staray khaatir
Minister (2k+ posts)
گروپ بندی کی مناسب ترین تعریف کیا ہو گی ؟ دھڑے بندی کا وجود ہوتا نہیں ، البتہ دکھائی دیتا ضرور ہے ،
کوئی شخص تحریک انصاف کے خلاف ، مہم چلاے ، تو اس کے خلاف تحریک انصاف کے مخلصین ، مسلسل جوابی ، لفظی حملے کریں ، تو کیا کہیں گے ؟ کہ ایک گروپ یا دھڑا ، زبان بندی چاہتا ہے ؟
تصویر لگتی ہے ، عمران خان کھانا کھا رہے ہیں ؟ فوری لائیکس کا ڈھیر لگ جاتا ہے ، کوئی ماشاء الله کہتا ہے ، کوئی سبحان الله کہتا ہے ، کوئی نظر بد سے بچنے کا نسخہ بتاتا ہے ، کوئی لمبی عمر ، بھرپور جوانی کے لیے طبی نسخے تجویز کرتا ہے ، یہ بھی تو ایک گروپ ہے
نواز شریف ، نے موٹروے کا افتتاح کیا ؟ بغیر سوچے سمجھے ، درجن زائد ، ڈس لائک مل جاتے ہیں ، تبصرے کچھ ایسے ہوتے ہیں ، موٹروے صحت کے لیے مضر ہے ، شاہراہیں بنانے والے جہنم کے نچلے درجے میں ہوں گے ، وغیرہ ، یہ بھی تو کوئی نا کوئی گروپ ہوتا ہے
طالبان کے خلاف تھریڈ بنتا ہے ، سب مذمت کرتے ہیں ، سب مل کر خارجی و باغی عناصر کی مرمت کرتے ہیں ، دہشت گردی کے جواب میں گروپ نا بنے تو کیا ہو ؟ گروپ بندی نا ہو تو کیا ہو ، یہ بھی تو ایک گروپ ہوتا ہی ہے
قصہ مختصر ، گروپ بندی نہیں ہوتی ، بس محسوس ہوتی ہے ، دکھائی دیتی ہے ، موضوع در موضوع صف بندی مختلف ہوتی ہے ، راے میں اختلاف الگ ہوتا ہے ، جس کو جو درست لگتا ہے ، کہنے کا حق رکھتا ہے ،
______________________________________________________________
فرقہ پرستی ہوتی ہے ، جی بلکل ہوتی ہے ، فورم کو فرقہ پرستی نے کافی نقصان پہنچایا ، فورم تو بہت چھوٹی چیز ہے ، امت کا سوا ستیاناس بھی انہی فرقوں نے کیا
فرقہ پرستی کی تعریف بھی اپنی اپنی ہوتی ہے ، میں اگر سنی ہوں تو ، مجھے سب شیعہ فرقہ پرست دکھتے ہیں ، اگر شیعہ ہوں تو ، سب سنی فرقہ پرست نظر آتے ہیں ، توازن کیا ہے ؟ اعتدال کیا ہے ؟ سب جانتے ہیں ، نا تو کوئی شیعہ اس قدر معصوم ہے ، نا ہی کوئی سنی اتنا بے خبر ، سب جانتے ہیں ، غلط کیا ، درست کیا ، کینہ کیا ، تعصب کیا ، عدل کیا ، احسان کیا ، سب نے اپنا احتساب خود کرنا ہے
_________________________________________________________
موجود تھریڈ ، اور گزشتہ کافی تھریڈز میں ، ڈیلیٹ شدہ اور موجود پوسٹس ، سے سمجھنا مشکل نہیں کہ ، کس طرح فتنہ پرور اور شریر ، بلاوجہ ، نشانہ بازی کرتے ہیں ، پھر انہی تھریڈز میں ، کس طرح سے ، نصیحت و فصیحت ، درس قران و درس حدیث دیتے پھرتے ہیں ،
____________________________________
چند آئ ڈیز کا نظر آنا ، کوئی ایسی بات نہیں ، تحریک انصاف کے بہت سے مخلصین بھی غیر فعال ہیں ، جناب قادری کے چاہنے والے بھی اب چلہ کش ہیں ، مسلم لیگ کے ٹائپسٹ بھی آج کل کم کم ہی ہیں ، یہ کمی بیشی ہوتی رہتی ہے ، آنا جانا لگا رہتا ہے ، کبھی میلہ لگتا ہے ، کبھی سب سونا سونا سا لگتا ہے ، فورم میں ایسا ہی ہوتا ہے ، کوئی نئی بات نہیں
:)نوازش جناب کی
PTI kA tou social media pay monopoly aur ghunda gardi ka har kisi ko pata hai,specially jab dherna politics KE waja leadership nay TABDELI k SUHANAY magar JHOOTAY khwaab dekhay Tou her koi WAHAB RIAZ Ke tarah bouncer pay bouncer mar raha tha,magar es tamaam PROCESS main koi PLANNING Ya MEDIA CELL involvement nahi balkeh kuch semi-literate youngsters ka qasoor hai.Magar es site pay Jis tarah ek GROUP mil k logoun ko zaleel kerta hai woh sab k saamnay hai.Haan ab dosray logoun nay bhi ALLIANCES bana le hain.
Mujhay zaati tor pay kisi Ke group Bandi pay bhi objection nahi,magar logoun ko ZUBAAN DAANI ke aar main gaalian dena kisi bhi tarah qabli-e-qubool nahi ho sakta.
regards