More revelations in heinous act of illegal kidney transplants in Lahore

saqiwa

MPA (400+ posts)
​اس درندگی کے پیچھے، اس بے حیائی کے پیچھے، اس غیر انسانی فعل کے پیچھے سیاسی لوگ بھی ہیں اور پولیس بھی، اس کے بارے میں نے مشرف کی حکومت کے وقت لکھا تھا کیونکہ اس دھندے کو خود میں نے ہوتے ہوئے دیکھا تھا اور مزے کی بات کہ ایک صحافی نے بھی اس بارے لکھا تھا اور اس دھمکیاں دی گئیں تھیں! اس دھندے کی دو اور خاص باتیں!! ایک تو اسلام آباد میں عین سیاستدانوں اور حکمرانوں​ کی ناک کے نیچے ہوتا آرہا ہے! دوسرے اس دھندے کے خریدا خود پاکستانی کم لیکن غیر ملکی زیادہ ہوتے ہیں!! کیونکہ غیر ملکی اتنے پیسے دیتے ہیں کہ ڈاکٹر ان پیسوں میں اپنی پوری کی پوری ماں کو دینے پر تیار ہو جاتا ہے! دوستو یہ دھندہ سیاسی لوگوں​، پولیس کی پارٹنرز شپ کے بغیر نہیں چل رہا ۔ راولپنڈی کے قریب اگر آپ غریب علاقوں میں جائیں تو آپ کو سینکڑوں کی تعداد میں ایسے لوگ ملیں گے جن کے ایک ایک ہی گردہ ہوگا!!! اور اوپر سے ایسے حیوانی ڈاکٹر مریض کا گردہ نکالنے کے بعد اس کی دیکھ بھال بھی نہیں کرتے تاکہ مریض کے جسم میں پیپ وغیرہ نہ پڑ جائے۔ اے کاش کہ کوئی ایسا معجزہ ہو جائے کہ میری قوم باشعور ہو جائے اور ان سیاستدانوں کے محلوں کو نیست ونابود کردے ،ایسے جیسے فرانس میں ہوا تھا!!!۔ میں اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہوں ،کوئی نہ کوئی چیخ کبھی نہ کبھی آسمانوں کے اس پار ضرور جائے گی!!۔
 

Back
Top