hawk eyed
MPA (400+ posts)
ہر چیز کو انصاف کی نظر سے دیکھنا چاہیے ، اور اللہ کا حکم قرآن میں بہت واضح ہے کہ کسی قوم کی دشمنی بھی اس بات پر مجبور نہ کرے کہ اُن کے ساتھ انصاف نہ کیا جائے۔
میں نے آپ سے اوپر ایک سادہ سا سوال کیا تھا کہ اگر آپ اسلامی ریاست کے کرتا دھرتا ہوں تو کیا آپ غیر مسلم خواتین کو اجازت دیں گے کہ وہ بغیر حجاب کے باہر نکلیں؟
اور حجاب کے بعد بات آتی ہے لباس کی۔ گرمیوں کے موسم میں غیر مسلم خواتین کے لیے عام ہے کہ وہ چھوٹے سائز کی سکرٹ پہن کر باہر نکلتی ہیں۔ کیا آپ ان کو اس کی اجازت دیں گے؟
فرانس نے حجاب پر پابندی نہیں لگائی ہے، بلکہ ان پر الزام لگاتے ہوئے انصاف سے کام لینا چاہیے۔ انہوں نے صرف نقاب پر پابندی لگائی ہے۔ یہ ایسا ہے کہ طالبان اور سعودیہ میں غیر مسلم عورت کے لیے چہرے کا نقاب لازمی ہے، مگر ایران میں ان کے لیے نقاب لازمی نہیں بلکہ فقط حجاب لازمی ہے (جو کہ پھر میرے خیال میں غلط ہے)۔
اسلام میں چہرے پر نقاب کا پردہ
اس مسئلے پر اختلاف ہے۔ اور آپ نے جو آیت پیش کی ہے، اسکے ترجمے تک میں اختلاف ہے۔
33:55 عورتوں پر اپنے باپوں سے (پردہ نہ کرنے میں) کچھ گناہ نہیں اور نہ اپنے بیٹوں سے اور نہ اپنے بھائیوں سے اور نہ اپنے بھتیجوں سے اور نہ اپنے بھانجوں سے نہ اپنی (قسم کی) عورتوں سے اور نہ لونڈیوں سے۔ اور (اے عورتو) خدا سے ڈرتی رہو۔ بےشک خدا ہر چیز سے واقف ہے
یہاں پر لونڈیوں کا ذکر نہیں ہے، بلکہ غلام کا ذکر ہے۔ چنانچہ مختلف اردو اور انگلش کے مترجمین کو اٹھا کر دیکھ لیں، آپ کو فرق نظر آ جائے گا۔
perhaps u dont know about the muslim girls who were lately expelled from the high school for wearing just hijab or scarf.......v r not talking about what laws a country should have for minorities its about their claims ov being secular state n champs of human rights....would it b fair that v ban the nuns from wearing scarfs?of course not coz its what their relegion commands or what they want to do so y arnt muslim women allowed to wear what they want?dont drag relegion in it......... just for the sake of debate kindly explain y cant they wear what they wish?