Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
M4Yhgyb.jpg
 

USTADBONA

Senator (1k+ posts)
میں سوچتا ہوں کچھ اُس سے کہوں

میں سوچتا ہوں کچھ اُس سے کہوں
کوئی بات محبّت الفت کی
کوئی بات سنہرے خوابوں کی
کوئی بات کہ جس کی رگ رگ سے
بے نام سی خوشبو پھوٹتی ہو

میں سوچتا ہوں کہ ایک گیت لکھوں
ان کومل پیارے ہاتھوں پر
اس پھولوں والے آنچل پر
جسے اوڑھ کر وہ ایک پری لگے

میں سوچتا ہوں ایک نظم لکھوں
بس جس میں اسکی باتیں ہوں
ان پیاری پیاری آنکھوں پہ
جن آنکھوں میں کئی سپنے ہیں
کئی قصّے ہیں، افسانے ہیں

پھر اکثر یوں بھی سوچتا ہوں
میں کچھ نہ کہوں یہ بہتر ہے
ہر زخم چھپا کے سینے میں
بس درد ہی سہوں یہ بہتر ہے
جہاں لفظ یقین سے خالی ہوں
وہاں چپ ہی رہوں یہ بہتر ہے
ce456275ddfe5f1caddb4e16ce22656a--dp-photos-wedding-bride.jpg