Mr. Baig, apply this story in present day life. Suppose the same problem is now,
do you guarantee that one who will leave his tree for the one who is persistent
to straight his wall, will get what you say. What your objective and vision to
narrate the olden stories then give it applicability. The one with tree in this
age if leaves tree will get reward in Hereafter. Your cut n paste without any
logic?
مُنافع کا سودا
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
سرکارِ دو عالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہما کے درمیان تشریف فرما تھے کہ ایک یتیم جوان شکایت لیئے حاضر خدمت ہوا۔ کہنے لگا یا رسول اللہ؛ میں اپنی کھجوروں کے باغ کے ارد گرد دیوار تعمیر کرا رہا تھا کہ میرے ...ہمسائے کی کھجور کا ایک درخت دیوار کے درمیان میں آ گیا۔ میں نے اپنے ہمسائے سے درخواست کی کہ وہ اپنی کھجور کا درخت میرے لیئے چھوڑ دے تاکہ میں اپنی دیوار سیدھی بنوا سکوں، اُس نے دینے سے انکار کیا تو میں نے اُس کھجور کے درخت کو خریدنے کی پیشکس کر ڈالی، میرے ہمسائے نے مجھے کھجور کا درخت بیچنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔
سرکار صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس نوجوان کے ہمسائے کو بلا بھیجا۔ ہمسایہ حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے نوجوان کی شکایت سُنائی جسے اُس نے تسلیم کیا کہ واقعتا ایسا ہی ہوا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے فرمایا کہ تم اپنی کھجور کا درخت اِس نوجوان کیلئے چھوڑ دو یا اُس درخت کو نوجوان کے ہاتھوں فروخت کر دو اور قیمت لے لو۔ اُس آدمی نے دونوں حالتوں میں انکار کیا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بات کو ایک بار پھر دہرایا؛ کھجور کا درخت اِس نوجوان کو فروخت کر کے پیسے بھی وصول کر لو اور تمہیں جنت میں بھی ایک عظیم الشان کھجور کا درخت ملے گا جِس کے سائے کی طوالت میں سوار سو سال تک چلتا رہے گا۔
دُنیا کےایک درخت کے بدلے میں جنت میں ایک درخت کی پیشکش ایسی عظیم تھی جسکو سُن کر مجلس میں موجود سارے صحابہ کرام رضی اللہ عنہما دنگ رہ گئے۔ سب یہی سوچ رہے تھے کہ ایسا شخص جو جنت میں ایسے عظیم الشان درخت کا مالک ہو کیسے جنت سے محروم ہو کر دوزخ میں جائے گا۔ مگر وائے قسمت کہ دنیاوی مال و متاع کی لالچ اور طمع آڑے آ گئی اور اُس شخص نے اپنا کھجور کا درخت بیچنے سے انکار کردیا۔
مجلس میں موجود ایک صحابی (ابا الدحداح) آگے بڑھے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، اگر میں کسی طرح وہ درخت خرید کر اِس نوجوان کو دیدوں تو کیا مجھے جنت کا وہ درخت ملے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا ہاں تمہیں وہ درخت ملے گا۔
ابا الدحداح اُس آدمی کی طرف پلٹے اور اُس سے پوچھا میرے کھجوروں کے باغ کو جانتے ہو؟ اُس آدمی نے فورا جواب دیا؛ جی کیوں نہیں، مدینے کا کونسا ایسا شخص ہے جو اباالدحداح کے چھ سو کھجوروں کے باغ کو نہ جانتا ہو، ایسا باغ جس کے اندر ہی ایک محل تعمیر کیا گیا ہے، باغ میں میٹھے پانی کا ایک کنواں اور باغ کے ارد گرد تعمیر خوبصورت اور نمایاں دیوار دور سے ہی نظر آتی ہے۔ مدینہ کے سارے تاجر تیرے باغ کی اعلٰی اقسام کی کھجوروں کو کھانے اور خریدنے کے انتطار میں رہتے ہیں۔
ابالداحداح نے اُس شخص کی بات کو مکمل ہونے پر کہا، تو پھر کیا تم اپنے اُس کھجور کے ایک درخت کو میرے سارے باغ، محل، کنویں اور اُس خوبصورت دیوار کے بدلے میں فروخت کرتے ہو؟
اُس شخص نے غیر یقینی سے سرکارِ دوعالم کی طرف دیکھا کہ کیا عقل مانتی ہے کہ ایک کھجور کے بدلے میں اُسے ابالداحداح کے چھ سو کھجوروں کے باغ کا قبضہ بھی مِل پائے گا کہ نہیں؟ معاملہ تو ہر لحاظ سے فائدہ مند نظر آ رہا تھا۔ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم اور مجلس میں موجود صحابہ کرام رضی اللہ عنہما نے گواہی دی اور معاملہ طے پا گیا۔
ابالداحداح نے خوشی سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور سوال کیا؛ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، جنت میں میرا ایک کھجور کا درخت پکا ہو گیا ناں؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں۔ ابالدحداح سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کے جواب سے حیرت زدہ سے ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بات کو مکمل کرتے ہوئے جو کچھ فرمایا اُس کا مفہوم یوں بنتا ہے کہ؛ اللہ رب العزت نے تو جنت میں ایک درخت محض ایک درخت کے بدلے میں دینا تھا۔ تم نے تو اپنا پورا باغ ہی دیدیا۔ اللہ رب العزت جود و کرم میں بے مثال ہیں اُنہوں نے تجھے جنت میں کھجوروں کے اتنے باغات عطاء کیئے ہیں کثرت کی بنا پر جنکے درختوں کی گنتی بھی نہیں کی جا سکتی۔ ابالدحداح، میں تجھے پھل سے لدے ہوئے اُن درختوں کی کسقدر تعریف بیان کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اِس بات کو اسقدر دہراتے رہے کہ محفل میں موجود ہر شخص یہ حسرت کرنے لگا اے کاش وہ ابالداحداح ہوتا۔
ابالداحداح وہاں سے اُٹھ کر جب اپنے گھر کو لوٹے تو خوشی کو چُھپا نہ پا رہے تھے۔ گھر کے باہر سے ہی اپنی بیوی کو آواز دی کہ میں نے چار دیواری سمیت یہ باغ، محل اور کنواں بیچ دیا ہے۔
بیوی اپنے خاوند کی کاروباری خوبیوں اور صلاحیتوں کو اچھی طرح جانتی تھی، اُس نے اپنے خاوند سے پوچھا؛ ابالداحداح کتنے میں بیچا ہے یہ سب کُچھ؟
ابالداحداح نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں نے یہاں کا ایک درخت جنت میں لگے ایسے ایک درخت کے بدلے میں بیچا ہے جِس کے سایہ میں سوار سو سال تک چلتا رہے۔
ابالداحداح کی بیوی نے خوشی سے چلاتے ہوئے کہا؛ ابالداحداح، تو نے منافع کا سودا کیا ہے۔ ابالداحداح، تو نے منافع کا سودا کیا ہے۔
دنیا کی قُربانی کے بدلے میں آخرت کی بھلائی یا دُنیا میں اُٹھائی گئی تھوڑی سی مشقت کے بدلے کی آخرت کی راحت۔۔۔۔ کون تیار ہے ایسے سودے کیلئے؟؟؟ زندگی کی سمت متعین کرنے کیلئے آپ سوچیئے گا ضرور۔۔۔
صححه العلامة الألباني في السلسلة الصحيحة المجلد السادس , حديث رقم(2964),,,,,
Plz give reference of this hadyt from sihah e sitta book. thanks in advance
Reference is mentioned at the end and I have heard the same from a very renowned scholar of Islam.
I don't think thats the name of any of the sihah e sitta books................
Yes this is not sihah e sitta book's reference but as a Muslim I have strong belief that all Shaba :razi: are in Heaven. And as I told you I have heard the almost same from very famous scholar.
Islam is "Deen of Nature". Crying over the death of one's beloved is quite natural,no one can control the emotions at that time.How it is possible?This all story narrated above seems un-natural.
It is product of "Rivayat" which damaged Islam badly.
Islam is "Deen of Nature". Crying over the death of one's beloved is quite natural,no one can control the emotions at that time.How it is possible?This all story narrated above seems un-natural.
It is product of "Rivayat" which damaged Islam badly.
جو شخص نبی کی سنت کو جھٹلانے اور اس سے انکار کرنا اپنا عقیدہ بناے
وہ کس طرح اپنے آپ کو مسلمان کہ سکتا ہے
قرآن اور سنت کو ماننا اور اس پر عمل کرنا ہی ہر مسلمان پر فرض ہے
غم اور خوشی کا اظھار فطرت میں ہے
لیکن ان جذبات پر قابو رکھنا اور نبی کے احکامات پر عمل کرنا ہر مسلمان پر لازمی ہے
جو اپنے نفس پر قابو نہ رکھے تو اس میں اور جانور میں کوئی فرق نہیں
صحیح احادیث کی روشنی میں غم کے موقعے پر بلند آواز رونا، چہرہ اور سینہ کوبی کرنا اور اپنے آپ کو اذیت دینا حرام ہے
الله تعالی ہمیں قرآن اور سنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے
Mus‘ab ibn ‘Umair was a sahabi (companion) of Muhammad
He was from the Banū ‘Abd al-Dār branch of the tribe of Quraish. He embraced Islam in 614 and, on the advice of the Prophet,
went to Abyssinia for safety with other Shabas. He martyred in the Battle of Uhud in 625. He is said to be the first envoy of Islam.
When the battle came to an end the Prophet stood by the dead body of Mus‘ab ibn ‘Umair and recited the verse: (Minal momeneena rejalun sadqu ma ‘ahadullaha ‘ alaihe) Meaning: “There are some persons among the devoted Muslims (momeneen) who kept the promise made to Allah.”
When he died, the non-believers falsely claimed the prophet was dead, because the face of Mus'ab bin umair was similar to that of the prophet.
While returning from Uhud after burying the martyrs, the Prophet Muhammad(صلی الله علیھ وآلہ وسلم) met Hammanah bint Jahsh, the wife of Mus'ab. He told her about the killing of her brother, Abdullah ibn Jahsh. She patiently listened and prayed for the martyr. Then the Prophet informed her of the Killing of her maternal uncle Hamza Bin Abdul Muttalib. She remained calm and prayed for her uncle. Then the Prophet broke the news of the martyrdom of her husband upon which she could not control herself and broke into tears and started crying loudly.
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|