Orange Line Tran Ke Liye Logon Ke Ghar Aur Businesses Tabaah Na Karain

PTICaptain

Minister (2k+ posts)
UN experts urge Pak to halt demolitions for new orange line project

اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی میٹرو لائن بنانے کے لیے لوگوں سے زبردستی علاقہ خالی کروانے اور عمارتوں کو مسمار کرنے کا عمل بند کیا جائے۔

121130161201_lahore_metro_03.jpg

اقوام کے انسانی حقوق کے ماہرین نے اس منصوبے کے حوالے سے معلومات کی کمی کے بارے میں بھی توجہ دلائی

اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے محکمے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے دو نمائندوں نے حکومتِ پاکستان سے کہا ہے کہ لاہور میں اورنج میٹرو لائن کی تعمیر کا کام روکا جائے جس کے لیے متعدد جبری انخلا کے واقعات پیش آئے ہیں اور اس کی وجہ سے کئی ثقافتی مقامات اور تاریخی عمارتوں کو بھی خطرہ لاحق ہے۔اقوامِ متحدہ میں رہائش کے حق کے لیے کام کرنے والی نمائندہ لیلانی فرح کا کہنا ہے کہ کہ لاہور کے رہائشیوں کو انتہائی مختصر نوٹس کے بعد زبردستی مکانات اور کاروباروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے ۔ کئی افراد کو تو عمارتیں مسمار کرنے سے قبل صرف زبانی اطلاع دی گئی۔

لیلانی فرح کے مطابق کئی متاثرین کے پاس تو متبادل رہائش بھی نہیں ہے۔
یہ سکیم پہلے سے مشکلات کا شکار افراد کو بے گھر کر رہی ہے۔انھوں نے متاثرین کی نو آباد کاری اور معاوضوں کی ادائیگی کے معاملے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ متاثرین کی اکثریت پہلے سے ہی خط غربت سے بھی نیچے زندگی گزرا رہی ہے۔اقوامِ متحدہ کی ثقافت سے متعلق ماہر کریمہ بینونے کا کہنا ہے یہ میٹرو منصوبہ لاہور کے تاریخی مقامات سے گزرتا ہے جہاں تقسیم سے قبل کے تاریخی عمارتوں، اقلیتوں کی عبادت گاہوں، تاریخی مقبروں، مندروں، اور باغات کو خطرہ ہے جو ثقافتی ورثہ قرار دیے گئے ہیں۔

اقوام کے انسانی حقوق کے ماہرین نے اس منصوبے کے حوالے سے معلومات کی کمی کے بارے میں بھی توجہ دلائی۔ چونکہ
ان کے مطابق اس منصوبے پر تحفظات کے اظہار کے بعد متعدد بار اس کے رُوٹ میں تبدیلی کی گئی۔ان کے بقول یہ مقامات نہ صرف لاہور کے لوگوں بلکہ لاہور شہر اور پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کے لیے اہم ہیں۔بیان کے مطابق یہ بھی واضح نہیں ہے کہ حکومت کے جانب سے ایسے متبادل راستوں کا انتخاب کیونکہ نہیں کیا گیا جو کم نقصان دہ اور بے دخلی کا باعث بنتے۔اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکام کو لاہور کے شہریوں کے رہائش کے حقوق اور عمارتوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے چاہیئں جو بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین اور ملک کے تسلیم شدہ معیار کے مطابق ہوں۔ اور حکومت عمارتوں کی مساماری اور تعمیری کام روکے کو معیار کے مطابق نہیں ہے۔

121008185427_lahore_metro_ali_salman_640x360_bbc_nocredit.jpg

اقوام کے انسانی حقوق کے ماہرین نے اس منصوبے کے حوالے سے معلومات کی کمی کے بارے میں بھی توجہ دلائی

source: http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2016/01/160123_un_urge_halt_evictions_demolitions_tk

 
Last edited by a moderator:

Nice2MU

President (40k+ posts)
Re: اورنج ٹرین کےلیےزبردستی

اقوامِ متحدہ کو شائد یہ معلوم نہیں کہ یہاں پہ کن دو جاہل سائنسدانوں کی حکومت ہے کہ جنہیں تعلیمی، صحت، پولیس، پٹواریوں، ماحولیات وغیرہ کی ترقی میٹرو اور ٹرینوں میں نظر آتی ہے۔ معلوم نہیں ٹرانسپورٹ میں تو نیازی آگے ہیں لیکن عمران کی تو ٹرانسپورٹ کی ترقی کی بجائے دوسری چیزوں پہ نظر ہے
 

PTICaptain

Minister (2k+ posts)
Re: اورنج ٹرین کےلیےزبردستی

اقوامِ متحدہ کو شائد یہ معلوم نہیں کہ یہاں پہ کن دو جاہل سائنسدانوں کی حکومت ہے کہ جنہیں تعلیمی، صحت، پولیس، پٹواریوں، ماحولیات وغیرہ کی ترقی میٹرو اور ٹرینوں میں نظر آتی ہے۔ معلوم نہیں ٹرانسپورٹ میں تو نیازی آگے ہیں لیکن عمران کی تو ٹرانسپورٹ کی ترقی کی بجائے دوسری چیزوں پہ نظر ہے

عمران وہ لیڈر ہے جو ہر شعبے پر توجہ دے رہا ہے تعلیم، صحت، بجلی، پانی، کھیل، سڑکیں اور گلوبل وارمنگ وغیرہ وغیرہ ۔ یہ وہ کام ہیں جو انسان کی بنیادی ضروریات اور حق ہیں ۔ لیکن ان گنجوں کو ان چیزوں کی کوئ فکر نہیں ان کو بس وہ کام کرنے ہیں جن میں کرپشن ہو سکے اور پیسے بن سکے ۔ اگر عوام کو بنیادی سہولتیں مل گئی تو عوام میں شعور آجائے گا ۔ اور پھر ان کی بادشاہت ختم ہو جائے گی ایسا تو یہ ہر گز نہیں ہونے دیں گے ۔ اس لیے انہوں نے سب کو بتی کے پیچھے لگایا ہوا ۔ سڑکیں ، پُل ، میڑو بنا کے دے اور عوام کو پاگل بنائی جائو ۔
 

1mr4n

Minister (2k+ posts)
Re: اورنج ٹرین کےلیےزبردستی

شکریہ توجہ دلاؤ نوٹس کا جن آنکھوں اور کانوں کے آپ منتظر ہیں وہ بھینس کے باڑے میں خچر کو باندھ کر گجر کے ساتھ استاد کے پاس لال مرچ کی برگر میں افادیت پر لیکچر سن رہے ہیں
 

PTICaptain

Minister (2k+ posts)
Re: اورنج ٹرین کےلیےزبردستی

شکریہ توجہ دلاؤ نوٹس کا جن آنکھوں اور کانوں کے آپ منتظر ہیں وہ بھینس کے باڑے میں خچر کو باندھ کر گجر کے ساتھ استاد کے پاس لال مرچ کی برگر میں افادیت پر لیکچر سن رہے ہیں



ابھی کوئی بھی پٹواری کمنٹ نہیں کرے گا ۔ لعنت ہیں تم پر پٹواریوں ڈوب مرو اپنے گنجوں کے ساتھ
 

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
Re: اورنج ٹرین کےلیےزبردستی

شکریہ توجہ دلاؤ نوٹس کا جن آنکھوں اور کانوں کے آپ منتظر ہیں وہ بھینس کے باڑے میں خچر کو باندھ کر گجر کے ساتھ استاد کے پاس لال مرچ کی برگر میں افادیت پر لیکچر سن رہے ہیں


Aaareeeeee bhi ye kia!! Aik he chaaptttttttte me saroon ke thobron pe nishan!!
 

1mr4n

Minister (2k+ posts)
Re: اورنج ٹرین کےلیےزبردستی

Aaareeeeee bhi ye kia!! Aik he chaaptttttttte me saroon ke thobron pe nishan!![/QUOTE
inspired by brov like u and lot more defending the ruthless paid liars and by encouraging of honest genuine insafians doing my bit

 

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
Re: UN experts urge Pak to halt demolitions for new orange line project

UN Ko orange line ki afadeeyet ka kuch pata nahee lehazaa UN apna bootha band rakhay

Haan bhayee Lahoriyo ... ik vari ho jaaey naaraah

Ik Vari fir shairrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrr
 

PTICaptain

Minister (2k+ posts)
Re: UN experts urge Pak to halt demolitions for new orange line project

UN Ko orange line ki afadeeyet ka kuch pata nahee lehazaa UN apna bootha band rakhay

Haan bhayee Lahoriyo ... ik vari ho jaaey naaraah

Ik Vari fir shairrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrrr


بهائی میں نے سنا ہے میٹرو ٹرین میں سپیشل میزائل نصب کئے جا رہے ہیں جو وقت آنے پر مدد کریں گے اندر ہسپتال اور بجلی گهر میں بنایا جا رہا ہے

:lol::lol::lol::lol::lol::lol::lol::lol::lol:
 

Azizi

Banned
Re: UN experts urge Pak to halt demolitions for new orange line project

even UN is jealous..... Dur fittay mun lantiyoo dub k mr jaoo.

twano ek orange line v hazum nahi ho rahi.
 

AAA101

Senator (1k+ posts)
Re: UN experts urge Pak to halt demolitions for new orange line project

wasay porie dunya iran per sanctions khatam honay per apnay ap investement kay liyea tayar ka rahie thie... kash hum behi 8 mehnay phelay iran pak gas pipline per kam shoro kar daythay, tu aj almost complete hota, pakistan ki gas ki zaroriyaat porie ho jathien. lakin afsoos is 25 30 km train kaye lieyea tu billion $ hian, lakin Poray pakistan kay basic Zaroriyat kay lieyea pasay nahi
 

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی میٹرو لائن بنانے کے لیے لوگوں سے زبردستی علاقہ خالی کروانے اور عمارتوں کو مسمار کرنے کا عمل بند کیا جائے۔

اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے محکمے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے دو نمائندوں نے حکومتِ پاکستان سے کہا ہے کہ لاہور میں اورنج میٹرو لائن کی تعمیر کا کام روکا جائے جس کے لیے متعدد جبری انخلا کے واقعات پیش آئے ہیں اور اس کی وجہ سے کئی ثقافتی مقامات اور تاریخی عمارتوں کو بھی خطرہ لاحق ہے۔

اقوامِ متحدہ میں رہائش کے حق کے لیے کام کرنے والی نمائندہ لیلانی فرح کا کہنا ہے کہ کہ لاہور کے رہائشیوں کو انتہائی مختصر نوٹس کے بعد زبردستی مکانات اور کاروباروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے ۔ کئی افراد کو تو عمارتیں مسمار کرنے سے قبل صرف زبانی اطلاع دی گئی۔

انھوں نے متاثرین کی نو آباد کاری اور معاوضوں کی ادائیگی کے معاملے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ متاثرین کی اکثریت پہلے سے ہی خط غربت سے بھی نیچے زندگی گزرا رہی ہے۔

لیلانی فرح کے مطابق کئی متاثرین کے پاس تو متبادل رہائش بھی نہیں ہے۔ یہ سکیم پہلے سے مشکلات کا شکار افراد کو بے گھر کر رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کی ثقافت سے متعلق ماہر کریمہ بینونے کا کہنا ہے یہ میٹرو منصوبہ لاہور کے تاریخی مقامات سے گزرتا ہے جہاں تقسیم سے قبل کے تاریخی عمارتوں، اقلیتوں کی عبادت گاہوں، تاریخی مقبروں، مندروں، اور باغات کو خطرہ ہے جو ثقافتی ورثہ قرار دیے گئے ہیں۔

ان کے بقول یہ مقامات نہ صرف لاہور کے لوگوں بلکہ لاہور شہر اور پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کے لیے اہم ہیں۔

اقوام کے انسانی حقوق کے ماہرین نے اس منصوبے کے حوالے سے معلومات کی کمی کے بارے میں بھی توجہ دلائی۔ چونکہ ان کے مطابق اس منصوبے پر تحفظات کے اظہار کے بعد متعدد بار اس کے رُوٹ میں تبدیلی کی گئی۔

بیان کے مطابق یہ بھی واضح نہیں ہے کہ حکومت کے جانب سے ایسے متبادل راستوں کا انتخاب کیونکہ نہیں کیا گیا جو کم نقصان دہ اور بے دخلی کا باعث بنتے۔

اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکام کو لاہور کے شہریوں کے رہائش کے حقوق اور عمارتوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے چاہیئں جو بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین اور ملک کے تسلیم شدہ معیار کے مطابق ہوں۔

اور حکومت عمارتوں کی مساماری اور تعمیری کام روکے کو معیار کے مطابق نہیں ہے۔

http://www.bbc.com/urdu/pakistan/20...ctions_demolitions_tk?ocid=socialflow_twitter
 

IhsanIlahi

Chief Minister (5k+ posts)
Sab ghareebo k ghar pe hi guzray,,,, q k ghareebo ne hi isko vote dala tha,,, ghareeb hi isko support krty hn,,,