آزاد خیال
MPA (400+ posts)
:lol::lol::lol::lol:
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے پاناما لیکس کو جعلی اور الزامات کو من گھڑت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میرے خلاف”را“کی سازش ہے اس قسم کی بے بنیاد رپورٹ کا مقصد بینظیر بھٹو اور میری ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔
پانامہ لیکس پر اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں،اس قسم کی جعلی رپورٹ 2006 میں بھی ایک اخبار میں شائع ہو چکی ہے جسے رد کیا گیا تھا اور اب اس قسم کی بے بنیاد رپورٹ کا مقصد بینظیر بھٹو اور میری ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔
انہوں نے پانامہ لیکس میں لگائے جانے والے الزامات کے حوالے سے کہا کہ پٹرولائن ایف سی زیڈ یو ای اے بیسڈ کمپنی تھی اور کمپنی کسی بھی قسم کی غیر قانونی کاروبار میں شامل نہیں رہی ہے کمپنی نے اقوام متحدہ، یو اے ای اور عراقی حکومت کے قوانین کے تحت کاروبارکیا۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو اور میں نے جلاوطنی کے دنوں میں یہ قانونی کاروبار شروع کیا تھا۔پٹرولائن جلاوطنی کے دنوں میں شروع ہوا اور جلاوطنی کے دوران ہی نقصان کی وجہ سے ختم ہوا اور اس کے کوئی اثاثے نہیں ہیں،اقوام متحدہ کی انکوائری کمپنی نے کاروبار کو صاف شفاف قرار دے چکی ہے۔
Last edited by a moderator: