السلام و علیکم سائیں جی
امید ہے آپ خیریت سے ہیں اور روزے اچھے گزر رہے ہیں. فورم پر آپکی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں
سب سے پہلے تو آپ نے ذبیحہ حلال کے سلسلے میں میری جو رہنمائی فرمائی تھی اس پر ایک بار پھر آپکا مشکور ہوں کیونکہ یہ میرا وہ مسئلہ تھا جس پر بڑے بڑے مذہبی عالم بھی مجھے مطمئین نہیں کر پائے تھے
اب ایک اور الجھن ذہن میں رہتی ہے اور اس سلسلے میں آپکی رہنمائی درکار ہے
اگر میں جاب کے سلسلے میں کسی ایسے شہر میں جاتا ہوں جہاں مجھے کھانے کیلیے سبزیاں، ڈالیں اور چاول وغیرہ میسر نہیں ہیں. شہر میں ایک کے ایف سی ہے جہاں غیر ذبیحہ چکن فروخت ہوتا ہے اور ایک لوکل ریسٹورنٹ ہے جہاں سے مجھے فش مل سکتی ہے. مجھے شک بلکہ یقین ہے کہ لوکل ریسٹورنٹ والے فش اور پورک وغیرہ کیلیے ایک ہی آئیل اور برتن استعمال کرتے ہونگے
آپ مجھے چکن کھانے کا مشورہ دیں یا فش کھانے کا یا پھر بھوکے رہنے کا؟
وعلیکم السلام وا رحمتہ الله
میں خیریت سے ہوں اور رمضان مبارک زبردست گزر رہا ہے، الحمدلله، آپ اپنے حال احوال سنائیں؟...... جواب سے پہلے ایک بات میں بلکل واضح کر دوں کہ میں فتویٰ نہیں دے رہا، بلکہ صرف وہی بات بیان کرونگا جس پر میں خود عمل کرتا ہوں.... اگر میرا جانا کسی ایسے شہر میں ہو جہاں غیر ذبیحہ گوشت ہی صرف دستیاب ہو اور فش ایسے تیل میں تیار ہو جو پورک کے لئے استعمال ہوتی ہو تو میں دونوں صورتوں میں اجتناب ہی کرونگا اور سبزیوں کا استعمال کرونگا، ویسے میرے مشاہدے میں یہ بات ابھی تک نہیں آئی کہ دنیا میں کوئی بھی ایسا شہر ہو جہاں سبزیاں ، دالیں یا چاول دستیاب نہ ہوں، اگر آپکے علم میں ہے تو ضرور بتائیں، میں کوشش کرونگا کہ آپ کے قریب کوئی ذبیحہ گوشت کی دکان تلاش کی جائے، تاکہ آپ مطمئن ہو کر کھانا تو کھا سکیں... ذاتی طور پر جس معاملے میں شک پڑ جاؤں ، اسے چھوڑنا ہی مناسب سمجھتا ہوں اور اس عمل کا استدلال اس حدیث سے واضح ہے
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ أَبِي الْحَوْرَاءِ السَّعْدِيِّ، قَالَ قُلْتُ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رضى الله عنهما مَا حَفِظْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ حَفِظْتُ مِنْهُ " دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لاَ يَرِيبُكَ " .
It was narrated that Abu Al-Hawra' As-Sa'di said:
"I said to Al-Hasan bin 'Ali, may Allah be pleased with him: 'What did you memorize from the Messenger of Allah [SAW]?' He said: I memorized from him: 'Leave that which makes you doubt for that which does not make you doubt.'"
[TABLE="class: gradetable"]
[TR]
[TD="class: english_grade"]
Grade[/TD]
[TD="class: english_grade"]:
Sahih (Darussalam)[/TD]
[TD="class: arabic_grade, width: 60%"][/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[TABLE="class: hadith_reference"]
[TR]
[TD]
Reference[/TD]
[TD] : Sunan an-Nasa'i 5711[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD]In-book reference[/TD]
[TD] : Book 51, Hadith 173[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD]English translation[/TD]
[TD] : Vol. 6, Book 51, Hadith 5714[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
الله پاک آپکے آسانیاں پیدا کرے (آمین)
دعاؤں میں یاد رکھیں، فی امان الله
:)