Pakka Patwari
Politcal Worker (100+ posts)
میرا آخری فیصلہ
پانامہ لیکس میں نوازشریف اور انکے بیٹوں کی خفیہ جائیداد سامنے آنے پر مجھے بہت مایوسی ہوئی۔ میں سوچ رہا ہوں کہ ایک شخص جس کا اپنا کاروبار ملک سے باہر ہے ، اسکے بچوں کا کاروبار ملک سے باہر ہے، وہ ملک کا وزیراعظم ہے، اسکا سمدھی وزیرخزانہ ہے اسکا اور اسکے بچوں کا بھی کاروبار ملک سے باہر ہے، وہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیسے واپس لاسکتا ہے؟غیر ملکی یہ سوال تو پوچھیں گے کہ تم ملک سے باہر کاروبار کررہے ہو اور ہمیں کہتے ہو کہ ہمارے ملک میں کاروبار کرو۔پہلے اپنا کاروبار تو پاکستان لاؤ، پھر ہم سے بات کرنا۔
یہ سوچ سوچ کر مجھے بہت مایوسی ہوئی، میاں صاحب نے اپنا سب کچھ باہر رکھا ہوا ہے، میں نے سوچ لیا ہے کہ جب تک میاں صاحب اپنا کاروبار ، پیسہ پاکستان نہیں لاتے، میں ان کو سپورٹ نہیں کروں گا
صرف ان کو ووٹ دوں گا، سپورٹ بالکل نہیں کروں گا۔۔۔ یہ میرا آخری فیصلہ ہے۔۔۔ بس
:angry_smile:
- Featured Thumbs
- https://i.ytimg.com/vi/MMKdZDwba-k/maxresdefault.jpg