Should Like/Dislike be replaced with Agree/Disagree? (Poll added)

Should Like/Dislike be replaced with Agree/Disagree?

  • Yes

    Votes: 61 35.3%
  • No

    Votes: 112 64.7%

  • Total voters
    173
  • Poll closed .

Malangi

Banned
Re: ایک گزارش

اچھا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

جو غلط کام ہو اس کے پیچھے آپ کو فوج کا نا دیدہ ہاتھ نظر آجاتا ہے ..بلکل اسی طرح جیسے پاکستان میں ہونے والی ہر تباہی کے پیچھے کچھ لوگوں کو امریکہ ، انڈیا اور اسرئیل کا ہاتھ نظر آتا ہے ..

کب اپنی غلطیاں اون کرنا شروع کریں گے ...جب تک ایسا نہیں ہو گا دوسرے کی طرف اشارہ کرتی ایک ہی انگلی ہوگی اور چار آپ کی اپنی طرف ہی اشارہ کر رہی ہونگی .

جی ہاں، دنیا میں کہیں بھی باپ کی غلطی بیٹے پر نہیں ڈالی جاتی ہے. ہر شخص اپنے اعمال کا خود زمہ دار ہے

جب فوج نے سب کام ہی غلط کیے ہوں تو اسے کیسے ٹھیک کہیں؟ مجھے آپ کوئی فوج کا صحیح کام بتا دیں جو آج تک اس نے کیا ہو؟

سیاستدانوں نے غلطیاں کی ہونگی لیکن فوج کی غلطیاں پہاڑ سے بھی بلند ہیں جو کبھی بھلائے بھی نہیں بھولتی ہیں. ان غلطیوں میں سر فہرست میرا ملک دو لخت کرنا اور ہتھیار ڈالنے والی انمٹ سیاہی میرے ملک کے چہرے پر لگانا ہے

سیاستدانوں کی غلطیوں کا ازالہ ہو سکتا ہے لیکن فوج کی غلطیوں کا کبھی بھی نہیں

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایک گزارش

جتنی پاسداری ہمارے سیاستدان اپنے حلف کی کرتے ہیں ..اتنی ہی پاسداری فوج کرتی ہے ..آخر ایک ہی خمیر سے اٹھے ہیں .

جب تک سب کو برابر کا الزام نہیں دیا جائے گا ..میری حمایت ڈکٹیٹر کے لئے جاری رہے گی ..یہ ملک ہمارا بھی اتنا ہی ہے ..ہمیں بھی جمہوریت اتنی ہی اچھی لگتی ہے ....لیکن خالص جمہوریت ..جمہوریت کے پردے میں لپٹی بادشاہی آمریت نہیں

میرا نہیں خیال ، سیاستدان تو آتے ہی لوٹنے کی نیت سے ہیں ، ایسا نہیں ہو سکتا کوئی مارشل لاء کی نیت سے فوج میں بھرتی ہو ، فوج سیاستدانوں سے ہزار گنا زیادہ حلف کی پاسداری کرتی ہے

لیکن قانون توڑنے والے فوجیوں کا احتساب بھی بہت ضروری ہے
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایک گزارش

برابر کا الزام کہاں آپکو نظر آتا ہے
کیا میں سٹریم میڈیا میں جرنیلوں کی مٹی بھی اسی طرح پلید ہوتی ہے جیسے سیاستدانوں کی
آپکے خیال میں کیا وجہ ہے کہ میڈیا جرنیلوں پر ہاتھ نرم رکھتا ہے

ظاہر ہے ڈر کی وجہ سے .....

اگر سیاستدان اپنی کرپشن سے مجبور نہ ہوتے تو ان کو نکیل ڈال سکتے تھے ...یہاں تو یہ حال ہے کہ ہر اختیار لے لو ..بس ہمیں لوٹنے کی اجازت دے دو ...

ایک ایماندار سیاستدان کے پیچھے عوام کی طاقت ہوتی ہے ......جو کسی بھی فوج کے نا جائز قبضے سے ٹکرا جاتی ..لیکن یہاں تو ان کے آنے پر عوام مٹھائی تقسیم کرتی ہے ...عام عوام کو ریلیف چاہئے ہوتا ہے ..چاہے اسے آمریت دے یا جمہوریت ...جمہوری نظام کو چلانا سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے جس میں یہ اپنی نا اہلی کی وجہ سے مکمل فیل ہو چکے ہیں ..

ابھی بھی دیکھ لیں کہ آپ کا وزیر عزم اپنی کرپشن کا حساب نہ دینے کے وجہ سے ملک سے غائب ہے ...ایسا کبھی دیکھا نہ سنا ...
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایک گزارش

میرا نہیں خیال ، سیاستدان تو آتے ہی لوٹنے کی نیت سے ہیں ، ایسا نہیں ہو سکتا کوئی مارشل لاء کی نیت سے فوج میں بھرتی ہو ، فوج سیاستدانوں سے ہزار گنا زیادہ حلف کی پاسداری کرتی ہے

لیکن قانون توڑنے والے فوجیوں کا احتساب بھی بہت ضروری ہے

ان قانون توڑنے والے فوجیوں کا حساب کون لے گا ؟؟؟؟؟

سیاسی کرپٹ جج جو ان کو ویلیڈیٹ کرتے ہیں ..سیاست دان جو خود ان کی نرسری میں پلے ہیں ...جو راتوں کو چھپ چھپ کر ان سے ملتے ہیں ...

کہا نا ان کا حساب صرف ایک ایماندار سیاسی لیڈر ہی لے سکتا ہے جس کے پیچھے عوام کی طاقت ہو ...اور ابھی ایسا دور دور نہیں دکھتا ....
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایک گزارش

جی ہاں، دنیا میں کہیں بھی باپ کی غلطی بیٹے پر نہیں ڈالی جاتی ہے. ہر شخص اپنے اعمال کا خود زمہ دار ہے

جب فوج نے سب کام ہی غلط کیے ہوں تو اسے کیسے ٹھیک کہیں؟ مجھے آپ کوئی فوج کا صحیح کام بتا دیں جو آج تک اس نے کیا ہو؟

سیاستدانوں نے غلطیاں کی ہونگی لیکن فوج کی غلطیاں پہاڑ سے بھی بلند ہیں جو کبھی بھلائے بھی نہیں بھولتی ہیں. ان غلطیوں میں سر فہرست میرا ملک دو لخت کرنا اور ہتھیار ڈالنے والی انمٹ سیاہی میرے ملک کے چہرے پر لگانا ہے

سیاستدانوں کی غلطیوں کا ازالہ ہو سکتا ہے لیکن فوج کی غلطیوں کا کبھی بھی نہیں

اے ہیلو ...پھر ڈنڈی مار گئے نا .....:doh:

کچھ نہیں ہو سکتا ...آپ لوگ جب تک ایمانداری سے سب کی غلطیاں سب کے کھاتوں میں نہیں ڈالیں گے ..
میں کب باپ کی غلطی بیٹے کے کھاتے میں ڈال رہی ہوں ..غور سے پڑھ لیتے تو سمجھ جاتے کیا کہہ رہی ہوں ..وہ تو مجھے اس بندے کا نام یاد نہیں آرہا تھا ..اس لئے حوالہ دیا تھا ..بتانا تو یہ ہی مقصود تھا کہ گلے میں تختی ڈالنے والا سیاسی آدمی تھا .....

جب تک اس بات کا تعین نہیں کریں گے کہ ملک کو دو لخت کرنے میں کس کس کا ہاتھ تھا ...خالی فوج کو الزام دینے پر میرا احتجاج جاری رہے گا ...

:pakistan-flag-wavin
 
_Dictator_

Politcal Worker (100+ posts)
Re: ایک گزارش

ڈکٹیٹر صاحب، معزرت کی ضرورت نہیں ہے. میں سمجھ سکتا ہوں کہ ہر بندہ اپنے فرائض سے فارغ ہو کر ہی فورم کا رخ کرتا ہے. آپ سے ایک بار پھر اختلاف کرنے کی جرات کر رہا ہوں، امید ہے آپکو ناگوار نہیں گزرے گی

آپ بات بغیر کسی لاجک یا اصول کے کر رہے ہیں. کسی کو غلط اور صحیح قرار دینے کیلیے اپنا اصول بنائیں اور پھر ان اصولوں کی بنیاد پر کسی کو پرکھیں. آپ کس اصول، آئین یا قانون یا کسی اور ٹھوس بنیاد پر فوج کی سیاست میں مداخلت کو جائز مان رہے ہیں؟ ہمارا بنیادی مسئلہ ہی یہی ہے کہ ہم نے اصولوں کی بجائے کسی ایک کے غلط کاموں کو بنیاد بنا کر دوسرے کے غلط کام کو جائز ماں لیا ہے. سیاستدانوں نے نہ تو فوج کی طرح اپنے حلف کی خلاف ورزی کی تھی اور نہ ہی آئین شکنی کی تھی. ایک آئین اور قانون پسند بلڈی سویلین کی حیثیت سے میں سیاستدانوں کے جھگڑوں کو بنیاد بنا کر میں فوج کو آئین، قانون اور اپنے حلف کی خلاف ورزی کو جائز قرار نہیں دے سکتا ہوں، آپ ایک ڈکٹیٹر کی حیثیت سے بے شک ایسا سوچ سکتے ہیں

جب تک ہم بنیادی مسئلے کو ہی نہیں سمجھیں گے تو مسئلے کا حل کیا نکالیں گے؟ کتا کنویں میں گر جائے تو پانی کی چند بالٹیاں نکالنے سے کنواں پاک نہیں ہو جاتا ہے. کنویں کو پاک کرنے کیلیے کتے کو کنویں سے نکالنا لازم ہے ورنہ کتے کی کنویں میں موجودگی میں سارا پانی بھی کنویں میں سے نکال دیں تو کنواں پاک نہیں ہوگا. یہی میرا پوانیٹ ہے کہ ہمارے حکمران فرشتے بھی بن جائیں اور ہم دنیا کی بہترین جمہوریت کا اعزاز بھی حاصل کر لیں لیکن جب تک فوج خود کو کو آئین اور قانون کا پابند نہیں بناتی ہے اور وردی پہن کر اپنی بد معاشی جاری رکھتی ہے تب تک حکومت، پارلیمنٹ اور دیگر ادارے فوج کی بد معاشی اور دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں

یہ کوئی جواز نہیں ہے اور نہ ہی اسکی کوئی منطق ہے کہ سیاستدانوں کی وجہ سے فوج آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیرتی ہے اور سیاستدان خود کو ٹھیک کر لیں تو فوج آئین اور قانون کا احترام کرنے لگے گی. ہاں، اس بات کا قائل ضرور ہوں کہ ہر ادارے کو آئین اور قانون کے اندر رہ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے لیکن اس شرط کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں ہے کہ فوج خود کو تب ٹھیک کرے گی جب سیاستدان اپنے آپ کو ٹھیک کر لیں گے. فوج کے خود کو ٹھیک کرنے اور سیاستدانوں کے خود کو ٹھیک کرنے کے درمیان کوئی ایسوسی ایشن نہیں ہے. آئین نے ہر ایک ادارے کی حدود واضح طور پر مقرر کر رکھی ہے. ہر ادارے کو آزادانہ طور پر خود کو ٹھیک کرنا ہے

آئین کے تحت پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اور ہر ادارہ اسے جوابدہ ہے. پارلیمنٹ عوام کے منتخب لوگوں پر مشتمل ہے اور عوام کو جوابدہ ہے. آئین کے تحت اس ملک میں حاکمیت اعلی الله تعالیٰ کی ہے اور عوام الله تعالیٰ کے نائب کی حیثیت سے اس ملک کی حاکم ہے. عوام اپنی منتخب پارلیمنٹ کے ذریعے فوج سمیت دیگر اداروں کو کنٹرول کرتی ہے

فوج کی طرف سے آئین کی مسلسل خلاف ورزی اور ملک پر ناجائز قبضے کی وجہ سے ہم مشرقی پاکستان کھو چکے ہیں. اب بھی اگر فوج کو شرم نہ آئی اور اس نے آئین کی خلاف ورزی اور ریاستی امور میں مداخلت جاری رکھی تو خدا نخواستہ وہ دن دور نہیں جب اس فوج کے منہ پر ڈھاکہ کے پلٹن گراونڈ میں لگنے والے رسوائی کے داغ سے بھی بڑی ذلت کا داغ لگے گا

سویلین صاحب! آپ کو میری کس بات سے تاثر ملا کہ میں فوج کی سیاست میں مداخلت کو جائز قرار دے رہا ہوں۔ میں تو فوج کے سیاست میں دخیل ہونے کی وجوہات بیان کررہا ہوں، ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں دو گروپ ہیں، ایک وہ جو سیاستدانوں کی سائیڈ پر کھڑے ہیں، ان کو ہر خرابی فوج میں نظر آئے گی اور وہ سیاستدانوں کو بالکل کلین چٹ دیتے ہیں، دوسرا گروپ وہ ہے جو فوج کی سائیڈ پر کھڑا ہے، ان کو فوج فرشتہ لگتی ہے اور وہ ہر خرابی کا ذمہ دار سیاستدانوں کو ٹھہراتے ہیں، یہ دونوں گروپ انتہا پسندی کا شکار ہیں، ایک گروپ ایک انتہا پر کھڑا ہے اور دوسرا گروپ دوسری انتہا پر کھڑا ہے، ان دونوں گروپس میں سے مسائل کا حقیقت پسندانہ تجزیہ کوئی بھی نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اس کے نتیجے میں اپنے اپنے بت پاش ہونے کا خدشہ ہے۔

میں ان میں سے کسی گروپ سے تعلق نہیں رکھتا، اس لئے حقیقت پسندانہ انداز میں دونوں کو قصور وار ٹھہراتا ہوں۔ نہ تو سیاستدانوں کو کلین چٹ دیتا ہوں، نہ فوج کو۔ آپ کا نظریہ یہ ہے کہ سیاستدان چاہے جو مرضی کرتے رہیں، عوام کے مال سے جیبیں بھریں ، ڈیلیور کرنے کی بجائے لوٹ کھسوٹ کریں، لیکن فوج ہرگز ان کے کاموں میں مداخلت نہ کرے۔ یہ کیسے ممکن ہے؟ خاص کر ایسی فوج کے لئے جس کے منہ کو پہلے ہی اقتدار کا چسکا لگ چکا ہے۔ فوج کوسیاست سے بے دخل کرنے کے لئے بہرصورت سیاستدانوں کو ہی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ڈیلیور کرنا ہوگا، قوم کے اندر اپنا اخلاقی قد اونچا کرنا ہوگا۔ یہی اس مسئلے کا حل ہے۔

کیا وجہ ہے کہ عوام نے ہمیشہ سیاستدانوں کا ساتھ دیا، ان کو بھاری اکثریت میں ووٹ دے کر اقتدار کی مسندوں پر بٹھایا اور پھروہی سیاستدان عوام کا وہ حال کرتے ہیں کہ جب کوئی آمر اقتدار پر قابض ہوتا ہے تو ان سیاستدانوں کے لئے ایک آدمی بھی باہر نہیں نکلتا، الٹا مٹھائیاں بانٹی جاتی ہیں۔ اگر عوام کو ان کے مسائل کا حل مل رہا ہو تو وہ کیونکر برداشت کرسکتے ہیں کہ ان کی منتخب شدہ حکومت کو کوئی فوجی آمر آکر ٹھوکر ماردے۔

فوج کو سیاست سے بے دخل کرنے کے لئے سیاستدانوں کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا، عوام کے دل میں اپنی جگہ بنانی ہوگی، سیاستدانوں کو فرشتہ بننے کی بالکل ضرورت نہیں، صرف بندے کا پتر بننے کی ضرورت ہے۔ تب کسی فوجی جرنیل کی جرات نہیں ہوگی کہ کسی منتخب جمہوری حکومت کو گھر بھیجنے کا سوچ بھی سکے ۔اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ سیاستدانوں کے سدھرے بغیر فوج خود بخود گھر چلی جائے تو خواب حقیقت کا روپ دھارنے والا نہیں۔

اگر آپ کے خیمے میں اونٹ گھس آئے تو اس اونٹ سے یہ توقع کرنا کہ وہ خود بخود باہر نکل جائے گا، سراسر بے وقوفی ہوگی، اونٹ کو باہر نکالنے کے لئے خیمے والے کو خود ہی کچھ کرنا ہوگا۔

آپ یہ چاہتے ہیں کہ وہ فوج جو پچھلی کئی دہائیوں سے سیاست میں دخیل ہے، خود بخود سیاست سے باہر ہوجائے، یہ سراسر خام خیالی ہے، فوج کو سیاست سے باہر کرنے کے لئے سیاستدانوں کو وہی کرنا ہوگا جو میں پہلے عرض کرچکا ہوں،۔

عام آدمی

MPA (400+ posts)
Re: ایک گزارش

اسکا مطلب آپ مان رہی ہیں کہ جرنیلوں کے ڈر کی وجہ سے انھیں اپنے کرتوتوں کا الزام نہیں ملتا تو پھر برابر کدھر ہے

دوسری بات یہ کہ ایک فریق بندوق لیکر دوسروں کو ڈراتا ہے تو دوسرے فریق کو زیادہ یا برابر کا الزام کیسے دیا جا سکتا ہے
ظاہر ہے ڈر کی وجہ سے .....

اگر سیاستدان اپنی کرپشن سے مجبور نہ ہوتے تو ان کو نکیل ڈال سکتے تھے ...یہاں تو یہ حال ہے کہ ہر اختیار لے لو ..بس ہمیں لوٹنے کی اجازت دے دو ...

ایک ایماندار سیاستدان کے پیچھے عوام کی طاقت ہوتی ہے ......جو کسی بھی فوج کے نا جائز قبضے سے ٹکرا جاتی ..لیکن یہاں تو ان کے آنے پر عوام مٹھائی تقسیم کرتی ہے ...عام عوام کو ریلیف چاہئے ہوتا ہے ..چاہے اسے آمریت دے یا جمہوریت ...جمہوری نظام کو چلانا سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے جس میں یہ اپنی نا اہلی کی وجہ سے مکمل فیل ہو چکے ہیں ..

ابھی بھی دیکھ لیں کہ آپ کا وزیر عزم اپنی کرپشن کا حساب نہ دینے کے وجہ سے ملک سے غائب ہے ...ایسا کبھی دیکھا نہ سنا ...
 
Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ایک گزارش

اچھا ضیاء حیدری صاحب، آپ مولوی بہتر جانتے ہیں
پھر ممکن ہے (نعوز باللہ) الله تعالیٰ کو غلطی لگ گئی ہوگی جو الله تعالیٰ نے قران میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے چچا کو انکے والد کہہ دیا ہے
اور قران میں کیا کیا غلطیاں ہیں جو مولویوں نے تحقیق کرکے درست کی ہیں؟
----------
کوئی عقل کو ہاتھ مارا کرو اور خدا کا خوف کیا کرو. کم از کم بات کرنے سے پہلے تھوڑا سوچ ہی لیا کرو

آیت واذ قال ابراہیم لابیہ آذر میں مشرک آذر کو حضرت ابراہیم کا اب (باپ) کہا گیا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ کلام عرب میں اب (باپ) کا اطلاق والد کی طرح چچا پر بھی کیا جاتا ہے۔ سورۃ بقرہ کی آیت نمبر 133 میں حضرت اسمٰعیل کو اولاد یعقوب کا باپ فرمایا گیا حالانکہ وہ ان کے چچا تھے۔
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایک گزارش

سویلین صاحب! آپ کو میری کس بات سے تاثر ملا کہ میں فوج کی سیاست میں مداخلت کو جائز قرار دے رہا ہوں۔ میں تو فوج کے سیاست میں دخیل ہونے کی وجوہات بیان کررہا ہوں، ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں دو گروپ ہیں، ایک وہ جو سیاستدانوں کی سائیڈ پر کھڑے ہیں، ان کو ہر خرابی فوج میں نظر آئے گی اور وہ سیاستدانوں کو بالکل کلین چٹ دیتے ہیں، دوسرا گروپ وہ ہے جو فوج کی سائیڈ پر کھڑا ہے، ان کو فوج فرشتہ لگتی ہے اور وہ ہر خرابی کا ذمہ دار سیاستدانوں کو ٹھہراتے ہیں، یہ دونوں گروپ انتہا پسندی کا شکار ہیں، ایک گروپ ایک انتہا پر کھڑا ہے اور دوسرا گروپ دوسری انتہا پر کھڑا ہے، ان دونوں گروپس میں سے مسائل کا حقیقت پسندانہ تجزیہ کوئی بھی نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اس کے نتیجے میں اپنے اپنے بت پاش ہونے کا خدشہ ہے۔

میں ان میں سے کسی گروپ سے تعلق نہیں رکھتا، اس لئے حقیقت پسندانہ انداز میں دونوں کو قصور وار ٹھہراتا ہوں۔ نہ تو سیاستدانوں کو کلین چٹ دیتا ہوں، نہ فوج کو۔ آپ کا نظریہ یہ ہے کہ سیاستدان چاہے جو مرضی کرتے رہیں، عوام کے مال سے جیبیں بھریں ، ڈیلیور کرنے کی بجائے لوٹ کھسوٹ کریں، لیکن فوج ہرگز ان کے کاموں میں مداخلت نہ کرے۔ یہ کیسے ممکن ہے؟ خاص کر ایسی فوج کے لئے جس کے منہ کو پہلے ہی اقتدار کا چسکا لگ چکا ہے۔ فوج کوسیاست سے بے دخل کرنے کے لئے بہرصورت سیاستدانوں کو ہی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ڈیلیور کرنا ہوگا، قوم کے اندر اپنا اخلاقی قد اونچا کرنا ہوگا۔ یہی اس مسئلے کا حل ہے۔

کیا وجہ ہے کہ عوام نے ہمیشہ سیاستدانوں کا ساتھ دیا، ان کو بھاری اکثریت میں ووٹ دے کر اقتدار کی مسندوں پر بٹھایا اور پھروہی سیاستدان عوام کا وہ حال کرتے ہیں کہ جب کوئی آمر اقتدار پر قابض ہوتا ہے تو ان سیاستدانوں کے لئے ایک آدمی بھی باہر نہیں نکلتا، الٹا مٹھائیاں بانٹی جاتی ہیں۔ اگر عوام کو ان کے مسائل کا حل مل رہا ہو تو وہ کیونکر برداشت کرسکتے ہیں کہ ان کی منتخب شدہ حکومت کو کوئی فوجی آمر آکر ٹھوکر ماردے۔

فوج کو سیاست سے بے دخل کرنے کے لئے سیاستدانوں کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا، عوام کے دل میں اپنی جگہ بنانی ہوگی، سیاستدانوں کو فرشتہ بننے کی بالکل ضرورت نہیں، صرف بندے کا پتر بننے کی ضرورت ہے۔ تب کسی فوجی جرنیل کی جرات نہیں ہوگی کہ کسی منتخب جمہوری حکومت کو گھر بھیجنے کا سوچ بھی سکے ۔اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ سیاستدانوں کے سدھرے بغیر فوج خود بخود گھر چلی جائے تو خواب حقیقت کا روپ دھارنے والا نہیں۔

اگر آپ کے خیمے میں اونٹ گھس آئے تو اس اونٹ سے یہ توقع کرنا کہ وہ خود بخود باہر نکل جائے گا، سراسر بے وقوفی ہوگی، اونٹ کو باہر نکالنے کے لئے خیمے والے کو خود ہی کچھ کرنا ہوگا۔

آپ یہ چاہتے ہیں کہ وہ فوج جو پچھلی کئی دہائیوں سے سیاست میں دخیل ہے، خود بخود سیاست سے باہر ہوجائے، یہ سراسر خام خیالی ہے، فوج کو سیاست سے باہر کرنے کے لئے سیاستدانوں کو وہی کرنا ہوگا جو میں پہلے عرض کرچکا ہوں،۔

ایسے ہی تو میں ڈکٹیٹر کا ساتھ نہیں دیتی .

ان دو انتہاؤں کے بیچ لگتا ہے صرف میں اور آپ کھڑے ہیں ..حق سچ کا پرچم لئے ...خوش رہئے ...گاڈ بلیس یو
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایک گزارش

اسکا مطلب آپ مان رہی ہیں کہ جرنیلوں کے ڈر کی وجہ سے انھیں اپنے کرتوتوں کا الزام نہیں ملتا تو پھر برابر کدھر ہے

دوسری بات یہ کہ ایک فریق بندوق لیکر دوسروں کو ڈراتا ہے تو دوسرے فریق کو زیادہ یا برابر کا الزام کیسے دیا جا سکتا ہے

میری بات سمجھنے کی کوشش کریں ..پہلی بات میں بھی اتنی ہی پاکستانی ہوں ..جتنے کہ آپ ..اتنی ہی محب وطن ہوں ..جتنے کے آپ ...

فرق صرف اتنا ہے کہ آپ پاک فوج کو دشمن کی فوج سمجھتے ہوئے ان کی ہر غلطی پر پکڑ چاہتے ہیں اور سیاست دان کو ہزار خون معاف کرنے کو تیار ہیں ...

جب کہ میرا اتنا سا موقف ہے کہ واقعات کو اسی طرح دیکھا جائے جیسا کہ وہ پیش آئے ..بنگلہ دیش بننے میں کس کس نے کتنا حصہ ڈالا اس کا تعین کئے بغیر بلیم گیم میں پڑے رہیں گے ..اگر آگے بڑھنا ہے تو بے لاگ تجزیہ کیجئے ..قصور اپنا بھی نکل آئے تو مان لینے میں کوئی حرج نہیں ہے .

اب آپ خود انصاف سے دیکھیں ہم تو فوج کے حصے کا قصور وار ان کو سمجھتے ہیں ..جبکہ جمہوری ایسا کرنے کو ہر گز تیار نہیں ہیں ..وہ اپنے ` فرشتوں ` کو الزام دینا ہی نہیں چاہتے ...
یاد رکھیں اس ملک کو اس حال میں پونچھانے میں سب نے اپنا اپنا حصہ خوب خوب ڈالا ہے ..کیا فوج ، کیا سیاستدان .. کیا عدلیہ ، کیا بیوروکریسی ..سب کے سب نے ......
 
_Dictator_

Politcal Worker (100+ posts)
Re: ایک گزارش

ایسے ہی تو میں ڈکٹیٹر کا ساتھ نہیں دیتی .

ان دو انتہاؤں کے بیچ لگتا ہے صرف میں اور آپ کھڑے ہیں ..حق سچ کا پرچم لئے ...خوش رہئے ...گاڈ بلیس یو

کوشش تو ہے کہ ہمارے ساتھ کچھ اور لوگ بھی انتہا پسندی چھوڑ کر شامل ہوجائیں، کیونکہ انتہا پسندانہ سوچ کبھی انسان کو انصاف کرنے نہیں دیتی۔
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایک گزارش

ان قانون توڑنے والے فوجیوں کا حساب کون لے گا ؟؟؟؟؟

سیاسی کرپٹ جج جو ان کو ویلیڈیٹ کرتے ہیں ..سیاست دان جو خود ان کی نرسری میں پلے ہیں ...جو راتوں کو چھپ چھپ کر ان سے ملتے ہیں ...

کہا نا ان کا حساب صرف ایک ایماندار سیاسی لیڈر ہی لے سکتا ہے جس کے پیچھے عوام کی طاقت ہو ...اور ابھی ایسا دور دور نہیں دکھتا ....

کچھ ہی عرصہ پہلے قانون توڑنے والے فوجیوں کا حساب ایک فوجی نے ہی لیا ہے ، آگے بھی امید ہے ایسا ہوتا رہے گا
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایک گزارش

کچھ ہی عرصہ پہلے قانون توڑنے والے فوجیوں کا حساب ایک فوجی نے ہی لیا ہے ، آگے بھی امید ہے ایسا ہوتا رہے گا

ایسا ہے کہ ان کے ہاں احتساب کا عمل جاری رہتا ہے ..بس خبر باہر نہیں آتی ...
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایک گزارش

کوشش تو ہے کہ ہمارے ساتھ کچھ اور لوگ بھی انتہا پسندی چھوڑ کر شامل ہوجائیں، کیونکہ انتہا پسندانہ سوچ کبھی انسان کو انصاف کرنے نہیں دیتی۔

جی بلکل درست فرمایا ..اس انتہا پسندانہ سوچ نے ہمیں واپس پیچھے کی طرف دھکیل دیا ہے ..یہ ہی عمل جاری رہا رو ہمیں سٹون ایج میں پونچھنے میں دیر نہیں لگے گی ..برداشت کا مادہ کسی میں نہیں ...مائی وے یا ہائی وے
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایک گزارش

ایسا ہے کہ ان کے ہاں احتساب کا عمل جاری رہتا ہے ..بس خبر باہر نہیں آتی ...

لیکن اس دفع خبر باہر بھی دی گئی قصدا" ، آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایک گزارش

لیکن اس دفع خبر باہر بھی دی گئی قصدا" ، آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا

خبر تو جان بوجھ کر ہی دی گئی تھی ..اسی کا اثر ہے کہ وزیر ازم گھر ہی نہیں لوٹ رہے

:lol:
 
Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ایک گزارش

اچھا ضیاء حیدری صاحب، آپ مولوی بہتر جانتے ہیں

پھر ممکن ہے (نعوز باللہ) الله تعالیٰ کو غلطی لگ گئی ہوگی جو الله تعالیٰ نے قران میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے چچا کو انکے والد کہہ دیا ہے

اور قران میں کیا کیا غلطیاں ہیں جو مولویوں نے تحقیق کرکے درست کی ہیں؟

----------

کوئی عقل کو ہاتھ مارا کرو اور خدا کا خوف کیا کرو. کم از کم بات کرنے سے پہلے تھوڑا سوچ ہی لیا کرو

قرآن نے آذر کے لفظ ابی کا استعمال کیا ہے، جو عربی زبان میں چچا کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔ قرآن میں، ابراہیم علیہ اسلام نے جب اپنے والد کے لئے دعا مانگی تو لفظ والد استعمال کیا اور ان کو مومنین میں کہا، یعنی آپ کے والد محترم مومن تھے، جبکہ آذر کافر تھا۔
 
Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ایک گزارش

خبر تو جان بوجھ کر ہی دی گئی تھی ..اسی کا اثر ہے کہ وزیر ازم گھر ہی نہیں لوٹ رہے
:lol:

اگر آپ سروے ہار گئیں تو کیا فورم سے ناراض ہوکر گھر بیٹھ جائیں گی؟ پلیز ایسا نہ کرنا، ڈیوڈ کیمرون کی نقل نہ کرنا، ن جی کی طرح جمے رہنا۔
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایک گزارش

اگر آپ سروے ہار گئیں تو کیا فورم سے ناراض ہوکر گھر بیٹھ جائیں گی؟ پلیز ایسا نہ کرنا، ڈیوڈ کیمرون کی نقل نہ کرنا، ن جی کی طرح جمے رہنا۔

میں نے تو خود اس سروے میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا

:lol:

میں تو ڈکٹیٹر شپ کے حق میں ہوں ....ثبوت کے لئے میری پوسٹ نمبر دو سو سرسٹھ دیکھ لیں

پیارے اڈمن ..ہمارے اڈمن ..
آپ سے گزارش کریں یا حکم جیسی کوئی بات کریں....ڈس لائیک کا بٹن فل فور ختم کیا جائے ..خدا کی پناہ ..اتنے ڈس لائیک تو اپنی پوری فورمی زندگی میں نہیں ملے جتنے اس ایک تھریڈ میں کما لئے

ہم کہہ رہے ہیں کہ ہماری طبع نازک پر گراں گزرتے ہیں .. یہاں انہوں نے تو ہماری جان لے لینے کی جیسے ٹھان لی .

اب اس سے پہلے کے ڈس لائیک کی موسلا دھار بارش ہو ..یہ آپشن ہی ختم کر دیں ..کسی سے کچھ پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے ..
 
طبع نازک پر کیا کیاگراں گزرتا ہے، جان رکھو دنیا کبھی ایک رائے پر جمع نہیں ہوسکتی ہے۔ ڈکٹیٹر شپ کی بجائے، اختلاف رائے برداشت کرو کیونکہ اس سے روادوری پیدا ہوتی ہے۔