Fozia Wahab Ka Aik Our Inkashaaf.....[**Video Added**]

babadeena

Minister (2k+ posts)
I look her statement in other perspective. She said right thing that Quran is not the prevalent system of governance and that is fact. Now why it is not, that is an other matter.
 

Faiza

Moderator
Why the hell are you targeting all women in this regard! Think twice while passing out comments becoz the way you express youself exactly show your background wide and clear.

Thanks ....... I am happy that, there are some people who have a courage to speak for the truth
 

Faiza

Moderator
No offense but that's quite retarded. You are saying all women are dumb? and men are smarter than women? I can tell you tons of women names who would make you look like a cow. How about think before you speak.[/QUOT

femenism is not about only womens right, its about fight against all kind of discrimination. Nice reply
 

Aijazahmed

Minister (2k+ posts)
If she means the present pakistani constituition is not fully based on Quran then she is right.

The prime example to support this idea is to free up president of pakistan to appear in the court. Pakistan's constituitio says so NOT QURAN.

Islamic laws off course bring the Khalifa in the court of law (as we see in Hazrat Umer's case).

The creators of constituition are to be blamed. Why didn't they make the constituition as per the quranic and sunnah's orders.

Batooni Fauzia brought up a very valid point and pointed out a big flaw in the constituition of pakistan.
 

mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
زرداری سے نفرت میں ایسی باتیں تو کر رہے ہیں، مگر ذرا ٹھنڈے دماغ سے سوچیں تو فوزیہ وہاب پر آپ توہین قرآن کا غلط الزام نہ لگائیں، بلکہ اس کے کہنے کا مطلب بہت واضح ہے کہ:

۔ حضرت عمر ابن الخطاب کے دور میں کوئی ایسی آئینی شق تشکیل نہیں دی گئی تھی کہ حالات کے مطابق صدر کو کوئی استشناء فراہم کیا جائے۔

۔ مگر پاکستان کے آئین کے تحت یہ معاہدہ ہو چکا ہے کہ صدر کو کچھ معاملات میں استشناء حاصل ہے۔

چنانچہ اگر کسی صدر کو پھر سے اس استشناء کو واپس لینا ہے، تو پھر یہ کام عدالت کو نہیں بلکہ معاہدے کے مطابق پارلیمنٹ کو کرنا ہے۔


قرآن کہتا ہے کہ اگر کسی مسلمان پر ظلم ہو رہا ہے تو اسکی مدد کرنا واجب و لازم ہے۔

مگر کفار سے صلح حدیبیہ پر معاہدہ ہو گیا کہ اگر مکہ کا کوئی مسلمان کفار کے ظلم و ستم سے بھاگ کر مدینہ پہنچے گا تو اسے واپس کر دیا جائے گا۔

عین اسی وقت ایک صحابی (ابو جندل؟؟؟) مکہ کے کفار کے نرغے سے بھاگ کر رسول اللہ ص کے پاس پہنچ گئے اور مدد طلب کی جو کہ قرآن کی رو سے فراہم کرنا واجب تھی۔

مگر چونکہ کفار سے معاہدہ ہو چکا تھا لہذا رسول اللہ ص نے قرآن کے واضح حکم کے باوجود انہیں کفار کو واپس کر دیا۔

چنانچہ زرداری کرپشن کی وجہ سے ان سے دشمنی اپنی جگہ، مگر شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو ملتا ہے۔ مجھے اللہ کے نام پر انصاف کرنا ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ فوزیہ وہاب نے قرآن کی یا کسی اور کی توہین کی ہے، بلکہ اس کے نزدیک پاکستان میں ایک متفقہ معاہدہ آئین کی صورت میں موجود ہے اور ہمیں اسی کی روشنی میں فیصلے آج کے حالات میں کرنے ہیں۔

 

babadeena

Minister (2k+ posts)
قرآن کی یا کسی اور کی توہین کی ہے، بلکہ اس کے نزدیک پاکستان میں ایک متفقہ معاہدہ آئین کی صورت میں موجود ہے اور ہمیں اسی کی روشنی میں فیصلے آج کے حالات میں کرنے ہیں۔

Bibi one who does not make decision in accordance to what Allah has revealed is a Kafir, Fasiq, Zalim and all will be hell. If you wish I can give you
Quranic Refernce. Therefore, either we should leave labelling ourselves as "Muslims" or fulfill the criteria.
 

mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
قرآن کی یا کسی اور کی توہین کی ہے، بلکہ اس کے نزدیک پاکستان میں ایک متفقہ معاہدہ آئین کی صورت میں موجود ہے اور ہمیں اسی کی روشنی میں فیصلے آج کے حالات میں کرنے ہیں۔

Bibi one who does not make decision in accordance to what Allah has revealed is a Kafir, Fasiq, Zalim and all will be hell. If you wish I can give you
Quranic Refernce. Therefore, either we should leave labelling ourselves as "Muslims" or fulfill the criteria.



گستاخی معاف کیجئے کا بھائی جی، مگر یہ بیان کچھ سطحی نوعیت کا ہے۔ اگر آپ اسلام کی گہرائی میں جائیں تو آپ کو فقہاء و علماء میں یہ رائے صاف طور پر نظر آ جائے گی جہاں وہ دو چیزوں میں فرق کرتے ہیں۔

پہلی چیز اسلامی شریعت کے وہ قوانین جنہیں "پرسنل لاء" کہا گیا اور انکا تعلق اللہ اور بندے کے درمیان براہ راست تھا اور اس میں اللہ کی عبادات شامل ہیں۔ ان عبادات و عقائد میں ہرگز ہرگز کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی ہے اور نہ کسی صحابی یا فقہیہ کو کسی بھی اجتہاد کی اجازت ہے۔

جبکہ دوسری چیز فقہاء نے "معاملات" یا "سٹیٹ لاء" کے حوالے سے بیان کی کہ جہاں اجتہاد کے ذریعے حالات کے مطابق اسلام کے بنیادی اصولوں میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

مثال کے طور پر غلامی اسلام میں جائز ہے۔ مگر ایک وقت آیا جب عالمی حالات تبدیل ہوئے اور پھر اقوام عالم (بشمول اسلامی ممالک) نے مل جل کر غلامی کو مکمل طور پر ختم کر دینے کا فیصلہ کیا۔ چنانچہ اگرچہ قرآن تو غلامی کی اجازت دیتا ہے کہ جنگ میں ہاتھ آنے والوں کو غلام بنا لو، مگر اب آج کے حالات کے مطابق اس معاہدہ ہو جانے کے بعد اب اسے "معاملات" میں وقتی طور پر فوقیت حاصل ہو گئی ہے۔

اسی طرح اسلام میں سرے سے آئین کا بلکہ جمہوریت کا کہیں ذکر ہی نہیں، مگر حالات کے تحت حکمرانوں یا فقہاء کو اجازت ہے کہ سٹیٹ چلانے کے لیے وہ کسی بھی نظام کو تشکیل دے کر اس پر معاہدے کے مطابق عمل درآمد کروائیں۔​
 

babadeena

Minister (2k+ posts)
Bibi,

U r taking the things now other side. I give you basic principle that Quran Says. I do not buy your contention at all, because, 'THERE IS NONE WHO CAN CHANGE ALLAH'S WORDS" this is again in Quran, Where does Quran permit "Salvery", it does describe about Salvery, and do you think that Salvery in the world has been finished, it has been 'REFINED and changed its shape". About my position on F.Wahab statement my post(41) on the topic is there.
 

adnan78692

MPA (400+ posts)
baat ab present Aaeen ki nahi hai..aaeen pe in lutairon ne amal he kitna kia hai.. hamaray aeen main NRO tha? ye tha k aik Corrupt or 10 year jail main rehnay wala saza yafta banda mulak ka sadar ban jae..?
ye tha k jaali degree ki base pe jhoot bool k fraud kar k aap parliment mein ao...?? wo b aik 2 nahi porey 100+ members... kahan k aaeen or qanoon ki baat kar rahay hain aap log..?
kahan pe likha hai present aaeen main k corruption kar kar k poray mulak ko kha jao... kosa shoba aesa hai jahan corruption nai hai???

agr ye sab aaeen nahi hai to phir kiss aaeen ki baat kartay hain ye....

Baad asal main Sahi ya ghalat ki hai... Aik cheaz ghalat hai wrong hai Islam k Quraan k against hai to usay ghalat kehna chahiey... na k usay defend kya jae..
baat ye ki hai iss mohtarma ney k "" tab Aaeen nahi tha ab aaeen hai.".. kya muslims k liey Quran pak sey bara koi aaeen hai? ye iss Aaeen ko Q priority de rahi hai Quran Pak pe... .. Aaeen main ye b likha hai k koi shiq Quraan o Sunnat k khilaaf nahi hogi to ye kya hai...? Q defend kar rahi hai ye is ghalat cheez ko? 2 saal main inhon ne Aaeen pe amal he kitna kya hai jo ye Aaeen ki baat kartay hain...
pagal kar dein ge ye sab awaam ko...
 

amjadabutt

Voter (50+ posts)
I was disappointed to see her statement, but she wants to make happy Zardari at any cost to get position in PPP.iss jahil per Allah ki lana'at ho, they never study Islam like Arbab jahangeer, (remember he recite surat, Ikhlas.) why all PPP is silent on this issue.
 

mcuk2001

Senator (1k+ posts)
Is our president elected the way Khalifa was elected...
was there any parliment that time..
That what she said..
 

rakeem

Senator (1k+ posts)
فوزیہ وہاب پر آپ توہین قرآن کا غلط الزام نہ لگائیں، بلکہ اس کے کہنے کا مطلب بہت واضح ہے کہ:

۔ حضرت عمر ابن الخطاب کے دور میں کوئی ایسی آئینی شق تشکیل نہیں دی گئی تھی کہ حالات کے مطابق صدر کو کوئی استشناء فراہم کیا جائے۔



Whatever your beliefs next time whenever write Hazrat Umar please write "Razi allah anhu". I'm not surprised by your defense of Fouzia Wahab, few dayz back you were defending Faisal Raza Abidi who was caught red-handed as stated by column of Aftab Iqbal.
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
عدالت میں طلب کیا جانيوالا صدر نہی ملزم یا گواہ ہوتا ہے، موجودہ پیپلز پارٹی چوروں کا ٹولہ ہے, ایک چور دوسرے کو بچا رہا ہے

2e619ff17ab8e249b6314bbd6c815fb4.gif
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
قرآن کی یا کسی اور کی توہین کی ہے، بلکہ اس کے نزدیک پاکستان میں ایک متفقہ معاہدہ آئین کی صورت میں موجود ہے اور ہمیں اسی کی روشنی میں فیصلے آج کے حالات میں کرنے ہیں۔
صدر کو استثنیٰ آمرانہ دور کی پيداور، جمہوریت اور آمریت میں کچھ تو فرق ہونا چا ھۓ
 
M

Murshad Jee

Guest
فوزیہ وہاب بھی ایک عورت ہے اور ایک عورت سے آپ ایسے ہی بے وقوفانہ بیان کی توقع کرسکتے ہیں۔ اصل میں یہ آزاد خیال پارٹی ہے اسکا دور دور تک اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ تو یہاں کی عوام کا پریشر ہے ورنہ یہ پارٹی تو پہلے دن ہی یہاں سیکیولر نظام قائم کردے۔ یہ امریکا کی بی ٹیم ہے۔

This is so stupid.

Bro as your user name you should be a role model for others and remember that.

A Woman is ............... Mother
A Woman is ............... Sister
A Woman is ............... Wife
A Woman is ............... Daughter

These are most beautiful and respectful relations in the shape of a Woman so my request is try to understand the meaning of this beautiful word "Woman" and then pass any comment about them.
 

patriot

Minister (2k+ posts)
گستاخی معاف کیجئے کا بھائی جی، مگر یہ بیان کچھ سطحی نوعیت کا ہے۔ اگر آپ اسلام کی گہرائی میں جائیں تو آپ کو فقہاء و علماء میں یہ رائے صاف طور پر نظر آ جائے گی جہاں وہ دو چیزوں میں فرق کرتے ہیں۔

پہلی چیز اسلامی شریعت کے وہ قوانین جنہیں "پرسنل لاء" کہا گیا اور انکا تعلق اللہ اور بندے کے درمیان براہ راست تھا اور اس میں اللہ کی عبادات شامل ہیں۔ ان عبادات و عقائد میں ہرگز ہرگز کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی ہے اور نہ کسی صحابی یا فقہیہ کو کسی بھی اجتہاد کی اجازت ہے۔

جبکہ دوسری چیز فقہاء نے "معاملات" یا "سٹیٹ لاء" کے حوالے سے بیان کی کہ جہاں اجتہاد کے ذریعے حالات کے مطابق اسلام کے بنیادی اصولوں میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

مثال کے طور پر غلامی اسلام میں جائز ہے۔ مگر ایک وقت آیا جب عالمی حالات تبدیل ہوئے اور پھر اقوام عالم (بشمول اسلامی ممالک) نے مل جل کر غلامی کو مکمل طور پر ختم کر دینے کا فیصلہ کیا۔ چنانچہ اگرچہ قرآن تو غلامی کی اجازت دیتا ہے کہ جنگ میں ہاتھ آنے والوں کو غلام بنا لو، مگر اب آج کے حالات کے مطابق اس معاہدہ ہو جانے کے بعد اب اسے "معاملات" میں وقتی طور پر فوقیت حاصل ہو گئی ہے۔


اسی طرح اسلام میں سرے سے آئین کا بلکہ جمہوریت کا کہیں ذکر ہی نہیں، مگر حالات کے تحت حکمرانوں یا فقہاء کو اجازت ہے کہ سٹیٹ چلانے کے لیے وہ کسی بھی نظام کو تشکیل دے کر اس پر معاہدے کے مطابق عمل درآمد کروائیں۔

قرآن میں کہاں غلامی کی اجازت دی گئی ہے ؟
خدا کیلئے مولوی اور قرآن میں فرق کیا کریں۔ کوئی اسلام کا مجرم مولوی تو ہوسکتا ہے اسلام کے نام پر غلامی کی اجازت دیتا ہو مگر قرآن نہیں دے سکتا۔ قرآن اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم
تو آئے ہی غلامی کو مٹانے کیلئے ہیں۔

یہ بھی آپ کی غلط فہمی ہے کہ اسلام میں آئین کا ذکر نہیں ۔ مثاقِ مدینہ کو آپ کیا کہیں گی؟ اسلام نے ہی تو دنیا کو سب سے پہلا لکھا ہوا آئین مثاقِ مدینہ کی صورت میں دیا تھا۔
 

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
The nations in past who invited the wrath of God behaved the same way as our elite is behaving today. The worst part of the matter is that our common man have no different ideas. She is our reflection. In that past God flushed the filth out. But we are the the ummah of the Last Prophet who has saved us from being wiped out from the face of the earth. Our AZAB is Kharji Fitna (TTP) and slavery of christian nations. May God forgive us and bestow us with Khilafah.
 

Serving Islam

Politcal Worker (100+ posts)
-Dr.Tahir-ul-Qadri فوزیہ وہاب صدر کے حق میں دلائل دیتے ہوئ&#1746

'میثاق مدینہ' کی صورت میں دنیا کو پہلا تحریری آئین محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیا
فوزیہ وہاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتاب "میثاق مدینہ "کا مطالعہ کریں


تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے فوزیہ وہاب کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت کی سیکرٹری اطلاعات کو علم ہونا چا ہیے کہ انسانیت کو پہلا تحریری آئین 'میثاق مدینہ' کی صورت میں دینے والے محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں اور خلفاء راشدین نے اسی آئین کے زریں اصولو ں پر عمل پیرا ہو کر حکمرانی کی۔ فوزیہ وہاب صدر کے حق میں دلائل دیتے ہوئے اسلامی تاریخ کو مسخ نہ کریں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بطور خلیفہ عدالت میں پیش ہو کر پوری انسانیت کو درس دیا کہ سربراہ مملکت بھی قانون سے بالا نہیں ہو سکتا۔ اسلام میں سربراہ مملکت کے لئے استثناء کی کوئی صورت موجود نہیں ہے۔ یہ پاکستانی آئین کی ہی "خوبی" ہے، اس کی کوئی مثال اسلامی تاریخ میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ فوزیہ وہاب کا مطالعہ بہت محدود لگتا ہے، وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب "میثاق مدینہ (کائنات انسانی کا پہلا تحریری آئین)" کا مطالعہ کریں۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ انہیں یہ بھی علم ہونا چاہیئے کہ جدید دنیا 1929 میں عورت کو ووٹ کا حق دے رہی ہے جبکہ مدینہ کی پارلیمنٹ میں خواتین ممبر ہوا کرتی تھیں اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے ایک موقع پر مسلمان ممبر پارلیمنٹ عورت کے حق مہر کی حد مقرر کرنے پر اختلاف کے باعث اس کی رائے کو معتبر جانتے ہوئے اپنی رائے کو بخوشی واپس لے لیا تھا۔


Responding to the statement of Mrs Fuazia Wahab, Secretary information PPP, Dr. Raheeq Ahmed Abasi Secretary General of Minhaj ul Quran International has said that PPPs Secretary information should know that the Holy Prophet (PBUH) gave the first written constitution to the world in the form of Medina Pact. The rightly guided caliphs ran their administration in accordance with the provisions and principles of the same Medina Pact. Mrs Fozia Wahab should not distort the Islamic history in her eagerness to support president Zardari. By submitting himself to the court of law, Hazart Umar (R.A) imparted this essential lesson to the world that even a Caliph ― Ruler, could not be above the law. Islam does not have any provision for immunity of the Head of the State. This is the feature of our constitution, which has no match in the entire Islamic history. He said it would be better if Secretary Information PPP, Mrs Fozia Wahab widens the scope of her studies by reading Shaykh-ul-Islam Dr Tahir ul Qadris book Medina Pact because it appears she lacks in thorough knowledge of Islamic history. Dr. Abbasi said she should also know that the modern world conferred the right to vote on woman in 1929, but the woman used to be the members of parliament during the Prophetic period 1400 centuries ago. It is also on record that Caliph Umar (R.A) withdrew his dower bill from the Parliament when a woman Member of Parliament (Shoora) argued that the bill was incongruous to the Quranic teachings.
 

mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
قرآن میں کہاں غلامی کی اجازت دی گئی ہے ؟
خدا کیلئے مولوی اور قرآن میں فرق کیا کریں۔ کوئی اسلام کا مجرم مولوی تو ہوسکتا ہے اسلام کے نام پر غلامی کی اجازت دیتا ہو مگر قرآن نہیں دے سکتا۔ قرآن اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم
تو آئے ہی غلامی کو مٹانے کیلئے ہیں۔

یہ بھی آپ کی غلط فہمی ہے کہ اسلام میں آئین کا ذکر نہیں ۔ مثاقِ مدینہ کو آپ کیا کہیں گی؟ اسلام نے ہی تو دنیا کو سب سے پہلا لکھا ہوا آئین مثاقِ مدینہ کی صورت میں دیا تھا۔

دیکھئیے آپ اور ہم آج اگر اس بات کا انکار کریں کہ اسلام میں غلامی کا تصور سرے سے موجود ہی نہیں تھا تو یہ چیز اسلام کی چودہ سو سالہ تاریخ سے انکار کے برابر ہے۔ غلامی کی شکل اور اسکی شرائط میں تو فرق ہو سکتا ہے، مگر بہرحال یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ غلامی کسی نہ کسی شکل میں موجود رہی (اور اسکی وجوہات تھیں جو کہ بالکل صحیح تھیں، مگر ان پر بحث کرنے کا موقع ہے اور نہ محل)۔

بہرحال، پچھلی صدی میں جب پوری دنیا غلامی کو یکسر ختم کر دینے پر متفق ہو گئی، تو پھر مسلمانوں کو حق حاصل ہو جاتا ہے کہ وہ حالات کے تحت سٹیٹ لاء میں تبدیلیاں لا سکیں اور اس صورت میں اس معاہدے کو فوقیت حاصل ہو جاتی ہے۔

اگر ہمارے آئین میں کوئی غلط بات درج ہے تو پھر اس آئین پر اعتراض کیا جا سکتا ہے، مگر مجھے اختلاف اس بات پر ہے جب فوزیہ وہاب کی اس بات کو لیکر اُن پر قرآن و اسلام کی توہین کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

اور میثاق مدینہ یقینا آئین تھا، مگر اُس آئین کی شقیں بھی قرآن میں موجود نہیں تھیں بلکہ پیغام یہ تھا کہ حالات کے تحت آپ کفار و اہل کتاب سے معاہدے کر سکتے ہیں۔ میثاق مدینہ صرف رسول اللہ ص کے دور تک جاری رہا، مگر حضرت ابو بکر یا حضرت عمر کے دور میں یہ میثاق مدینہ کا آئین ختم ہو چکا تھا اور اُس زمانے میں اُس وقت کے حالات کے تحت سٹیٹ یعنی ریاست کو چلایا جا رہا تھا۔

اور پاکستان کا آئین بنا ہے آج کے حالات کے تحت۔ اس میں یقینا غلطیاں ہو سکتی ہیں اور ان پر اعتراض بھی ہو سکتا ہے۔ مگر بہرحال اس کو بنیاد بناتے ہوئے فوزیہ صاحبہ پر توہین قرآن کا الزام لگانا درست نہیں ہے۔ یہ تھوڑی تنگ نظری ہے جس کے تحت آپ دوسروں کا منشاء و مقصد سمجھنے کی کوشش نہیں کر رہے۔

کیا آپ لوگ اللہ کے نام پر یہ گواہی دے سکتے ہیں کہ فوزیہ وہاب کی نیت ہی قرآن کی تضحیک اور توہین کرنے کی تھی؟


اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو یہ آپکے اور اللہ کے درمیان معاملہ ہے۔

مگر میرے نزدیک فوزیہ وہاب صاحبہ کی ہرگز یہ نیت نہ تھی، جیسا کہ وہ خود بھی بیان کر چکی ہیں اور چونکہ میں ان کے دل میں جھانک کر نہیں دیکھ سکتی اور ایسے معاملات میں اسلام کی تعلیم بھی یہ ہی ہے کہ مسلمان کی زبان پر اعتبار کیا جائے اور بقیہ بات اُس انسان اور اللہ کے درمیان چھوڑ دی جائے۔

چنانچہ زرداری صاحب کی کرپشن پر اختلاف اور اعتراضات اپنی جگہ، مگر اللہ کو حاضر ناظر جان کر میں فوزیہ صاحبہ سے انصاف کرنا چاہتی ہوں اور جو کچھ تھوڑا بہت علم اللہ نے مجھے عطا کیا ہے، اس کی روشنی میں میں نہیں دیکھتی کہ فوزیہ صاحبہ پر توہین قرآن کے الزام سے متفق ہو سکوں۔

Whatever your beliefs next time whenever write Hazrat Umar please write "Razi allah anhu". I'm not surprised by your defense of Fouzia Wahab, few dayz back you were defending Faisal Raza Abidi who was caught red-handed as stated by column of Aftab Iqbal.

رقیم،

آپ یزید کے معاملے میں ذاکر نائیک پر اعتراض کرنے کی وجہ سے مجھ پر غصہ کھائے ہوئے ہیں۔ اس غصے کو تھوک دیجئے اور سہولت سے بات کیجئے کیونکہ اللہ بھی حسن کے ساتھ بات کرنے کا حکم دیتا ہے۔

اور آپ مجھ سے کہہ رہے ہیں کہ میرے جو بھی نظریات ہیں، مگر بات یہ ہے کہ آپ کے بھی جو بھی نظریات ہیں، آپ کیوں وہ دوسروں پر زبردستی نافذ کرنا چاہتے ہیں؟

اور اب دوسری بات سنیے اور سمجھنے کی کوشش کیجئے۔ صحابہ کرام کے نام کے ساتھ "رضی اللہ" کا استعمال کا حکم قرآن میں ہے اور نہ رسول اللہ ص نے حکم دیا ہے کہ بعد میں آنے والی مسلمان نسلیں صحابہ کرام کے نام کے بعد "رضی اللہ عنہ" استعمال کریں۔ نہیں، بلکہ یہ ایک "بدعت حسنہ" ہے جس کا رواج بعد میں آنے والی مسلمان نسلوں نے خود ڈالا ہے۔ چنانچہ جو بھی اچھی اور نیک نیت کے ساتھ اس بدعت حسنہ پر عمل کرتا ہے اُس کو اسکا ثواب و اجر ہے۔ لیکن اگر آپ اس بدعت حسنہ کو "واجب" قرار دیتے ہوئے دوسروں پر زبردستی اس کو نافذ کر دیں، تو پھر یہی بدعت حسنہ تبدیلی ہو جائے گی بدعت سیئیہ (ُگمراہی والی بدعت) میں کیونکہ شریعت میں کسی چیز کا حلال یا حرام بنانا فقط اللہ کا کام ہے اور آپ لوگ شریعت ساز نہیں ہیں۔

اور فیصل رضا عابدی کے حوالے سے میں نے اپنے تحفظات بھی درج کر دیے تھے۔ افسوس کہ آپ ان تحفظات کو بالکل گول کر گئے اور انکا کوئی جواب نہ دیا۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں فیصل رضا عابدی کے معاملے میں آپ کی بات مانوں، تو پھر آپ کو ان تحفظات کا جواب دینا ہو گا (بجائے صرف الزامات لگانے کے)۔

اور وہ تحفظات یہ تھے کہ کیا آپ کے پاس فیصل رضا عابدی کے خلاف چار عینی گواہ موجود ہیں؟ کیا کوئی یہ بات مان سکتا ہے کہ کوئی عام شخص، چاہے وہ کتنا ہی چھریرے بدن کا کیوں نہ ہو، کیا وہ چھٹی منزل سے کسی پائپ کے ذریعے نیچے اترنے کی ہمت کر سکتا ہے؟ اول تو بڑی بڑی عمارتوں میں ایسے پائپ باہر لگے ہی نہیں ہوتے کہ جن سے اترا یا اوپر چڑھا جائے۔

پھر اہم بات یہ کہ جنگ نیوز کی آشیرواد حاصل کرنے کے لیے ٹی وی اینکر صاحب نے الزامات کا جو رخ پیش کیا تھا اُس کے مطابق چھریرے بدن والے سینیٹر کے بقیہ کئی ساتھی سینیٹر مگر اوپر ہی موجود رہے اور پولیس کے ہاتھوں رنگے ہاتھ پکڑے گئے۔ مگر کسی بھی اخبار یا میڈیا میں دور دور تک کوئی ایسی خبر سامنے نہیں آئی۔ تو اگر ایسا ہی ہونا تھا جو ایک سینیٹر کو پھر اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر چھٹی منزل سے نیچے پائپ کے ذریعے اترنے کی کیا ضرورت تھی؟

بقیہ آپ اگر ان تحفظات کا جواب دیے بغیر فقط الزام بازی کی روش پر چلنا چاہتے ہیں تو میں آپ کو اچھی نصیحت یہی کر سکتی ہوں کہ یہ اچھی بات نہیں ہے۔
 
Last edited:

Back
Top