Should Like/Dislike be replaced with Agree/Disagree? (Poll added)

Should Like/Dislike be replaced with Agree/Disagree?

  • Yes

    Votes: 61 35.3%
  • No

    Votes: 112 64.7%

  • Total voters
    173
  • Poll closed .

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایک گزارش

سویلین صاحب! پانی میں مدھانی پھیرنے سے صرف وقت ضائع ہوگا۔، سیاستدان حلف لیتے ہیں یا نہیں، میں نے اپنی بات کہہ دی، آپ نے اپنی بات کہہ دی۔ فیصلہ پڑھنے والوں پر چھوڑتے ہیں وہ خود جج کرلیں گے کون صحیح ہے اور کون غلط۔۔

یہ فیصلے والی تھریڈ میں رمضان کے بعد لگانے لگی ہوں ... آپ بھی اگلے شمارے کا انتظار کیجئے
 
The Great Bloody Civilian

Voter (50+ posts)
Re: ایک گزارش

آئین نہ توڑا ، آئین پر عمل نہ کیا ..مجھے تو زیادہ فرق نظر نہیں آتا اس بات میں ...
اباقی رہی کون غدار ہے اور کون محب وطن ..اگلے شمارے تک انتظار کیجئے ..رمضان ختم ہونے دیں ..پھر اس پر بات ضرور ہو گی ..انشاء الله

جب فوجی بوٹ پالش کرنے کا جنوں سر پر سوار ہو تو پھر آئین توڑنے اور آئین پر عمل نہ کرنے میں فرق محسوس کرنا مشکل ہو جاتا ہے

میرے جیسے جمہوریت پسند بلڈی سویلین کے نزدیک آئین توڑنے اور آئین پر عمل نہ کرنے میں وہی فرق ہے جو ایک مسلمان کے نزدیک قران پاک کو جلا دینے والے مردود اور قرانی کی تعلیمات پر عمل پیرا نہ ہونے والے ایک گناہگار مسلمان میں ہے

رمضان المبارک کے بعد آپ کیا سانپ نکالیں گی، وہ بھی دیکھ لیں گے. ویسے مجھے پتہ ہے کہ پوٹ پالش کرنے والوں کے نزدیک محب وطن ہوں ہوتا ہے اور غدار کون ہوتا ہے؟

مجھے اس فوج سے نفرت اس لیے ہے کہ یہ ملک اور آئین توڑنے والوں اور ہتھیار ڈالنے والوں کو قومی پرچم میں لپیٹ کر دفن کرتی ہے اور اس ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والوں کو پھانسی چڑھاتی ہے، ملک بدر کرتی ہے اور سرکاری ٹی وی پر معافی منگواتی ہے

The Great Bloody Civilian

Voter (50+ posts)
Re: ایک گزارش

سویلین صاحب! پانی میں مدھانی پھیرنے سے صرف وقت ضائع ہوگا۔، سیاستدان حلف لیتے ہیں یا نہیں، میں نے اپنی بات کہہ دی، آپ نے اپنی بات کہہ دی۔ فیصلہ پڑھنے والوں پر چھوڑتے ہیں وہ خود جج کرلیں گے کون صحیح ہے اور کون غلط۔۔

ڈکٹیٹر صاحب، یہ ایک بلڈی سویلین کی کامیابی ہے کہ آج ایک ڈکٹیٹر کو عوام (فورم ممبرز) کے سامنے سرنڈر کرنے پر مجبور کر دیا ہے

:)

اب اپنی فوج سے بھی کہیں کہ اسکی عزت و آبرو بھی سویلینز کے سامنے سرنڈر کرنے میں ہی ہے. جتنی جلدی ہو سکے وہ سویلینز کے سامنے سرنڈر کر دیں ورنہ ڈھاکہ کے پلٹن گراونڈ کی طرح کسی اور کے سامنے سرنڈر کرنے والی ذلت و رسوائی کا پھر ایک بار سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

:):)

Last edited:

The Great Bloody Civilian

Voter (50+ posts)
Re: ایک گزارش

سویلین صاحب! لہذا آپ کی رائے میں فوج کو سیاسی ایوانوں سے نکال کر واپس بیرکوں میں بھیجنے میں سیاستدانوں کا کوئی کردار نہیں۔ اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ فوج کی مرضی ہے کہ وہ سیاست سے نکلے یا نہ نکلے ، سیاستدانوں کو اس سے کوئی غرض نہیں۔ اگر ایسی بات ہے تو پھر یہ فوج کبھی سیاست سے نہیں نکلے گی۔ پھر آپ کے اس رونا رونے سے کوئی فائدہ نہیں۔ کیونکہ آپ خیمے میں گھسے ہوئے اونٹ کے سامنے گڑگڑا رہے ہیں کہ خدا کے لئے باہر چلے جاؤ اور خود کچھ کرنے پر تیار نہیں۔ میری بات لکھ لیجئے یہ اونٹ خیمے سے نکلنے والا نہیں۔

پاکستان کوئی مریخ پر واقع نہیں، یہاں بھی وہی اصول چلتے ہیں جو باقی دنیا میں کارفرما ہیں،میں اب بھی کہتا ہوں، جب تک پاکستان میں نا اہل سیاستدانوں کو گٹر برد نہیں کیا جاتا اور ان کی جگہ قابل لوگوں کو آگے نہیں لایا جاتا ، فوج اسی طرح ان کرپٹ سیاستدانوں پر سواری کرتی رہے گی، آپ چاہے لاکھ واویلہ مچائیں۔

سویلین صاحب! یہ سوال تو میں نے آپ سے پوچھا تھا، آپ نے الٹا مجھ پر ہی پلٹ دیا، کیا آپ مجھے بلوچستان میں حال ہی میں کتنے لوگوں کو اور کب قتل کرکے بلوچستان میں لاشیں پھینکی گئی ہیں۔

ڈکٹیٹر صاحب، کون نہیں جانتا ہے کہ بلوچستان میں کتنے لوگ قتل ہوئے ہیں اور کتنے ایجنسیوں نے اغوا کرکے غائب کر رکھے ہیں؟ تفصیلات درکار ہیں تو آمنہ جنجوعہ اور ماما قدیر سے رابطہ کر لیں یا پھر بی ایل او والوں کی ویبسائیٹ پر جا کر دیکھ لیں. بلوچستان کے چپے چپے پر تو فوج کھڑی ہے. آخر فوج کب تک بلوچستان میں بیٹھی رہے گی اور مصنوعی امن کا تاثر دینے کی کوشش کرتی رہے گی؟

نہ تو فوج کو بیرکوں سے نکال کر ملک پر قبضہ کرانے میں سیاستدانوں کا کوئی خاص کردار تھا اور نہ ہی فوج کے منہ سے اقتدار کی ہڈی چھین کر اسے واپس بیرکوں میں بھیجنے میں سیاستدانوں کا کوئی کردار ہوگا. ہمارا آئین موجود ہے اور اس آئین میں ہر ادارے کی حدود واضح طور پر مقرر کی ہوئی ہے. فوج سمیت سب ادارے آئین پر عمل کرنے اور اپنی حدود میں رہنے کے پابند ہیں. فوج اگر دھونس دھاندلی اور بدمعاشی کرے گی تو پھر عوام کی ہمدردی بنگالیوں کی طرح ہی فوج کے ساتھ ختم ہو جائے گی. جب فوج سے عوام کی ہمدردی ختم ہو جاتی ہے تو پھر فوجوں کو پلٹن گراونڈ میں ذلیل ہونا پڑتا ہے

اب یہ فوج کے اختیار میں ہے کہ اس نے ایک بار پھر کسی پلٹن گراونڈ میں ذلت اٹھانی ہے یا خود کو آئین کے اندر رہنے کا پابند کرنا ہے. ابھی تک فوج کی عزت فوج کے اپنے ہاتھ میں ہے لیکن کل یہ کسی اور کے ہاتھ میں آ سکتی ہے اور جب فوج کی عزت کسی اور کے ہاتھ میں آئے گی تو وہ اسکی اتنی دھجیاں بکھیرے گا کہ فوج کی عزت دو ٹکے کی نہیں رہ جائے گی

اب اس بحث کو اس پیغام کے ساتھ یہیں ختم کرتا ہوں، جلدی کسی اور تھریڈ پر بات ہوگی. آپکے وقت کا بہت شکریہ

نادان جی سے انکے تھریڈ پر آف ٹاپک بات کرنے پر معزرت

لو ..مجھ سے کیسی معزرت ..میں تو خود آف ٹاپک بات کرنے کی چمپین ہوں
 
Bawa

Chief Minister (5k+ posts)
وعلیکم السلام وا رحمتہ الله

میں خیریت سے ہوں اور رمضان مبارک زبردست گزر رہا ہے، الحمدلله، آپ اپنے حال احوال سنائیں؟...... جواب سے پہلے ایک بات میں بلکل واضح کر دوں کہ میں فتویٰ نہیں دے رہا، بلکہ صرف وہی بات بیان کرونگا جس پر میں خود عمل کرتا ہوں.... اگر میرا جانا کسی ایسے شہر میں ہو جہاں غیر ذبیحہ گوشت ہی صرف دستیاب ہو اور فش ایسے تیل میں تیار ہو جو پورک کے لئے استعمال ہوتی ہو تو میں دونوں صورتوں میں اجتناب ہی کرونگا اور سبزیوں کا استعمال کرونگا، ویسے میرے مشاہدے میں یہ بات ابھی تک نہیں آئی کہ دنیا میں کوئی بھی ایسا شہر ہو جہاں سبزیاں ، دالیں یا چاول دستیاب نہ ہوں، اگر آپکے علم میں ہے تو ضرور بتائیں، میں کوشش کرونگا کہ آپ کے قریب کوئی ذبیحہ گوشت کی دکان تلاش کی جائے، تاکہ آپ مطمئن ہو کر کھانا تو کھا سکیں... ذاتی طور پر جس معاملے میں شک پڑ جاؤں ، اسے چھوڑنا ہی مناسب سمجھتا ہوں اور اس عمل کا استدلال اس حدیث سے واضح ہے

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ أَبِي الْحَوْرَاءِ السَّعْدِيِّ، قَالَ قُلْتُ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رضى الله عنهما مَا حَفِظْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ حَفِظْتُ مِنْهُ ‏ "‏ دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لاَ يَرِيبُكَ ‏"‏ ‏.‏

It was narrated that Abu Al-Hawra' As-Sa'di said:

"I said to Al-Hasan bin 'Ali, may Allah be pleased with him: 'What did you memorize from the Messenger of Allah [SAW]?' He said: I memorized from him: 'Leave that which makes you doubt for that which does not make you doubt.'"

Grade: Sahih (Darussalam)
Reference : Sunan an-Nasa'i 5711
In-book reference : Book 51, Hadith 173
English translation : Vol. 6, Book 51, Hadith 5714
الله پاک آپکے آسانیاں پیدا کرے (آمین)

دعاؤں میں یاد رکھیں، فی امان الله
:)

سائیں جی، آپکے جواب اور دعاؤں کا بہت شکریہ. الله تعالیٰ کا شکر ہے جی، میں بھی ٹھیک ہوں

مجھے پتہ ہے کہ آپ فتویٰ نہیں دیتے ہیں اور نہ ہی میں فتووں پر یقین رکھتا ہوں. جو بندہ لاجک کے ساتھ بات کرتا ہے اس کی بات میں زیادہ وزن ہوتا ہے اور وہ بات فتوے سے کہیں زیادہ اثر کرتی ہے

لوکل ریسٹورنٹس سے ابلے ہوئے چاول تو شاید مل جائیں لیکن چاول کس چیز کے ساتھ کھائیں؟ دالیں تو نہیں ملتی ہیں البتہ سبزیاں مل سکتی ہیں لیکن وہ بھی اسی آئیل اور برتنوں میں پکی ہوتی ہیں جن میں پورک وغیرہ پکتا ہے. سب وے سے سلاد والا سینڈ وچ مل جاتا ہے لیکن بندہ کب تک سینڈ وچ پر گزارہ کرتا رہے؟

ایک دن ناشتے میں گارڈن ویجی آملیٹ منگوایا تو اسمیں بھی پورک ملایا ہوا تھا. وہ تو شکر ہے کہ میں نے کھانے سے پہلے دیکھ لیا اور واپس کر دیا. بیرون ممالک رہ کر بندہ کتنی احتیاط کرے؟

ہم مسلمان بھی کتنی پابندیوں میں جھکڑے ہوئے ہیں؟ یہ نہ کھائیں، وہ نہ پیئیں، یہ نہ کریں، وہ لازمی کروں، یہاں نہ جائیں، وہ نہ پہنیں وغیرہ وغیرہ. مسلمان ہونا خصوصا بیرون ملک رہنے والوں کیلیے مسلمان ہونا کوئی آسان تھوڑی ہے؟

الله تعالیٰ آپکو ہمیشہ خوش رکھے. آمین

:):)

_Dictator_

Politcal Worker (100+ posts)
Re: ایک گزارش

ڈکٹیٹر صاحب، یہ ایک بلڈی سویلین کی کامیابی ہے کہ آج ایک ڈکٹیٹر کو عوام (فورم ممبرز) کے سامنے سرنڈر کرنے پر مجبور کر دیا ہے

:)

اب اپنی فوج سے بھی کہیں کہ اسکی عزت و آبرو بھی سویلینز کے سامنے سرنڈر کرنے میں ہی ہے. جتنی جلدی ہو سکے وہ سویلینز کے سامنے سرنڈر کر دیں ورنہ ڈھاکہ کے پلٹن گراونڈ کی طرح کسی اور کے سامنے سرنڈر کرنے والی ذلت و رسوائی کا پھر ایک بار سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

:):)

سویلین صاحب! عوامی رائے کے سامنے سرجھکانا ہی پڑتا ہے، اگر کوئی ڈکٹیٹر عوامی رائے کو اہمیت نہ دے تو اس کو پرویز مشرف کی طرح ذلیل و خوار ہونا پڑتا ہے اور اگر کوئی منتخب جمہوری حکمران عوامی رائے کو جوتے کی نوک پر رکھے تو پھر اس کو فوجی ٹھڈے کھا کر اقتدار کی کرسی سے منہ کے بل گرنا پڑتا ہے۔

میں آپ سے پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ اونٹ (فوج) کے سامنے جتنا مرضی گڑگڑاتے رہیں وہ خیمے (سیاست) سے باہر نہیں جائے گا، جب تک کہ سیاستدان عوامی خدمت کرکے عوام کو اپنی پشت پر نہ کھڑا کرلیں ، تب کسی فوجی جرنیل کو سیاست میں گھسنے کی ہمت نہ ہوگی، سو آپ کی یہ ضد موجودہ حالات کے تناظر میں کافی بچگانہ معلوم ہوتی ہے۔

_Dictator_

Politcal Worker (100+ posts)
Re: ایک گزارش

ڈکٹیٹر صاحب، کون نہیں جانتا ہے کہ بلوچستان میں کتنے لوگ قتل ہوئے ہیں اور کتنے ایجنسیوں نے اغوا کرکے غائب کر رکھے ہیں؟ تفصیلات درکار ہیں تو آمنہ جنجوعہ اور ماما قدیر سے رابطہ کر لیں یا پھر بی ایل او والوں کی ویبسائیٹ پر جا کر دیکھ لیں. بلوچستان کے چپے چپے پر تو فوج کھڑی ہے. آخر فوج کب تک بلوچستان میں بیٹھی رہے گی اور مصنوعی امن کا تاثر دینے کی کوشش کرتی رہے گی؟

نہ تو فوج کو بیرکوں سے نکال کر ملک پر قبضہ کرانے میں سیاستدانوں کا کوئی خاص کردار تھا اور نہ ہی فوج کے منہ سے اقتدار کی ہڈی چھین کر اسے واپس بیرکوں میں بھیجنے میں سیاستدانوں کا کوئی کردار ہوگا
. ہمارا آئین موجود ہے اور اس آئین میں ہر ادارے کی حدود واضح طور پر مقرر کی ہوئی ہے. فوج سمیت سب ادارے آئین پر عمل کرنے اور اپنی حدود میں رہنے کے پابند ہیں. فوج اگر دھونس دھاندلی اور بدمعاشی کرے گی تو پھر عوام کی ہمدردی بنگالیوں کی طرح ہی فوج کے ساتھ ختم ہو جائے گی. جب فوج سے عوام کی ہمدردی ختم ہو جاتی ہے تو پھر فوجوں کو پلٹن گراونڈ میں ذلیل ہونا پڑتا ہے

اب یہ فوج کے اختیار میں ہے کہ اس نے ایک بار پھر کسی پلٹن گراونڈ میں ذلت اٹھانی ہے یا خود کو آئین کے اندر رہنے کا پابند کرنا ہے. ابھی تک فوج کی عزت فوج کے اپنے ہاتھ میں ہے لیکن کل یہ کسی اور کے ہاتھ میں آ سکتی ہے اور جب فوج کی عزت کسی اور کے ہاتھ میں آئے گی تو وہ اسکی اتنی دھجیاں بکھیرے گا کہ فوج کی عزت دو ٹکے کی نہیں رہ جائے گی

اب اس بحث کو اس پیغام کے ساتھ یہیں ختم کرتا ہوں، جلدی کسی اور تھریڈ پر بات ہوگی. آپکے وقت کا بہت شکریہ

نادان جی سے انکے تھریڈ پر آف ٹاپک بات کرنے پر معزرت

سویلین صاحب! میں توقع کررہا تھا کہ آپ مجھے بلوچستان کے حالات کے حوالے سے کسی غیر جانبدار ادارے کی جاری کردہ فیکٹ شیٹ پیش کریں گے ، لیکن آپ نے تو مجھے ماما قدیر اور بی ایل اے والوں کی ویب سائٹ کی طرف ٹرخا دیا، جو خود اس معاملے میں فریق ہیں،۔ خیر اگر آپ کو اس سلسلے میں کوئی تازہ ترین حقائق نہیں مل رہے اور آپ پچھلی معلومات کی بناء پر ہی ساری بحث کھڑی کررہےہیں تو کوئی بات نہیں،جانے دیتے ہیں اس بات کو ۔

سویلین صاحب! آپ سے اس قدر غلط بیانی کی توقع نہ تھی، یہ آپ نے کونسی تاریخ پڑھی ہے جس میں لکھا ہے کہ فوج کو سیاست میں گھسانے میں سیاستدانوں کا کوئی کردار نہیں۔ ذرا مجھے بتایئے کہ ایوب خان سیاست میں کیسے گھسا؟ سکندر مرزا نے ہنگامی طور پر ایوب خان کو دو سال کی ایکسٹنشن کس لئے دی تھی؟ بھٹو نے دشمن سے لڑنے والی فوج کو عوام کے سامنے کیوں لا کھڑا کیا تھا، عوام پر گولی چلانے کے لئے فوج کو کیوں استعمال کیا گیا؟ جنرل پرویز مشرف کو آٹھویں نمبر سے اٹھا کر آرمی چیف کس نے بنایا؟ اور پھر آرمی چیف بنانے کے بعد اس کو گھر کا فرد کس نے بنایا؟

چلیے یہ تو پرانی باتیں ہیں، کچھ تازہ باتیں کرتے ہیں۔ یہ میمو گیٹ والا معاملہ آپ کے خیال میں کتنا پرانا ہے، فوج کے ہاتھوں ٹھڈے کھانے والا سیاستدان نواز شریف دس سال جلاوطنی کاٹنے کے بعد بھی اسی فوج کے اشاروں پر ناچنے لگا، اس کو آپ کس کھاتے میں ڈالیں گے؟ اور پھر آج کل چوہدری نثار اور شہباز شریف کیوں راتوں کی تاریکیوں میں جی ایچ کیو جاتے ہیں؟ وہ کس سے ملاقاتیں کرتے ہیں؟ کیا یہ ہے سیاستدانوں کا کام؟ حقیقت تو یہ ہے کہ یہ سیاستدان ہر وقت فوج کے سامنے ٹوائلٹ پیپر کی طرح ریڈی پڑے ہوتے ہیں، وہ جب چاہتے ہیں ان کو استعمال کرکے پھینک دیتے ہیں اور یہ ری سائیکل ہوکر پھر استعمال ہونے کے لئے آکھڑے ہوتے ہیں۔اسی لئے کہتا ہوں جب تک یہ سیاستدان خود کو بندے کا پتر نہ بنالیں، تب تک فوج ان کے سر پر سوار رہے گی، چاہے جتنی مرضی چیخ و پکار کرلیں۔

بحث میں شرکت کے لئے شکریہ،پھر ملیں گے۔ اللہ حافظ۔

یہ آپ کو گول گول گھمائیں گے ..پکڑائی نہیں دیں گے ...:lol:

اگلے میرے اس تھریڈ پر ملیں گے ..جو اسی مقصد کے تحت بنائی جائے گی ...
 
_Dictator_

Politcal Worker (100+ posts)
Re: ایک گزارش

یہ آپ کو گول گول گھمائیں گے ..پکڑائی نہیں دیں گے ...:lol:

اگلے میرے اس تھریڈ پر ملیں گے ..جو اسی مقصد کے تحت بنائی جائے گی ...

لیکن حقیقت پھر بھی بدلی نہیں جاسکتی ، وہ اپنی جگہ پر جوں کی توں قائم رہے گی۔

آپ کے تھریڈ کا بے صبری سے انتظار ہے۔
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایک گزارش

لیکن حقیقت پھر بھی بدلی نہیں جاسکتی ، وہ اپنی جگہ پر جوں کی توں قائم رہے گی۔

آپ کے تھریڈ کا بے صبری سے انتظار ہے۔

انشاء الله بہت جلد .......
 
saeenji

Minister (2k+ posts)

سائیں جی، آپکے جواب اور دعاؤں کا بہت شکریہ. الله تعالیٰ کا شکر ہے جی، میں بھی ٹھیک ہوں

مجھے پتہ ہے کہ آپ فتویٰ نہیں دیتے ہیں اور نہ ہی میں فتووں پر یقین رکھتا ہوں. جو بندہ لاجک کے ساتھ بات کرتا ہے اس کی بات میں زیادہ وزن ہوتا ہے اور وہ بات فتوے سے کہیں زیادہ اثر کرتی ہے

لوکل ریسٹورنٹس سے ابلے ہوئے چاول تو شاید مل جائیں لیکن چاول کس چیز کے ساتھ کھائیں؟ دالیں تو نہیں ملتی ہیں البتہ سبزیاں مل سکتی ہیں لیکن وہ بھی اسی آئیل اور برتنوں میں پکی ہوتی ہیں جن میں پورک وغیرہ پکتا ہے. سب وے سے سلاد والا سینڈ وچ مل جاتا ہے لیکن بندہ کب تک سینڈ وچ پر گزارہ کرتا رہے؟

ایک دن ناشتے میں گارڈن ویجی آملیٹ منگوایا تو اسمیں بھی پورک ملایا ہوا تھا. وہ تو شکر ہے کہ میں نے کھانے سے پہلے دیکھ لیا اور واپس کر دیا. بیرون ممالک رہ کر بندہ کتنی احتیاط کرے؟

ہم مسلمان بھی کتنی پابندیوں میں جھکڑے ہوئے ہیں؟ یہ نہ کھائیں، وہ نہ پیئیں، یہ نہ کریں، وہ لازمی کروں، یہاں نہ جائیں، وہ نہ پہنیں وغیرہ وغیرہ. مسلمان ہونا خصوصا بیرون ملک رہنے والوں کیلیے مسلمان ہونا کوئی آسان تھوڑی ہے؟

الله تعالیٰ آپکو ہمیشہ خوش رکھے. آمین

:):)

آپ کو اور آپکے اہل خانہ کو عید مبارک

دیر سے جواب پر معذرت اور دعاؤں کا شکریہ.... آپ ایک کام کیوں نہیں کرتے؟ سبزیاں خود بنائیں، امید ہے کھانا پکانا تو آتا ہی ہوگا، مصروفیت اپنی جگہ لیکن وقت نکالنے سے نکل بھی آتا ہے، اور خوراک کا تو خاص خیال رکھنا چاہیے، صحت کے بغیر تو کچھ بھی نہیں.... ویسے کینیڈا میں حلال گوشت کی اتنی قلت میرے لیے بہت حیران کن ہے، شاید جس شہر میں آپ کام کرتے ہیں وہاں ایسا معاملہ ہے....حدود الله انسان ہی کی بھلائی کیلئے ہیں، اور حقیقت کی بات ہے کہ جن جانوروں کا گوشت حلال نہیں ہے ان کی خصلت میں بھی بہت سی کمیاں ہیں، خوراک انسان کی طبیعت پر اثر انداز ہوتی ہے، اور ویسے بھی الله کے ہر حکم میں حکمت ہے، انسان ہی جلدباز اور ناشکرا ہے.... میرے خیال میں آپ حلال مانیٹرنگ اتھارٹی کینیڈا سے رابطہ کریں، ان شاء الله امید ہے کہ کوئی حلال ریسٹورنٹ یا حلال گوشت کی دکان آپ کے گرد و نواح میں ضرور ڈھونڈھ دیں گے.... دعا ہے کہ الله پاک آپ کی مشکلات آسان کرے.... کچھ دنوں کیلئے شاید جواب دینا ممکن نہ ہو کیونکہ کچھ ہی گھنٹوں میں پاکستان کی فلائٹ ہے.... اپنا خیال رکھیں اور کسی سلسلے میں بھی مدد کی ضرورت ہو تو بلا جھجھک بتائیں.... فی امان الله
 
سائیں جی، خیر مبارک اور آپ، آپکے اہل خانہ اور دوست احباب کو بھی دلی عید مبارک

جواب میں تاخیر پر معزرت چاہتا ہوں. میں بھی عید منانے پاکستان گیا ہوا تھا. آپکی پاکستان آمد کا بروقت پتہ چل جاتا تو آپ سے شرف ملاقات حاصل ہو جاتا لیکن شاید

یہ نہ تھی ہماری قسمت

:)

سبزیاں بنانے یا کھانا پکانے کا شوق آدھی عمر ہاسٹلز میں گزار کر بھی پیدا نہ ہو سکا. اس لیے خود پکانے کی بجائے ریسٹورنٹس میں کھانے [FONT=&quot]کو ترجیع دیتا ہوں. ویسے بھی کہتے ہیں کہ بازار سے دودھ مل سکتا ہو تو پھر بھینس پالنے والی مصیبت گلے ڈالنے کی کیا ضرورت ہے؟ حلال گوشت نہ بھی سہی لیکن کچھ نہ کچھ پیٹ کا دوزخ بھرنے کو مل ہی جاتا ہے [/FONT]

اکثر شہروں میں حلال گوشت اور مسلمانوں کے ریسٹورنٹس آسانی سے مل جاتے ہیں لیکن کچھ شمالی علاقہ جات ایسے ہیں جہاں مسلمانوں کے نہ ہونے کی وجہ سے حلال گوشت میسر نہیں ہوتا ہے. وہاں عموما سلاد، سبزیوں اور فروٹس پر گزارہ ہو ہی جاتا ہے

آپ خیریت سے واپس آئیں, پھر انشاء الله اس ٹوپک پر مزید بات کریں گے. بہت شکریہ

Piyasa

Minister (2k+ posts)
Re: ایک گزارش

جانکی دیوی نے بہت سندر پرستاؤ رکھا ہے ، یہ پرستاؤ بہت پہلے ہم بھی سمرپت کر چکے ہیں جب ایڈمن نے خود ہی تھریڈ بنا کے مشورہ مانگا تھا اور اس مشورے کی تعریف بھی کی گئی تھی پھر عدیل صاحب بھول گئے شاید
پوجيہ امر سنگھ جی، سمرپن ارتھات (بمعنی) ہتھيار ڈالنے کے ہۓ۔ ہندی شبدوں کے نکارن اپيوگ سے کرپيا پرہيز کريں۔ دھنيہ واد۔
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایک گزارش

پوجيہ امر سنگھ جی، سمرپن ارتھات (بمعنی) ہتھيار ڈالنے کے ہۓ۔ ہندی شبدوں کے نکارن اپيوگ سے کرپيا پرہيز کريں۔ دھنيہ واد۔

شری پونجیا جنم جنم کا پیاسا جی وہ آتم سمرپن ہوتا ہے یہ سمرپت
 
Piyasa

Minister (2k+ posts)
Re: ایک گزارش

شری پونجیا جنم جنم کا پیاسا جی وہ آتم سمرپن ہوتا ہے یہ سمرپت

يار يہ پونجيا کيا بلا ہۓ؟ کہيں ٹٹ پونجيا سے سنبودھ تو نہيں کررہے ہميں آپ؟
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایک گزارش

يار يہ پونجيا کيا بلا ہۓ؟ کہيں ٹٹ پونجيا سے سنبودھ تو نہيں کررہے ہميں آپ؟

سمبھوو ہے پرنتو ہم تو شری پیاسا جی کے سمان کے لئے کہتے ہیں
 
Piyasa

Minister (2k+ posts)
Re: ایک گزارش

سمبھوو ہے پرنتو ہم تو شری پیاسا جی کے سمان کے لئے کہتے ہیں

تو بندھو، اچّارن تو سيدھا رکھو نا شری امرناتھ جی؟ ہم تو پل بھر کے ليۓ وياکل ہو گۓ تھے کی ہمارے کنشٹھ بھراتا شری (يعنی آپ) کہيں ہمارا مذاق تو نہيں اڑا رہے تھے؟