mehwish_ali
Chief Minister (5k+ posts)
What is the mistake that you pointed out which I have not accepted?
ارسلان افتخار اپنے باپ کی مہربانی تلے کرنے والی ان سب بدعنوانیوں اور الزامات کے بعد آج بھی آزاد پھر رہا ہے۔ یہ کس کی غلطی ہے؟
آج تک ارسلان افتخار کو سزا تو کیا، اتنے سال ہا سال گذر جانے کے باوجود عدالت میں اس کا کیس ہی نہیں لے کر جایا جا سکا ہے۔ کیا یہ ہے قرآنی آئین کا انصاف؟ یہ کس کی غلطی ہے؟
انصار عباسی جیسےلوگوں کی منافقتیں کس کی غلطی ہیں؟ وہی منافقتیں جب ایک طرف کہہ رہے ہوتے ہیں کہ اسلام میں سب مسلمان اور انسان برابر ہیں اور کسی کو کوئی استثناء حاصل نہیں۔ بہت اچھی بات ہے، مگر اپنے اصل چہرے سے نقاب تو ہٹائیں تو یہی لوگ تھے جنہوں نے چیف جسٹس کے معاملے میں قرآن کے آفاقی آئین کو بھلا کر چیف جسٹس کو ہر طرح کے آئین سے بالاتر کر دیا تھا۔ انصار عباسی جیسے لوگوں کے یہ منافق قلم آزمائے ہوئے ہیں کہ جو ایک مرتبہ اسلام کے نام پر آتش برسا رہے ہوتے ہیں، مگر اپنی باری آتی ہے تو ان کے قلم گونگے اندھے اور بہرے ہو جاتے ہیں، انکی سیاہیاں خشک ہو جاتی ہیں۔
قاضی کا مسئلہ تو اور زیادہ نازک ہے اور کسی بھی ایسے الزامات کے بعد اُسے خود مستعفی ہو کر اپنے خلاف تحقیقات کرنے کی دعوت دینی چاہیے۔ آخر افتخار چوہدری کو کیا ڈر ہے؟ اگر اسکے خلاف تحقیقات ہو جاتی ہیں اور وہ عدالتی کمیشن کے سامنے بے قصور ثابت ہو جاتا ہے تو پھر اسکی پوزیشن پہلے سے اور ہی مضبوط ہو گی۔
مگر کیا ہے کہ ایسے مشورے عمران خان اور ڈاکٹر شاہد مسعود جیسے لوگ صرف زرداری کے لیے مخصوص رکھتے ہیں کہ وہ استثناء کو چھوڑ کر آخر خط لکھ کر سوئس مقدمے میں عدالت کے سامنے پیش کیوں نہیں ہو جاتے۔ اگر وہ بے گناہ ہیں تو انہیں کوئی ڈر نہیں ہونا چاہیے۔ اور اگر عدالت سے بے گناہ ثابت ہو گئے تو اُن کی پوزیشن اور مضبوط ہو جائے گی وغیرہ وغیرہ۔
افسوس ہے مگر عمران خان اور شاہد مسعود کی منافقتوں پر کہ یہی مشورہ انہوں نے چیف جسٹس کو اتنے سال ہا سال گذر جانے کے بعد نہیں دیا، اور نہ اسکے خلاف کوئی ایک آواز اٹھائی (اور جس طرح یہ لوگ دوسروں کے خلاف چیختے چلاتے ہیں وہ تو ایک طرف رہا)۔
اتنا سب کچھ ہو جانے کے بعد بھی آپ کو اگر قرآن کے آئین کے نام پر کی گئی غلطیاں اور منافقتیں نظر نہیں آتیں اور اس پر آپ احتجاج نہٰیں کرتے تو یہ آپ کا انفرادی فعل ہے اور مجھے آپکی ذات پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا ہے
۔آج تک ارسلان افتخار کو سزا تو کیا، اتنے سال ہا سال گذر جانے کے باوجود عدالت میں اس کا کیس ہی نہیں لے کر جایا جا سکا ہے۔ کیا یہ ہے قرآنی آئین کا انصاف؟ یہ کس کی غلطی ہے؟