I pray that God give Nawaz Sharif the guts to speak the truth. - Imran Khan Speech after ISPR Statem

blatant

Senator (1k+ posts)
pakistan-corrupt-gang.jpg
 

Fakhre Alam

Minister (2k+ posts)
where is mehrushka, aik sawal and other nooras, wouldn't they speak on behalf of their big daddy? [hilar]
 

PAINDO

Siasat.pk - Blogger
بشرماں دی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔تے اک جمیا انے کہیا چلو چھانوے بنواں گے
 

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
نوازشریف قوم سے جھوٹ بولنے اور فوج کو بدنا&#16

[h=1]نوازشریف قوم سے جھوٹ بولنے اور فوج کو بدنام کرنے پرفوری مستعفی ہوجائیں، عمران خان
[/h] ویب ڈیسک 45 منٹ پہلے

283781-imrankhan-1409320215-903-640x480.jpg

جنرل راحیل شریف کو کہا تھا کہ ہمیں نوازشریف پر کسی صورت اعتماد نہیں وہ اپنی زبان سے پھر جاتے ہیں ، عمران خان فوٹو: ایکسپریس نیوز

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے آرمی چیف کی ثالثی سے متعلق اسمبلی میں جھوٹ بول کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے اور وہ فوج کو بدنام کررہے ہیں جس پر وہ فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے اسمبلی میں کہا کہ تحریک انصاف خود فوج کے پاس گئی اور ہم نے ایسی کوئی درخواست نہیں کی جبکہ فوج نے ہم سے خود درخواست کی کہ حکومت نے انہیں ثالث بننے کا کہا ہے جس کے بعد میں آرمی چیف سے ملنے گیا کیونکہ ہم مسئلے کا حل کسی بھی انتشار کے بغیر چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب سچ سامنے آگیا ہے جس کی تصدیق پاک فوج کے ترجمان نے بھی کردی ہے جبکہ میں نے ان ہی تمام چیزوں کو دیکھ کر جنرل راحیل شریف کو کہا تھا کہ ہمیں نوازشریف پر کسی صورت اعتماد نہیں وہ اپنی زبان سے پھر جاتے ہیں اب جب تک نوازشریف استعفیٰ نہیں دیتے ہم یہاں سے نہیں جائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نہ جانے کتنی بار جھوٹ بولیں گے، انہوں نے ہم سے اے پی ڈی ایم میں تین مرتبہ الیکشن کے بائیکاٹ کا کہا لیکن خود الیکشن لڑا جبکہ نوازشریف نے پرویز مشرف کے ساتھ معاہدے پر بھی قوم سے جھوٹ بولا جس کے بعد معاہدہ قوم کے سامنے آگیا تھا لیکن اس پر بھی قوم سے معافی مانگنے کے بجائے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج نوازشریف نے پھر قوم سے جھوٹ بولا اور آئین کے مطابق اٹھائے گئے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی انہیں فوری قوم سے معافی مانگ کر استعفیٰ دینا چاہئے کیونکہ یہ وہ لیڈر ہیں جن کی کوئی زبان نہیں، انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں اپنی کرسی بچانے کے لیے پولیس کو بدنام کیا اور اب فوج کوبدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بار بار کہا گیا کہ ہمارے پیچھے فوج کا ہاتھ ہے لیکن ہم گزشتہ 14 ماہ سے کہہ رہے تھے کہ اگر انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر نکلیں گے جس کے بعد وعدے کے مطابق سڑکوں پر آئے، ہمیں فوج نے دھاندلی کا نہیں کہا بلکہ تمام جماعتوں نے دھاندلی کا شور مچایا، نوازشریف اب سن لیں فوج ہمارے پیچھے نہیں بلکہ سارا پاکستان ہمارے ساتھ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جو لوگ نوازشریف کے ساتھ جمہوریت بچانے میں لگے ہوئے ہیں وہ اپنی بھی بربادی کا سامان کررہے ہیں، اگر یہ جمہوریت ہے تو قوم اس جمہوریت کو مسترد کرچکی ہے، اگر نوازشریف نے جھوٹ بولنے کےبعد بھی استعفیٰ نہ دیا تو شام کو اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے کیونکہ اب فیصلہ آگیا ہے، اس موقع پر عمران خان نے پارٹی کے مستعفی نہ ہونے والے اراکین کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پارٹی ارکان نے استعفیٰ نہ دیا تو انہیں آج ہی پارٹی سے فارغ کردیا جائے گا۔

 

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
Re: نوازشریف قوم سے جھوٹ بولنے اور فوج کو بدنا

[video]http://tune.pk/video/3953340/song-for-nawaz-sharif-woh-jhoota-hay-vote-na-us-ko-daina[/video]
[video]<iframe width="600" height="350" src="http://tune.pk/player/embed_player.php?vid=3953340&folder=2014/06/27/&width=600&height=350&autoplay=no" frameborder="0" allowfullscreen scrolling="no"></iframe>[/video]


[video]http://tune.pk/video/3953340/song-for-nawaz-sharif-woh-jhoota-hay-vote-na-us-ko-daina[/video]
 
Last edited: