MariaAli
Banned
القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں جنوبی ایشیا میں جہاد کا علم بلند کرنے کے لیے القاعدہ کی ایک بھارتی شاخ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
انٹرنیٹ پر نشر ہونی والے 55 منٹ کی ویڈیو میں ایمن الظواہری نے افغان طالبان رہنما مولا عمر کے ساتھ وفاداری کی تجدید بھی کی ہے۔
نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ان کا مولا عمر کے ساتھ وفاداری کی تجدید کا مقصد شام و عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کو دباؤ میں لانا تھا۔
دولتِ اسلامیہ نے عالمی سطح پر اسلامی شدت پسندی پھیلانے میں القاعدہ کو چیلنج کیا ہے۔
نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایمن الظواہری ویڈیو میں اپنی مادری زبان عربی اور پاکستان میں وسیع پیمانے پر بولی جانے والی اردو زبان میں بھارتی برصغیر میں القاعدہ کی شاخ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے عوامی توجہ دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھائی دیے۔
ایمن الظواہری نے کہا کہ القاعدہ کو شیخ اسامہ بن لادن کی ہدایت پر عمل درآمد کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔
انھوں نے امتِ مسلمہ پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین کی آزادی، اپنی خودمختاری کو بحال کرنے اور خلافت کو دوبارہ قائم کرنے کے لیے دشمنوں کے خلاف جہاد کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی برصغیر میں القاعدہ کا قیام برما، بنگلہ دیش اور بھارتی ریاست آسام، گجرات اور جموں کشمیر کے مسلمانوں کے لیے خوشخبری ہے جہاں وہ اب نا انصافیوں اور مظالم سے بچ سکیں گے۔
انسداد دہشت گردی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ القائدہ کی عمر رسیدہ قیادت دولت اسلامیہ کے مقابلے میں نئے پیروکار بھرتی کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ کی طرف سے یہ کام مشرق وسطیٰ میں عراق اور شام میں عسکریت پسندوں کی جانب سے وسیع علاقے فتح کر کے دنیا بھر سے نوجوانوں کو اپنی جانب مائل کرنے میں کامیابی کے بعد کیا جا رہا ہے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/regional/..._south_asia_rk.shtml?ocid=socialflow_facebook

Last edited by a moderator: