Khair Andesh
Chief Minister (5k+ posts)
ایران کے امریکہ سے سفارتی تعلقات اسلامی انقلاب کے بعد سے منقطع ہیں، لیکن بغض و عناد کی وجہ سے آپکو یہ نظر نہیں آتا۔
ایران پر پابندیوں کی وجہ سے کئی سو ارب ڈالر کا نقصان اٹھا چکا ہے، مگر کیا آپ کو نظر آیا؟
سب کو معلوم ہے کہ یہ سب نورا کشتی ہے اور دکھاوے کے اقدامات ہیں ۔ پس پردہ سارے روابط استوار ہیں۔اور کچھ نہ کچھ قربانی بھی دینی پڑتی ہے۔اگر ایسا نہ کریں تو نورا کشتی میں جان کیسے پڑے گی ؟
ایران عراق جنگ ایک برابر کی جنگ تھی، جس میں جانبین کا نقصان ہوا تھا، صرف ایران کا نہیں۔ امریکا نے دونوں ممالک کی کشیدگی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہو گی، مگر اس جنگ کی وجہ بھی ایران کی وہی حرکتیں تھیں جو آج بھی جاری ہیںامریکا نے صدام حسین کے ذریعے ایران پر جنگ تھوپ کر 1000 ارب ڈالز سے زیادہ ایران کا نقصان کروایا اور 10 لاکھ ایرانیوں کو شہید کروا ڈالا۔۔۔۔۔ کیا فرقہ واریت میں پڑے جہادیوں کو نظر آیا؟
۔"آفیشیلی" تو اس وقت ایران کے تعلقات بھی نہیں ہیں امریکا کے ساتھ، لیکن کیا آپ کو اس سے انکار ہے کہ(کسی بھی وجہ سے) ایرانی اور امریکی اہلکاروں کی (اعلانیہ یا خفیہ)کوئی ملاقات نہیں ہوتی؟؟اور یہ طالبان تھے جنہیں امریکا نے آفیشلی تسلیم نہ کیا اور طالبان امریکہ کو دکھانے کے لیے برا بھلا کہتے رہے ۔۔۔۔ مگر پھر دنیا نے دیکھا کہ یہی طالبان کافر امریکا کے کافر ہیلی کاپٹروں میں بیٹھ کر امریکی آفیشلز کی گود میں بیٹھ کر آئل پائپ لائن پر مذاکرات کر رہے تھے۔۔۔۔ یہ ہوتی ہے منافقت۔
اور جہاں تک گیس پائپ لائن کی بات ہے تو وہ منصوبہ آج بھی موجود ہےاور طالبان کے وقت بھی موجود تھا، اس لئے اس پر اگر مذاکرات ہوئے ہیں تو اس میں کیا قباحت ہے۔ کچھ لوگوں کا تو یہ بھی خیال ہے کہ افغانستان پر حملہ ہی اسی لئے کیا گیا کہ طالبان نے اس پائپ لائن پر امریکا کی بات نہیں مانی تھی۔بہرحال پہلے بھی مذاکرات ہوئے اور آئندہ بھی ہو سکتے ہیں۔ لیکن دیکھنے والی بات یہ ہے کہ کیا امریکا نے افغانستان پر حملہ کر کے طالبان کی حکومت کو ختم نہیں کیا؟
ایران کا افغانستان اور عراق پر حملے شروع کروانے میں کوئی کردار نہیں بلکہ یہ سعودیہ تھا جس نے دونوں دفعہ امریکا کو اڈے مہیا کیے۔
افغانستان اور عراق پر حملے پر خوشیاں منانے والوں میں ایران بھی آگے آگے تھااور اس نے امریکا کو اپنے تعاون کا یقین دلایا تھا۔اور دامے درمے سخنے اس نے اس جنگ میں مدد کی اور اب بھی کر رہا ہے۔(کیا آپ کو اس بات سے انکا ر ہے کہ ایران امریکا کو انخلا میں مدد دینےکے لئے تیار نہیں ہے؟)۔،