- دارِ شوکت سبھی، پابجولاں چلو
- کوئے رحمت چلو، سوئے درماں چلو
- لے کے زندان سے، شمعِ حرمت چلو
- سر پہ باندھے کفن، تہی داماں چلو
- فکری سرحد پہ یلغارِ غیراں سہی
- سائے اقدار کے، بن کے درباں چلو
- ہم نے مانا کہ شب ھے اندھیری بہت
- قافلے فکر کے، تھامے قرآں چلو
- جذبہ حریت کے خزینے چلو
- زخمی روحوں کے پندار سینے چلو
- حسِ محرومی و شوقِ ارماں چلو
- جذبہ آتشی، لے کے ساماں چلو
- علمِ عشاقِ آشیانہ چلو
- لینے جاہ و حشم جاودانہ چلو
- رب کے دربار میں اشک بو لے چلو
- مانندِ بدر کے ، معجزانہ چلو
- کندھا مظلام سے تم ملائے رکھو
- بن کے ظالم پہ تم تازیانہ چلو
- چھوڑ سر خوشی و سہل جادہ چلو
- برقِ مومن بنو، خاک زادہ چلو
- بُتِ فسطائیت کو گرانے چلو
- ظلمتِ ازمنہ کو مٹانے چلو
- منبرِ قوم پہ، بیٹھے غدار ہیں
- ایسے رہبر لگانے ٹھکانے چلو
- قرضِ مٹی ھے جو، وہ چکانے چلو
- آج جینے کو مرنے بہانے چلو
- تہمتِ زندگی، خوں سے دھونے چلو
- فصلِ ابدی کوئی، آج بونے چلو
- خوابِ غفلت سے جاگو، سفر کو چلو
- سب ہی اپنے تئیں، آؤ گھر کو چلو ஜ۩۞۩ஜ اِبنِ اُمید ஜ۩۞۩ஜ
http://www.facebook.com/l.php?u=http%3A%2F%2Fwww.ibn-e-umeed.com%2F&h=ce5e0