Real hustle:

wajidkhan

Politcal Worker (100+ posts)
ایک اور واقعہ جو ایک غریب حجام کے ساتھ پیش آیا، ہوا یوں کہ حجام کی دوکان میں دو آدمی ایک ساتھ داخل ہوئے، ایک آدمی نے حجامت بنوانی شروع کردی، دوسرا پیچھے بیٹھ کر اخبار پڑھنے لگا، تھوڑی دیر بعد جو آدمی پیچھے بیٹھا اخبار پڑھ رہا تھا، اس نے حجام سے کہا، بھائی صاحب، ذرا ایک منٹ کے لئے اپنا سائیکل دینا ،میں ابھی آیا، حجام نے سوچا اس کا ساتھی تو مجھ سے حجامت بنوا رہا ہے، اس لئے اس کو سائیکل دینے میں کوئی حرج نہیں، سو اس نے اس کو سائیکل لے جانے کی اجازت دے دی، جب حجام نے اس شخص کی حجامت مکمل کرلی، اور وہ شخص پیسے دے کر جانے لگا، تو حجام نے کہا، بھائی صاحب وہ آپ کا ساتھی ابھی تک میری سائیکل لے کر نہیں آیا، اس پر اس نے کہا ، کونسا ساتھی؟ میں تو اس کو جانتا تک نہیں؟ اس پر حجام بے چارے نے رونا پیٹنا شروع کردیا کہ میرا سائیکل چور لے گیا، حجام کی یہ حالت دے کر اس شخص نے کہا، تم فکر مت کرو، میرے ساتھ چلو میں تمہیں نیا سائیکل لے دیتا ہوں، حجام اس کا شکریہ ادا کرتا ہوا اس کے ساتھ گیا، وہ اس کو سائیکلوں کی دوکان پر لے گیا، اور کہا کہ ایک اچھا سا سائیکل پسند کرلو، پیسے میں دے دیتا ہوں، حجام نے ایک سائیکل پسند کی، اس شخص نے کہا، ٹھہرو میں اس کو چلا کر چیک کرلوں، وہ آدمی سائیکل پر سوارہوا اور چلاتا چلاتا نظروں سے اوجھل ہوگیا، حجام کافی دیر تک انتظار کرتا رہا مگر وہ شخص نہ آیا، اب دوکاندار نے حجام کو پکڑ لیا کہ پیسے دو ورنہ پولیس کے حوالے کرتاہوں، ناچار حجام نے اپنی جمع پونجی سے اس سائیکل کی قیمت چکائی اور روتا پیٹتا گھر کو آیا(bigsmile)۔
Buhut aala seems true coz related to HAJAMS :)
 
Humi

Prime Minister (20k+ posts)
ہزار واقعات ایسے کہ ہر واقعہ پے کانوں سے دھواں نکلے غصے سے

ایک میل ملی ، آپ کا پچیس لاکھ کا انعام نکلا ہے مائیکروسافٹ کی قرعہ اندازی میں ، معلوم تھا دھوکہ ہے لیکن تجسس کے لیے دیئے گئے نمبر پے کال کی ، ٹوٹی پھوٹی انگلش میں کوئی اپنے آپ کو بیرسٹربتا رہا تھا ، دس ہزار مانگے پیسے بھیجنے کے چارجز

ایک دفعہ کال آئی ، آپ کا پانچ لاکھ کا انعام نکلا ہے پی ٹی سی ایل کی قرعہ اندازی میں ، جلدی سے اپنا کریڈٹ کارڈ نمبر دیں تا کہ آپ کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کر دیئے جائیں ، پی ٹی سی ایل والوں کو کال کی ، کوئی ایسی سکیم نہیں تھی ، دوبارہ وہی کال آئی ، بتایا کہ وہ تو کہہ رہے ہیں کوئی ایسی سکیم نہیں ، جواب ملا اچھا ؟؟ کوئی سکیم نہیں ؟؟ اور ساتھ ہی ٹوں ٹوں ٹوں ، کال کٹ گئی ساتھ ہی فون آف

دو چار دن پہلے میسج آیا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں آپ کے نام پچیس ہزار منظور ہو گیا ہے ، فلاں نمبر پے فوری رابطہ کریں ، جواب دیا .......... آپ کا نمبر پولیس کو دے دیا ہے ، وہ جلد آپ سے رابطہ کر لے گی

سننے میں آیا ہے بہت اسے ایسے گروپ کام کر رہے ہیں جو کسی پوش علاقے میں گھر رینٹ پے لیتے ہیں ، پوری فمیلی کی شکل میں رہتے ہیں ، اچھے اچھے سکولوں میں بچوں کو داخل کراتے ہیں ، وہ امیر بچوں سے دوستی کرتے ہیں پھر بچوں کے بہانے ماں باپ ملنا شروع کر دیتے ہیں ، پوری معلومات حاصل کر کے ان کے بچوں کو اغوا کر لیتے ہیں ، ہمدرد بھی بن جاتے ہیں تھوڑی بہت پیسوں کی امداد بھی دیتے ہیں ، ماں باپ کو مشورہ دیتے ہیں پولیس کو انوالو نا کریں بچوں کی زندگی کو خطرہ ہو سکتا ہے ، تاوان ملنے کے کچھ عرصہ بعد نیا علاقہ نیا شکار

افسوس کی بات یہ ہے کہ پورا معاشرہ اسی بے حسی کا شکار ہے ، جو جتنا فراڈ کر سکتا ہے کر لیتا ہے ، جھوٹ بول کے خراب مال بیچ دیتے ہیں پھر کہتے ہیں خریدا ہو مال واپس نہیں ہو گا ، جو مال بچتے وقت اس کی خامی جان بوجھ کے چھپائے ، پوچھنے پے بھی جھوٹ بولے کہ نہیں نہیں کوئی گڑ بڑ نہیں سب اے ون ہے ، وہ بھی ویسا ہی فراڈ ہے جیسا اوپر ذکر کیا گیا

this is a very popular scheme where you have apparently won a lottery money but you can only get the money when you transfer some cash to other party...

once, we got a call from someone claiming to be from the Canada Revenue Agency saying that we are from the agency and we are auditing you...seriously, how naive do you think we are! first of all, it was not a toll free number...the dude didn't even know what our names were and when I called the number back the same guy picked up saying it's canada revenue agency as if CRA is not going to have a menu of options...lol..
 
M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
ایک غریب کے ساتھ کیا ظلم ہوا، یہ بھی سنتے جائیے، اس نے بڑی مشکل سے تنخواہ میں سے پیسے بچا بچا کر نیا سائیکل خریدا، اگلے ہی دن وہ چوری ہوگیا، وہ شریف آدمی سائیکل چوری کی رپٹ لکھانے تھانے پہنچا ، بڑی مشکل سے تھانے والے اس کی رپورٹ لکھنے پر آمادہ ہوئے، ابھی اس نے رپورٹ لکھوانی شروع ہی کی تھی کہ کیا دیکھتا ہے کہ ایک پولیس والا اس کے نئے نکور سائیکل پر تھانے میں داخل ہوا، اس نے جوشِ جذبات میں زور زور سے چلانا شروع کردیا کہ یہی میرا سائیکل ہے، یہی میرا سائیکل ہے۔ پولیس والوں نے بجائے اس کا سائیکل واپس کرنے کے ، اس کو حوالات میں لے گئے اور اس کی ایسی چھترول کی کہ تین چار سائیکل چوری کا اس نے اعتراف کرلیا، یوں بے چارا اپنا سائیکل ڈھونڈتا ، ڈھونڈتا خود سائیکل چور بن بیٹھا(bigsmile)۔
 
Annie

Moderator
One day, I was coming back from university and at the subway station someone told me their wallet was stolen and they needed fare to get home which I gave him...and the next day, I saw him telling the same tale to someone else at the same station...

as far as betrayals go, this was not a bad one or even personal but still didn't feel nice to be taken advantage of....because of people like these, many don't help others out because they think they are being taken for a ride as well...
ہاں ایسا اکثر راستوں میں ہوتا ہے ، یاد آیا ایک بار ایک پاکستانی خاتون مجھے روک کر کہتی ہے ، ذرا اپنا فون تو یوز کرنے دو اپنے بیٹے کو بلانا ہے کے مجھے یہاں سے پک کر لے وہ کار پر باہر ہی نکلا ہوا ہے میں سوچا مجھے آج تک اپنا موبائل فون نمبر زبانی نہیں اتا کسی فیملی ممبر کا زبانی نہیں یاد ، اس خاتون کو بیٹے کے موبائل کا نمبر یاد ہے ، میں نے کہا آپ نے فون کرنا ہے تو فون باکس یوز کریں ، میرے پاس کریڈٹ نہیں ، منہ بنا کر چلی گئی ، کچھ فون نمبر سکییم ہوتے ہیں پسے اس لائن والے کماتے ہیں اور بل فون والے کو دینا پڑتا ہے

Last edited:

what is unfortunate about such schemers and fraudsters is that we don't feel comfortable trusting anyone and sometimes have a chance to genuinely help someone but don't because we think they are some schemer out to get us as well...if I was in Canada, I would not have any issues letting someone use my phone if they needed it whereas when I was in Pak, my aunt was like don't take your phone out in public or it might get stolen..
 
Humi

Prime Minister (20k+ posts)
one of my aunt's maid's family got kicked out of their house...the mom was a widow but owned a small house...it needed repairs and her dead husband's wife said we will get it fixed while you move out for a while because of construction and repairs...and now she won't let them live back in their house and is living their with her own family...so the widow's daughters are now working as maids to make ends meet..
 
Fatema

Chief Minister (5k+ posts)
what is unfortunate about such schemers and fraudsters is that we don't feel comfortable trusting anyone and sometimes have a chance to genuinely help someone but don't because we think they are some schemer out to get us as well...if I was in Canada, I would not have any issues letting someone use my phone if they needed it whereas when I was in Pak, my aunt was like don't take your phone out in public or it might get stolen..

youre right no one take their expensive mobile outside in public coz they might get you killed also. . .
 
Annie

Moderator
what is unfortunate about such schemers and fraudsters is that we don't feel comfortable trusting anyone and sometimes have a chance to genuinely help someone but don't because we think they are some schemer out to get us as well...if I was in Canada, I would not have any issues letting someone use my phone if they needed it whereas when I was in Pak, my aunt was like don't take your phone out in public or it might get stolen..
Huma, its not just about Pakistan, it's everywhere. Fraudsters are out and about. They are on their jobs. I have come across many people like you mentioned, who say, lost my wallet, have to travel back, can you give me few pounds. The thing is I do feel sorry for them but then again day in day out it is common practice. So can't trust people.
Situation is adverse in Pakistan because there is more poverty and people are just out to grab the opportunity to snatch and take others for ride.
 
in my recent experience, people in Pakistan are waaay sharper than pakistanis living in foreign country when it comes to squeezing moeny out of you...yes, this is true because of high levels of poverty but some people are just greedy...there are many well to do people in Pakistan who are just greedy and take advantage of others..and lack of an effective legal system makes this easier for them..
 
You must have noticed in Pakistan that people who are well off, they are living very lazy and comfy life. Women go to beauty parlor regularly. They have house maids, drivers, tutors for the kids. Separate transport for the kids to go schools. They would not wear out of fashion clothes. They would not use same clothes for other function. People are so spoiled there. I get surprised sometimes. Itnay Nukhray..
 
noticed? I really don't like such an existence for the female gender! not that I have an issue against house wives...if you wanna take care of your family and stay home, that is your prerogative...but even a lot of middle class housewives don't do that...their maids who are often paid the wages of a slave work like animals...one of my mom's aunt has a 9 year old maid who gets paid only 3000 rupees and that is nothing in Pakistan these days...even young kids are trusted on maids...the only thing these women do is get prettied up like a barbie doll, gossip, watch tv and complain about their maids...it is a very shallow existence in my opinion..
 
Abdul Allah

Minister (2k+ posts)
ہال روڈ لاہور کی سب سے بڑی الیکٹرانکس مارکیٹ ہے ، وہاں ا یک بندہ میرے پاس سے گزرا دوسرا اس کے پیچھے پیچھے کہتا جا رہا تھا چل یار ست لے لے ،پہلا بولا نہیں یار دس سے ایک پیسہ کم نہیں ، تجسس ہوا آگے جا کے دیکھا تو پچیس کا فون دس میں بیچ رہا تھا کہ پیسوں کی ضرورت ہے مجبوری ہے ، ڈیل بہت اچھی لگی لیکن پیسے ساتھ نہیں لے کے گیا تھا اتنے ، اس بندے کو کنونس کرنے کی کوشش کی کہ اپنا ایڈریس دے دو میں کل آ کے لے لوں گا دس میں لیکن اس نے نہیں دیا ایڈریس

کچھ عرصے بعد دوبارہ وہاں جانا ہوا پھر بلکل یہی سین ، پاس سے ایک بندہ نہیں نہیں کرتا گزارا دوسرا پیچھے پیچھے چل یار آٹھ میں دے دو کہتا گزرا ، اس کے کچھ عرصے بعد دوبارہ جانا ہوا پھر بلکل یہی سین

پھر بڑے بھائی نے واقعہ سنایا کہ کسی نے ہال روڈ میں اسے ٹھگ لیا ہے ، آٹھ ہزار میں اصل فون کی کاپی بیچ دی جو کہ چار پانچ ہزار سے زیادہ کی نہیں ہوتی

:lol::lol::lol::lol:

Apky bhai ko to phir chalta hoa mobile he mila.

Mairay dosat ko phone ki body main screw sy lohay ki plate lagi hoi 4k main bech di isi tarhaan sy.
 
muntazir

Chief Minister (5k+ posts)
اس تھریڈ کو شروع کرنے کا خیال میرا بہت پرانا تھا لیکن آج کر ہی دیا ، ہاں واقعات تو ہیں میرے پاس بھی پر پہلے دوسروں کا انتظار ہے پھر میں بھی کروں گی ، آپ شروع ہو جائیں چلیں شاباش ،

عینی جی پلیز پہلے تو نادان جی کو واپس لے کر این وہ روٹھ گی ہیں کسی غلط فہمی پر آپ انکو کال کریں پلیز
 
Last edited:

Annie

Moderator
noticed? I really don't like such an existence for the female gender! not that I have an issue against house wives...if you wanna take care of your family and stay home, that is your prerogative...but even a lot of middle class housewives don't do that...their maids who are often paid the wages of a slave work like animals...one of my mom's aunt has a 9 year old maid who gets paid only 3000 rupees and that is nothing in Pakistan these days...even young kids are trusted on maids...the only thing these women do is get prettied up like a barbie doll, gossip, watch tv and complain about their maids...it is a very shallow existence in my opinion..
You know what, I went Pakistan and when I went for shopping with my cousins. They mostly were surprised by my attitude as I wasn't willing to spend my hard earned money on very expensive clothes etc. However they were so easy to buy such products and were taunting me ' Kitni kanjoos hai, aray sochti buht hai' etc. The thing is they enjoy themselves on family income however life abroad, that we have to earn our living so we value the money. I noticed in Pakistan women don't value money that much and enjoy themselves. They have routine to watch dramas, sleep as they like, order around on their servants. Then they complain oh I got high Blood pressure etc. No work just gossip on phones or read magazines. What a life.
 
lol...you nailed it...and their money spending habits are a real piece of work...10000 rupees dress, no problem...poor maid asks a raise of 1000 rupees and its the end of the world...sick!
 
Annie

Moderator
عینی جی پلیز پہلے تو نادان جی کو واپس لے کر این وہ روتھ گی ہیں کسی غلط فہمی پر آپ انکو کال کریں پلیز
:13:.....کس نے ناراض کیا نادان کو ؟ اچھا کسی نے ٹیگ نہیں کیا ہو گا ، میری تھریڈ میں تو وہ ضرور آئیں گی ، یہ کیسے ہو سکتا ہے کے وہ ناراض ہوں آپکو پتا ہے نا وہ کہتی ہیں وہ تو میں نخرہ شخرہ کر رہی تھی ناراض تھوڑی تھی
 
Annie

Moderator
lol...you nailed it...and their money spending habits are a real piece of work...10000 rupees dress, no problem...poor maid asks a raise of 1000 rupees and its the end of the world...sick!
To be honest I can't afford any servant or driver for myself. Life is tough abroad. In Pakistan they order food from outside, know so much about movies, dramas etc. They think people who come from abroad are very stingy. I know people who live in hardship here but when they go Pakistan they act like very generous in throwing money to show they are rich. Have you seen the way they throw money in some weddings? Ufffff. It is the only nation who have 'Notoon walay haar'. Goray say they pose as a poor nation but they throw money in weddings, they wear Necklaces of Money. It is shocking the way our nation humiliate money.
 
ایک غریب کے ساتھ کیا ظلم ہوا، یہ بھی سنتے جائیے، اس نے بڑی مشکل سے تنخواہ میں سے پیسے بچا بچا کر نیا سائیکل خریدا، اگلے ہی دن وہ چوری ہوگیا، وہ شریف آدمی سائیکل چوری کی رپٹ لکھانے تھانے پہنچا ، بڑی مشکل سے تھانے والے اس کی رپورٹ لکھنے پر آمادہ ہوئے، ابھی اس نے رپورٹ لکھوانی شروع ہی کی تھی کہ کیا دیکھتا ہے کہ ایک پولیس والا اس کے نئے نکور سائیکل پر تھانے میں داخل ہوا، اس نے جوشِ جذبات میں زور زور سے چلانا شروع کردیا کہ یہی میرا سائیکل ہے، یہی میرا سائیکل ہے۔ پولیس والوں نے بجائے اس کا سائیکل واپس کرنے کے ، اس کو حوالات میں لے گئے اور اس کی ایسی چھترول کی کہ تین چار سائیکل چوری کا اس نے اعتراف کرلیا، یوں بے چارا اپنا سائیکل ڈھونڈتا ، ڈھونڈتا خود سائیکل چور بن بیٹھا(bigsmile)۔

میں بھی آپکو ایک سچا واقعہ سناتا ہوں

بے نظیر بھٹو کے دور میں جن دنوں سلطاں راہی کا قتل ہوا تھا تو انہیں دنوں میں ایک صنعتکار کی نہایت ہی قیمتی گاڑی اسلام آباد سے اسکے گھر کے باہر سے چوری ہوگئی. اس نے اسی روز رپورٹ لکھوائی لیکن کافی تلاش کے باوجود گاڑی نہ ملی. اسکا ایک دوست زرداری کا بہت ملنے جلنے والا تھا. وہ اسکو لیکر زرداری کے پاس گیا. جب وہ دونوں زرداری سے ملنے اسکے دفتر میں داخل ہو رہے تھے تو اس نے زرداری کے دفتر کے باہر وہی گاڑی کھڑی دیکھی. زرداری نے دوست سے انے کی وجہ پوچھی تو اس نے صنعتکار کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ یہ میرے دوست ہیں اور انکی گاڑی کسی نے اٹھا لی ہے اور کافی تلاش کے باوجود ابھی نہیں ملی ہے. زرداری نے پوچھا کہ گاڑی کہاں سے اٹھائی گی تھی؟ اس نے بتایا کہ گھر کے باہر سے. دوران گفتگو اس نے ڈرتے ڈرتے زرداری کو بتایا کہ اس نے گاڑی ابھی ابھی باہر کھڑی دیکھی ہے. زرداری نے ملازم کو بلایا اور اس پوچھا کہ باہر جو فلاں کلر کی جو گاڑی ہے وہ کس کی ہے؟ ملازم نے واپس آکر زرداری کے کان میں آہستہ سے کچھ کہا تو زرداری نے مالک سے پوچھا کہ گاڑی کب چوری ہوئی تھی؟ اس نے بتایا کہ اسی ماہ اکتوبر کی اٹھارہ تاریخ کو. زرداری نے کہا کہ سترہ تاریخ کو گاڑی کہاں تھی؟ اس نے کہا کہ سترہ کو گاڑی میرے پاس تھی. زرداری نے چائے کا کپ منہ کو لگاتے ہوئے کہا کہ سترہ اکتوبر کو ڈکیتی کی ایک واردات ہوئی تھی جسمیں ڈاکوؤں نے نقدی اور زیورات لوٹنے کے علاوہ مزاحمت کرنے پر میاں بیوی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا. یہ گاڑی ان ڈاکوؤں کے زیر استعمال تھی. پولیس نے جب ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو وہ گاڑی چھوڑ کر بھاگ گئے تھے اور تب سے گاڑی پولیس کے قبضے میں ہے. اگر یہ گاڑی آپکی ہے تو آپ لے جائیں، پولیس بعد میں اپنی تفتیش کرتی رہے گی. یہ سنکر اس صنعتکار کا رنگ پیلا پڑ گیا اور اسکے بعد وہ کبھی اپنی گاڑی کا ذکر زبان پر نہیں لایا اور نہ ہی اسے تلاش کرنے کی کوشش کی

Last edited:

barca

Prime Minister (20k+ posts)

ایک کڑی میرے تے مر دی سی
میرے نال محبت کر دی سی

او عشق دی پوڑی چڑ دی سی
پر لوکاں کولوں ڈر دی سی

میں پنڈ نانکے ریندہ سی
او پوا کولوں پڑہدی سی

اس کڑی دا پھپھڑ پٹواری سی
ایوے سالا کردا لمبڑداری سی

اور دھوکہ دے گئی
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

20140114_its-a-mad-mad-mad-mad-world-poster_33.jpg

کبھی کبھی شاید شاید ؟ نہیں ، کبھی نہیں ، نی سیو اسی نیناں دے آکھے لگے ؟ اکثر اکثر ، اکثر و بیشتر ، دھوکہ نہیں کہہ سکتے ، حیرانی ہی حیرانی بتا سکتے ہیں ، ہوائیاں تو نا اڑیں ، البتہ اوسان ضرور خطا ہوے ، شاید شاید ، کبھی کبھی ، دنیا داری میں احمق بننا پڑتا ہے ، سادگی کا بھرم رکھنا پڑتا ہے ، الو ہاتھ نا لگے ، الو بن جانا اچھا لگتا ہے ، گدھے پر سواری کا موقعہ ملے نا ملے خود کو گدھا تصور کرنا اچھا لگتا ہے ، عجز ڈھونڈے نا ملے ، عیاری بانہیں کھولے پکارتی پھرے ، کبھی کبھی ، شاید شاید ، بانہوں میں دبوچ لیتی ہیں ، اور ہم بہل جاتے ہیں ، پھسل جاتے ہیں ، آخر ہیں نا انسان

سفر لمبا ہوتا تھا ، موضوع کوئی نا کوئی ڈھونڈنا ہوتا تھا ، باہر کی دنیا اکثر ویسی ، ایک جیسی ، دیکھ دیکھ اکتاہٹ ہوتی تو ، دائیں جانب ، انسان سے مخاطب ہونا پڑتا ، کوئی واقعہ سناؤ ؟ محبت کی کبھی کسی سے ؟ ووٹ کس کو دیتے ہو ؟ جن دیکھا کبھی ؟ آسیب ہوتا ہے کیا ؟ اسی گپ شپ میں ، گفت و شنید میں ، سفر کٹ جاتا ، علم بڑھ جاتا ، گھر آجاتا ،

رینٹ اے کار ، ڈرائیور نے شکوہ کیا ، گاڑیاں اب چھینی نہیں جاتیں ، بآسانی لے لی جاتی ہیں ، نا مشقت زیادہ ، نا محنت کوئی ، بس یوں ، اٹھا لی کے یوں ؟ لے لی کے یوں ، پتہ بھی نہیں چلتا ، موقعہ ہی نہیں ملتا ، یہ جا وہ جا ، ڈرائیور بیچارا سڑک پرکھڑا رہ جاتا ہے ، یا سڑک کنارے اوندھے منہ ، ادھ موا ملتا ہے
_______________________________________________ . ________________________

کوئی واقعہ سناؤ ، اس طرح کی واردات کا ؟ جی سنیں ،

اسلام آباد کے لیے ، کار بک کی ، سفر تین گھنٹے کا تھا ، صاحب جی ، نے رستے میں چند مرغیاں خریدیں ، ذرا دور نکلے تو ، ہاتھ میں پکڑی مرغیوں میں سے ایک باہر اچھال دی ، ڈرائیور بہت سٹپٹایا ، یہ کیا ؟ کیا ؟ مرغی کو کیوں باہر کیا ، صاحب جی نے کہا صدقہ ، یہ صدقہ ہے ، ایک پیر صاحب نے بتایا ہے ، ڈرائیور نے کہا ، صاحب پھر سب مجھے ہی دے دو ، باہر کیوں پھینکتے ہو ، صاحب نے جواب دیا ، آپ کے ہاتھ میں نہیں دے سکتا ، باہر چھوڑ دیتا ہوں ، آپ پکڑ لینا ، پیر صاحب نے منع کیا ہے ، کسی ہاتھ نہیں دینا ، جس کا نصیب ہو گا ، وہ ہاتھ مرغی ضرور دبوچ لیں گے ، قسمت پر چھوڑ دینا ، چلیں ٹھیک ہیں ، کار ایک جگہ رکی ، صاحب نے سب مرغیاں چھوڑ دیں ، ڈرائیور مرغی پکڑنے میں لگ گیا ، اور صاحب کار میں بیٹھے رہے ، آخر مرغیاں ہاتھ لگیں ، مگر کار اور صاحب دونوں نا تھے ، نو سر باز صاحب جی کار لے کر غائب ہو چکے تھے ، بیچارے ڈرائیور کے ہاتھ صرف مرغیاں / مرغے ہی بچے تھے

دوسرا واقعہ ذرا "ریٹڈ" قسم کا ہے ، نوجوان جوڑا ، فیصل آباد جانا ہے ، راستے میں ایک جگہ کام ہے ، صرف آدھا گھنٹہ رکنا ہے ، معاملہ طے ہوا ، سفر شروع ہوا ، خاوند صاحب ڈرئیور کے ساتھ اگلی سیٹ پر جا بیٹھے ، اور خوبصورت بیوی پچھلی سیٹ پر ، ڈرائیور نے جب بھی شیشے میں پیچھے دیکھا ، نگاہوں نے شرابور کیا ، اوسان خطا ہی کئیے ، اشارے ، خاتون نے آنکھوں سے ایسا طلسم جاری رکھا کہ ، حواس سنبھالنا مشکل ہو گیا ، چند کلومیٹر میں ہی ، آنکھوں آنکھوں میں "سیٹنگ" ہو گئی ، ایجاب ہو گیا ، قبول بھی ہو گیا ، منزل سے کافی پہلے ، ویران جگہ ، رات کا وقت ، وہاں پہنچ کر ، اگلی سیٹ پر بیٹھے شخص نے ڈرائیور سے کہا ، وہاں سامنے میرے عزیز ہیں ، انہیں سلام دعا کرنی ہے ، کوئی امانت دینی ہے ، آپ یہیں انتظار کرو ، بھابھی / باجی بھی یہیں ہے ، ذرا خیال رکھنا ، میں آتا ہوں

جانے کے بعد ، خاتون جو ماحول بنا چکی تھیں ، جذبات بڑھکا چکی تھیں ، ڈرائیور کو پیچھے بلا لیا ، باتیں شروع ، رازو نیاز شروع ، جلد ہی ڈرائیور جذبات پر قابو نا رکھ سکا ، لپٹ ، سمٹ ، آغوش ، تمام منازل محبت طے کرنے لگا ، ساقی تیار تھا ، مے خانہ حاضر تھا ، ، پیمانہ چھلک جانے کو تھا ، ، بلکنے کا کوئی جواز نا تھا ، یک دم منہ "پیالے" سے لگا لیا، لیکن ، چوسنا راس نا آیا ، (تیز اثر ، کیمیکل / دوائی کی وجہ سے ) دماغ گھوم گیا ، حواس لڑکھڑا گیے ، ڈرائیور صاحب آسمان سے کہیں نیچے آ گرے ، اگلے دن بعد کھیتوں میں بیہوش ملے ، دو دن بعد حواس بحال ہوے ، کار چوری ہو چکی تھی ،
_______________________________________________________________________ .___________

راولپنڈی راجہ بازار میں ، آج بھی ، کوئی نا کوئی لٹا پٹا ، پریشان افغانی ملے گا ، جس نے باامر مجبوری اپنی قیمتی گھڑی اونے پونے فروخت کرنی ہوتی ہے ، شوقین یا ہمدرد روز ایسی گھڑیاں خریدتے ہیں ، اور لٹتے جاتے ہیں ، عرصۂ دراز سے واردات ہے ، مگر جب تک لالچ زندہ ہے ، تب تک دھوکہ بھی آباد رہے گا
______________________________________ . _________________

دنیا اس قدر ہوشیار ہے ، مگر لالچ عقل کو اندھا کردیتی ہے ، لوگ آج بھی کسی افریقی ڈکٹیٹر کی اکلوتی بیٹی کے شوہر نامدار بننے کے خواب دیکھتے ہیں ، موصول شدہ ای میل بار بار پڑھتے ہیں آنکھوں ساتھ لگاتے ہیں ، چپکے سے چومتے ہیں ، اربوں ، کھربوں کی مالک بیوہ یا بیٹی کو بس چند ہزار پاونڈ ، ڈالرز کی پیشگی ضرورت ہوتی ہے ، اور ہم بھیج دیتے ہیں ، پھر چراغوں میں چونی بھی نہیں رہتی ، تیل جوگے پیسے بھی نہیں رہتے
__________________________________________ . ____________

مشتری ہوشیار باش ، دل پھینک ، لباس بیزار متوجہ ہوں ، سائبر دنیا میں ، اچانک کوئی پری اترتی ہے ، ہاے کہتی ہے ، دل سے ہاے ہاے نکل جاتی ہے ، "چیٹنگ" روم سے سلام دعا ہوتی ہے ، پھر آئ ڈیز بھی "شئیر" ہوتی ہیں ، بات بڑھتے بڑھتے "سکائپ" یا دوسری سہولیات تک جا نکلتی ہے ، بات بڑھتی جاتی ہے ، جناب خاتون جذبات پر مٹی کا تیل ڈالتی جاتی ہے ، مٹی نہیں پاتی ، تیل چھڑکتی جاتی ہے ، آگ بڑھکتی جاتی ہے ، آواز نشیلی سی ، آوازیں بہکی بہکی سی ، عاشق بدنصیب کو اکساتی جاتی ہے ، بہلاتی جاتی ہے ، شکل دکھاؤ نا ، ذرا کھڑے تو ہو نا ، مڑ جاؤ ذرا ، اف ، توبہ ، کتنے مست ہو ، ایک نمبر کے ملنگ ہو ، آخر ؟ ننگ دھڑنگ ہو ، مختلف سیشنز بعد ، جب اچھا بھلی ریکارڈنگز اکٹھی ہو جاتی ہیں ، تو ، صاحب جی ، کومدعا سنا دیا جاتا ہے ، اتنے پیسے پہنچا دیجیے ، ورنہ آپ کی بلاک بسٹر مووی سب ریکارڈ توڑنے کو ہے ، آپ ہیرو ہوں گے ، بہت سی ویب سائٹس پر اپ لوڈ ہو جانی ہے ، بتا تیری رضا کیا ہے ؟ عامر خان ، شاہ رخ خان سے بڑا ہیرو بنے گا ؟ سنی لیون سے زیادہ ننگا دکھے گا ؟ ، یا شرافت سے جیب ہلکی کرے گا ، چار و نا چار معاملہ طے کرنا پڑتا ہے ، حساب چکانا پڑتا ہے
__________________________________________________ . ____________________

:(وضاحت :- مفاد عامہ کے تحت فراغت میں لکھا گیا ، موضوعات و واقعات میں حساسیت پر ، پیشگی معزرت ، شکریہ شکریہ