر ہے ، پیور پاکستانی ہے
Motoo mein aakhayaaa menooo desO. Tusee gol mol ker ditta :angry_smile:
i am only online for few minutes. :( u didn't tell me . Anyway I got to go now. :( good luck for your efforts to release nawab ji. Bye
 

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
Motoo mein aakhayaaa menooo desO. Tusee gol mol ker ditta :angry_smile:
i am only online for few minutes. :( u didn't tell me . Anyway I got to go now. :( good luck for your efforts to release nawab ji. Bye

عزیز من نے ایک ممبر کو میل کی اور اس ممبر میں مجھے پی ایم کر کے اطلاع دی ، سکیورٹی وجوہات کی بنا پے اس ممبر کا نام صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
ایسا کیسے ہوسکتا ہے،،،،،،بھٹو ابھی زندہ ہے بھائی

بھٹو زندہ ہے۔ بھٹو کے پیروکار تو مرتے رہتے ہیں۔

قیامت تک اور اسکے کے بعد بھی زندہ رہنے کا ٹریڈ مارک صرف ایک شیطان کا ہے اور ایک بھٹو کا۔ باقی سب مرینگے۔

 

کک باکسر

Minister (2k+ posts)
ایڈمن حضرات، جس طرح محمد یوسف کرکٹ میں رنز مشین تھا اسی طرح اس فورم کے لئے سہراب ریٹنگ مشین ہے. اس کو فلفور رہا کیا جائے. اس سے پہلے دوسرے فورم والے اسے اچک لیں.
 

کک باکسر

Minister (2k+ posts)
عزیز من نے ایک ممبر کو میل کی اور اس ممبر میں مجھے پی ایم کر کے اطلاع دی ، سکیورٹی وجوہات کی بنا پے اس ممبر کا نام صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے

لیکن مجھے پتہ ہے. اس ممبر کا نام
 

M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
ایڈمن حضرات، جس طرح محمد یوسف کرکٹ میں رنز مشین تھا اسی طرح اس فورم کے لئے سہراب ریٹنگ مشین ہے. اس کو فلفور رہا کیا جائے. اس سے پہلے دوسرے فورم والے اسے اچک لیں.


باکسر بھائی میں تو اب تک سہراب کو انسان سمجھتا رہا،یہ تو اب پتا چلا کہ وہ ایک مشین ہے۔ اطلاع دینے کے لئے شکریہ۔
 

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)


لیکن مجھے پتہ ہے. اس ممبر کا نام

صیغہ راز میں رکھ پھر تو بھی

اس ممبر کو خطرہ ہو سکتا ہے عالمی طاقتوں سے

1php4.jpg

 

کک باکسر

Minister (2k+ posts)
باکسر بھائی میں تو اب تک سہراب کو انسان سمجھتا رہا،یہ تو اب پتا چلا کہ وہ ایک مشین ہے۔ اطلاع دینے کے لئے شکریہ۔

لیکن سہراب کو اس زندان میں بند کر دیا گیا ہے جہاں گھوڑے کو رکھا گیا تھا. پتہ نہیں جیل کے عملے نے صفائی بھی کی تھی کہ نہیں.
 

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)


بس کیا کروں صدمے کو سائڈ پر رکھ کر ابھی دوپہر کا کھانا کھایا ہے

شاباش باکسر ، عزیز من بہت خوش ہوں گے یہ جان کے ، وہ ابھی اس وقت ہمارے درمیان موجود ہیں سب پوسٹس پڑھ رہے ہیں بار بار
 

M.Sami.R

Minister (2k+ posts)


لیکن سہراب کو اس زندان میں بند کر دیا گیا ہے جہاں گھوڑے کو رکھا گیا تھا. پتہ نہیں جیل کے عملے نے صفائی بھی کی تھی کہ نہیں.

یہ تو بہت تشویشناک بات ہے، گھوڑے کے اصطبل نما زندان میں ایک انسان کو قید کرنا ، غیر انسانی گھوڑا مارکہ فعل ہے، سہراب تو بدبو سے ہی پرلوک سدھار جائے گا ۔ ایڈمن کی اس طرف فی الفو ر توجہ دلانا ضروری ہے۔
 
Status
Not open for further replies.

Back
Top