پی ٹی آئی کے "برائلرز"
فائزہ رشید
یہ بظاہر پی ایچ ڈی بھی ہوں لیکن ان کے بات کرنے کا انداز اور دلائل "ڈنگرانہ" ہیں- یہ دو ٹکے کی چیز کو سو سے ضرب دے کر بیان کرتے ہیں اور پھر خواہش رکھتے ہیں کہ ان کی دلیل کو حق مانا جائے- پیارے برائلرز! اپنا دماغ کھولیں، بت پرستی سے نکلیں اور حقائق کی دنیا میں آئیں، آپ کو ایک ایک چیز سمجھ آجائے گی
فائزہ رشید
جن کے پاس دلیل نہیں ہوتی ان کے پاس گالی ہوتی ہے اور اس معاملے میں پی ٹی آئی کے "برائلرز" کا جواب نہیں- ایک سے ایککھوتا دماغ بھرا پڑا ہے، ایسی ایسی تھڑے باز منطق لاتے ہیں کہ دل کرتا ہے دیوار میں سر پھوڑ لیا جائے- یہ "برائلرز" نہ پاکستان کی سیاسی تاریخ سے واقف ہیں نہ ماضی کا کوئی علم رکھتے ہیں- ان کے خیال میں جمہوریت بھی غلط ہے، نواز شریف بھی غلط ہے، نواز شریف کو ووٹ دینے والے بھی غلط ہیں اور ہر وہ چیز غلط ہے جو خان اعظم کے خیال میں غلط ہے
یہ "برائلرز" اپنے اپنے تئیں صرف گندی گالیوں کے ذخیرے کو ہی اپنا کل اثاثہ سمجھتے ہیں- میں نے تو "برائلرز" سے بحث کرنا ہی چھوڑ دیا ہے- یہاں ایک دلچسپ کہاوت یاد آگئی- ایک دفعہ ایک چیتے اور گدھے میں بحث شروع ہوگئی- گدھے کا کہنا تھا کہ آسمان کا رنگ سرخ ہے جبکہ چیتے کا کہنا تھا کہ آسمان نیلا ہے- دونوں میں تکرار بڑھی تو فیصلہ ہوا کہ جنگل کے بادشاہ سے فیصلہ کروا لیتے ہیں- دونوں ببر شیر کے پاس پہنچے اور مسئلہ بیان کیا- ببر شیر نے نہایت توجہ سے بات سنی اور فرمایا"چیتا ٹھیک کہتا ہے، آسمان کا رنگ نیلا ہے لیکن ہم چیتے کو ہی دس کوڑوں کی سزا کا حکم دیتے ہیں"- چیتا صاحب یہ سن کر حیران پریشان رہ گئے، پوچھا کہ حضور اگر میرا جواب درست ہے تو مجھے سزا کس بات کی دی جارہی ہے؟ بادشاہ سلامت نے ایک دھاڑ ماری اور بولے" سزا تمہیں اس بات کی دی جارہی ہے کہ تم نے ایک گدھے سے بحث کیوں کی؟"- سو مجھے بھی لگتا ہے میں گدھوں سے بحث میں جیت نہیں سکتی