Real story of BBC on Brigadier Ali Khan arrest

siddique

MPA (400+ posts)
Via BBC Urdu:

العدم تنظیم حزب التحریر کے ساتھ مبینہ تعلقات پر زیرحراست پاکستانی فوج کے بریگیڈیئر علی خان، ان کے بعض ساتھیوں اور سینئر افسران کے مطابق، گزشتہ کئی سالوں میں پاکستانی فوج میں امریکہ مخالف جذبات کے نمائندے کے طور پر سامنے آئے تھے۔

انیس سو اٹھاون میں میانوالی کے ایک گاؤں کے غریب خاندان کے صوبیدار مہر خان کے گھر پیدا ہونے والے علی خان نے انیس سو اناسی میں پاکستانی فوج میں کمیشن حاصل کیا۔

ہ اپنے گولڈ میڈل اور شاندار سروس ریکارڈ کے باعث پاکستانی فوج کے بہترین افسران میں شمار ہوتے تھے۔ اپنے ریکارڈ کے مطابق وہ تقرریوں اور ترقیوں کی دوڑ میں نمایاں حیثیت میں کامیابی کی منازل طے کرتے رہے یہاں تک کہ امریکہ کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر دہشت گرد حملے ہوئے اور پاکستانی فوج نے امریکہ کو افغانستان میں فوجی کارروائی کے لیے فوجی تعاون فراہم کرنا شروع کر دیا۔

بریگیڈیئر علی خان اس وقت کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں کورس میں شامل تھے جس کے بعد ان کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی تقریباً یقینی تھی۔ بری فوج کے سربراہ جنرل پرویز مشرف کوئٹہ پہنچے اور سٹاف کالج سے خطاب کیا۔ سوال و جواب کی نشست شروع ہوئی۔ بریگیڈئر علی خان نے مائیک سنبھالا اور تقریر نما سوال داغ دیا۔

لب لباب اس جذباتی تقریر کا یہ تھا کہ جنرل مشرف کو وہ معاہدہ عوام کے سامنے رکھنا چاہیے جس کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ فوجی تعاون کیا جا رہا ہے۔ اور یہ کہ اس تعاون کی حدود و قیود کا واضح تعین ہونا چاہیے۔

اس روز سٹاف کالج میں موجود ایک سینئر افسر کے بقول جنرل مشرف نے اجلاس ختم ہونے کے بعد بریگیڈیئر علی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس کے بعد بورڈ ہوا لیکن بریگیڈیئر علی، بریگیڈیئر ہی رہے۔ ان کے ساتھی ترقی پا کر پہلے میجر اور پھر لیفٹینٹ جنرل بن گئے۔

ان کے کورس کے ساتھیوں، سینئرز اور جونئیر افسران سب کو توقع تھی کہ پاکستانی فوج کا یہ سینئر ترین بریگیڈییئر اب ریٹائرمنٹ لے ہی لے گا۔ لیکن علی خان نے سب کو حیران کر دیا یہ کہ کر کہ وہ ریٹائرمنٹ نہیں لیں گے بلکہ فوج میں رہتے ہوئے اپنا کام کرتے رہیں گے۔

اور یہ کام کیا تھا، جلد ہی فوج کے اہم عہدوں پر رہنے والوں کو اندازہ ہو گیا۔

بریگیڈیئر علی نے باقاعدگی سے اپنے ان سینئر افسران کے ساتھ خط و کتابت شروع کر دی جو فوج میں کلیدی عہدوں پر فائز تھے۔ مضمون میں تو فرق ہوتا تھا لیکن ان خطوط تک رسائی رکھنے والے ایک سے زیادہ افسران نے بی بی سی کو بتایا کہ بریگیڈیئر علی کی ان تحریروں کا موضوع ایک ہی تھا خود انحصاری اور امریکی امداد سے نجات۔

گیڈیئر علی خان نے ان تحقیقی مقالات کے ذریعے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ پاکستانی فوج کا امریکی پر بڑھتا ہوا انحصار اس ادارے کی کمزوری اور درمیانی اور نچلے سطح کے افسران میں بے چینی اور بددلی کا باعث بن رہا ہے۔

بریگیڈیئر علی کی ماتحتی میں کام کرنے والے پاکستانی فوج کے ایک سینئر افسر نے جو اس وقت ایک کلیدی عہدے پر کام کر رہے ہیں، نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے جب دیکھا کہ اب کے دوست اور سابق افسر کے خطوط کا سلسلہ طول پکڑتا جا رہا ہے اور جنرل اشفاق پرویز کیانی اس سلسلے کے ختم ہونے کے خواہشمند ہیں، تو انہوں نے دبے لفظوں میں علی خان کو باور کروانے کی کوشش کی کہ وہ یہ کام نہ کریں۔

لیکن علی نے ہماری باتوں کو زیادہ وزن نہیں دیا۔ ان کا خیال تھا کہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کو صحیح مشورہ دیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔ جب ہم نے زیادہ اصرار کیا تو ان کی کہنا تھا کہ ان سے رائے مانگی جاتی ہے اس لیے وہ دیتے ہیں۔

اس افسر نے تاہم کہا کہ انہیں اور ان کے ساتھیوں کو معلوم تھا کہ بریگیڈیئر علی کی رائے نہ طلب کی جاتی ہے اور نہ ہی زیر غور لائی جاتی ہے۔

بات بڑھتے بڑھتے یہاں تک پہنچی کہ علی خان نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو بھی انہی موضوعات پر ایک طویل مراسلہ لکھ دیا۔ اس میں بریگیڈیئر نے پانچ اقدامات تجویز کیے جن پر عمل کر کے، ان کے بقول پاکستان کو ایک خود انحصار مملکت بنایا جا سکتا تھا اور امریکیغلامی سے نجات حاصل کی جا سکتی تھی۔

اس میں اعلیٰ حکام کی مراعات میں کمی، جس میں ارکان پارلیمنٹ، سیاسی حکمران، بیورکریسی اور فوجی افسران کو دی جانے والی مراعات بھی شامل تھیں۔ مختلف مراحل سے ہوتا ہوا یہ خط بھی فوجی سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی میز تک پہنچا۔

پھر دو مئی کو ایبٹ آباد میں امریکی کارروائی ہوئی۔ بریگیڈیئر علی کے ساتھ کام کرنے والے بعض افسران کا کہنا ہے کہ اس روز سے بریگیڈیئر علی سخت غصے کے عالم میں تھے اور انہیں اپنا یہ غصہ نکالنے کا موقع اس وقت ملا جب ان کے سابق شاگرد اور موجودہ کمانڈر لیفٹینٹ جنرل جاوید اقبال نے پانچ مئی کو اپنے زیر کمان افسروں کا اجلاس طلب کر کے اس معاملے پر مشاورت کی۔

جی ایچ کیو میں ہونے والی اس مشاورت میں ایک درجن سے زائد سینئر افسران شریک ہوئے۔ پاکستانی فوج میں نظم و ضبط کے ذمہ دار ایڈجوٹنٹ جنرل جاوید اقبال کا سوال یہ تھا کہ اس واقعے کی کن خطوط پر تفتیش کی جائے۔

علی خان کی شمولیت سے پہلے تک گفتگو انہیں خطوط پر چلتی رہی جیسا کہ باس کی خواہش تھی۔ پھر اس سینئر موسٹ بریگیڈیئر نے گفتگو کا رخ خود احتسابی کی طرف موڑ دیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ جب اجلاس ختم ہوا تو دو کے سوا تمام افسران بریگیڈیئر علی خان کے مؤقف کے حامی ہو گئے، وہ بھی جو ابتدا میں جنرل جاوید کی ہاں میں ہاں ملا رہے تھے۔

اگلے روز کور کمانڈرز کانفرنس تھی۔ جنرل جاوید نے یہ سارا معاملہ پاکستانی فوج کے اعلیٰ حکام کے گوش گزار کر دیا، جیسا کہ ان کے فرائض میں شامل تھا اور اسی شام بریگیڈیئر علی کو حراست میں لے لیا گیا۔

بریگیڈیئر علی کے خلاف حزب التحریر کے ساتھ روابط کےحق میں بعض واقعاتی شہادتیں جمع کر لی گئی ہیں۔ ذرائع بتاتے ہیں لیکن ان شہادتوں کو ثابت کرنے کے لیے گواہان ابھی تک دستیاب نہیں ہو سکے۔

بریگیڈیئر علی کے ساتھ، ان کے اوپر اور نیچے کام کرنے والے بہت سے افسران ان کے امریکہ مخالف خیالات سے متفق نہیں ہیں۔

تاہم ان میں سے بعض، جن سے بی بی سی نے علی خان کی گرفتاری کی خبر نشر ہونے سے پہلے رابطے کیے، کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کا شاید ہی کوئی افسر یہ تسلیم کرے کہ بریگیڈیئر علی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہو سکتے ہیں البتہ خود انحصاری کے بارے میں ان کے خیالات پاکستانی فوج کے اوسط سطح کے افسروں گزشتہ کچھ عرصے میں بہت تیزی سے مقبول ہو رہے تھے، خاص طور پر دو مئی کے بعد سے۔
 
Last edited by a moderator:

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)
Re: Real story of brigdr ali khan arrest

He didn't know that he has become the part of the institution which sold itself out by the top leadership. Anything anti American for them is unacceptable. They are sold out souls and didn't line to see the Junior Commenssion officer would get to listen the reality and a chance to setup the rigth priorities within the Army. Just look at the recent NICL scandal . The corrupt Prime Minister , corrupt President, Corrupt Army Generals. This is the legacy of poor Pakistani People.
 
Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
Re: Real story of brigdr ali khan arrest

If this is the true account of the affairs regarding Brig. Ali's arrest, then May Allah (SWT) create some Brig. Ali's in Pak army. Lana.t hay un tmaam senior army officers par jo Mulk-o-Millat ko chand $ ki khatir baich rahay hein.

May Allah (SWT) empower Brig. Ali and his family to face the odds bravely and be steadfast on the true path.
 
thepearl

Minister (2k+ posts)
Re: Real story of brigdr ali khan arrest

Nawaz Shareef ko jail main dalnay k ilawa.

Bro, you are always very negative towards my party, Present punjab govt. he doing very good job without center support. how many curroption cases are against Shahbaz sharif in last three years, or even any news about his bad work. He is working day and night for the people of Pakistan. Only thing wrong we did after 2008 elections that we tried to do principles politics, like who got majority vote has right to form govt. We might have joined with Q and its very easy to bargain with MQM and anp and fazal ur rehman, but we were in hurry to make Pakistan a real democratic country, but after 3 years of strugle i think still time is not right for Principle politics. Still we need to bargain with MQM, ANP and fazzal ur rehman. If we will not bargain ZARDARI will take advantage. My leader and my party did lot of good things just go and read news papers of our era. I will welcome any good critisim. I must recommend you to learn how real political worker behave. My way is even if MQM Taliban or anyone will do any good thing for Pakistan i will apprecite that and i will condemn any thing with is bad for Pakistan even if NS will do that. simple.
 
Last edited:

shaheedchoudry

In 1980's everyone on the street said that Nawaz Shareef had thrown some worker of his foundry in a "bhutti". May be that was a lie. NS said Zia was his dad. May be that was a lie. NS had ordered abduction of Najam Sethi. May be that was a lie. NS imported 59 Mercedes cars for protocol purposes in his first tenure. May be that was a lie. NS ordered attack on supreme court. May be that was a lie. NS built steel mill in Saudia. May be that was lie. His son is running flagship properties in London worth 500 million pounds. May be that was a lie. Shareef family owns more than half a dozen sugar mills which is major part of sugar mafia. May be that was a lie. His close relatives are in parliament and senate just because of the relationship not qualification. You might be a very loyal worker. But can you ever become president of PML(N)? When it was Javaid Hashmi's time, we know they did not trust even him. They are making people foool. Wake up and read after me. Say it loud................PTI zinda bad. Imran Khan Zinda bad.
 
All allegations is there any proof, Musharraf and benazir and even zardari did not bring any case to court, because these are all allegations without any proof to defame NS. Propaganda tools. wake up.
 
victim

MPA (400+ posts)
Re: Real story of brigdr ali khan arrest

Bro, you are always very negative towards my party, Present punjab govt. he doing very good job without center support. how many curroption cases are against Shahbaz sharif in last three years, or even any news about his bad work. He is working day and night for the people of Pakistan. Only thing wrong we did after 2008 elections that we tried to do principles politics, like who got majority vote has right to form govt. We might have joined with Q and its very easy to bargain with MQM and anp and fazal ur rehman, but we were in hurry to make Pakistan a real democratic country, but after 3 years of strugle i think still time is not right for Principle politics. Still we need to bargain with MQM, ANP and fazzal ur rehman. If we will not bargain ZARDARI will take advantage. My leader and my party did lot of good things just go and read news papers of our era. I will welcome any good critisim. I must recommend you to learn how real political worker behave. My way is even if MQM Taliban or anyone will do any good thing for Pakistan i will apprecite that and i will condemn any thing with is bad for Pakistan even if NS will do that. simple.
1-PML-N Made alliance with jamate islami & PTI and vowed not to participate in election, then like an opprtunist betrayed them and participated in a very questionable election. 2- supported corrupt govt. of Zardari through all thick and thins. 3- PML-N govt. in Punjab failed to bring any improvement in the system.
 
thepearl

Minister (2k+ posts)
Re: Real story of brigdr ali khan arrest

1-PML-N Made alliance with jamate islami & PTI and vowed not to participate in election, then like an opprtunist betrayed them and participated in a very questionable election. 2- supported corrupt govt. of Zardari through all thick and thins. 3- PML-N govt. in Punjab failed to bring any improvement in the system.

I think participating in 2008 was right decision, otherwise Musharraf abi tak SADDAR hota.
 
victim

MPA (400+ posts)
Re: Real story of brigdr ali khan arrest

I think participating in 2008 was right decision, otherwise Musharraf abi tak SADDAR hota.
Then why u criticize Zardari when he said that his agreement was not a hadeeth. If we follow your priciples think then no body is better than Zardari who has no moral values.
 
shaheedchoudry

Minister (2k+ posts)
Re: Real story of brigdr ali khan arrest

All allegations is there any proof, Musharraf and benazir and even zardari did not bring any case to court, because these are all allegations without any proof to defame NS. Propaganda tools. wake up.
Subhan Allah. Many close relatives are in parliament and senate. It is propaganda tool. Aap sey banda kia behas karay. khosh rahain. Chahay khosh fahami main aap ki marzi.
 
qamar_zaman

Councller (250+ posts)
it is better to put him beside Dr. Abdul Qadeer Khan as there kinds of species must be isolated so Pakistan remain in same viscious circle