18ویں گریڈ کے افسر کے کم تنخواہ کے شکوے پر سوشل میڈیا صارفین برہم

10grade18kjksjjjjjksjks.png

ایک دل جلا سرکاری افسر گریڈ 18 کے گورنمنٹ ملازم کو ملنے والی تنخواہ ومراعات کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا مجھے بھی کرپٹ ہونا چاہیے۔

عام طور پر پاکستانی شہریوں کا خیال ہے کہ کسی بھی 18 یا 19 ویں گریڈ کے گورنمنٹ ملازم کو بہت سی آسائشیں ملتی ہیں تاہم 18 ویں گریڈ کے ایک دل جلے سرکاری افسر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر حکومت کی طرف سے ملنے والی آسائشوں سے متعلق معلومات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی کرپٹ ہونا چاہیے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

سلطان بابر مرزا نے ایک (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں اپنی پے سلپ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: میں 2017ء میں سی سی ایس کرنے کے بعد 18 ویں گریڈ میں سرکاری افسربھرتی ہونے کے بعد مجھے یہ کچھ مل رہا ہے۔ بابر نے لکھا 18 ویں گریڈ کے افسر کے طور پر صرف 1 لاکھ روپے جو کہ کم سے کم دیہاڑی دار مزدور کی کمائی کے برابر مل رہا ہے، نہ ہی کوئی گاڑی اور نہ گھر ملا ہوا ہے، کرپٹ نہیں ہوں مگر مجھے ہونا چاہیے۔

سلطان بابرمرزا کی طرف سے شیئر کی گئی پے سلپ کے مطابق ان کی تنخواہ 65 ہزار 400 روپے اور میڈیکل الائونٹس تنخواہ کا 15 فیصد (1847 روپے) موبائل فون چارجز کے 500 روپے، ڈسپیرٹی ریڈکشن الائونس 8 ہزار 168 روپے مختص ہیں۔ ایڈہاک ریلیف الائونس 15 فیصد (5606 روپے) پے سکیل 17 کے حساب سے مختص ہیں۔

سلطان بابر مرزا کو ایڈجوائنٹ مانیٹ آف ریذیڈنس کے 1200، کنوے الائونس 5ہزار روپے، آڈت، اکائونٹس الائونس 32 سو روپے، مانیٹی آف ریذیڈنس 1200 روپے، ڈسپارریڈ الائنس 5606 اور ایڈہاک ریلیف آل 2023ء کی مد میں 30 فیصد (16599 روپے) دیئے جا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں گریڈ 18 کے سرکاری افسر کے جی پی ایف سبسکرپشن کے 7960 روپے، گروپ انشورنس کے 981 روپے، بینوویلنٹ فنڈ کے 960 روپے جبکہ 3041 روپے انکم ٹیکس کی کٹوتی کی جاتی ہے۔ 18 ویں گریڈ کے سرکاری افسر کی تنخواہ اس طر 1 لاکھ 14 ہزار 326 روپے بنتی ہے جس میں سے 12942 روپے کی کٹوتی ہوتی ہے، ان کی سروس کو 5 سال ہو چکے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1775506707642224939
سلطان بابر کے ایکس (ٹویٹر) پیغام پر سینئر صحافیوں کی طرف سے ان شدید تنقید کرتے ہوئے مشورہ دیا گیا کہ انہیں اپنی نوکری سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ سابق ایڈیٹر ڈان وسینئر صحافی عباس ناصر نے لکھا: آپ کے سر پر کوئی بندوق لے کر نہیں کھڑا، آپ کو استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہیے، اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے پاس کہیں اور اس سے بہتر مواقع موجود ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1777359477181747263
انہوں نے لکھا کہ ایک ایسا مزدور جو ہم سب سے زیادہ محنت کرتا ہے اس کا مذاق اڑانے سے بہتر ہے کہ آپ استعفیٰ دے دیں کیونکہ اس مزدور کے پاس اپنے آپ پر افسوس کرنے کا بھی وقت نہیں ہے۔ ایک اور صحافی عثمان فاروق نے لکھا: یا تو آپ کو اپنی خواہشات کو کنٹرول کرنا چاہیے یا اپنی ضروریات پر توجہ مرکوز رکھیں۔

https://twitter.com/x/status/1776987293053862326
ایک اور صحافی سلمان مسعود نے شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ: ایسے شخص کو ایسا بیہودہ ٹویٹ کرنے پر سرکاری ملازمت سے معطل کر دینا چاہیے، کیا اسے سی ایس ایس کا امتحان دینے سے پہلے اس گریڈ کی پے سکیل کے بارے میں نہیں پتا تھا؟ اپنی کرپشن کے جواز میں عوام کے سامنے اس طرح کا پیغام دینا انتہائی افسوسناک عمل ہے۔

https://twitter.com/x/status/1777311752805327342
 

jee_nee_us

Chief Minister (5k+ posts)
Do your job well and if you think that you can not make your ends meet do something else. If you did CSS only for an attractive pay gari Bangla aur taika then you should not be a public servant at first place
 

NasNY

Chief Minister (5k+ posts)
40, 000 for rent
20,000 motorcycle fuel
20,000 utility bills
20,000 for food.

Don't get married and have children.
i know its impossible so just cut your junk off as a precaution.

Welcome to Hamara Pakistan bloody civilian.
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
مہنگائی کتنی بڑھ گئی ہے۔ اس ٹوئیٹ کے ذریعہ دئیے گئے پیغام کو سمجھنے کی بجائے ہر کسی نے درس دینا شروع کر دیا۔ سوچنے والی بات ہے ایک مالی، چپڑاسی، چوکیدار کیسے گذارا کرتا ہو گا۔ وہ مہنگائی کا شکوہ کرے تو اس دوسری ملازمت ڈھونڈنے کا مشورہ دینے والا اسے دوسری ملازمت ڈھونڈ کر دے گا۔​
 

cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
It is extremely regrettable on speaking truth how an elite class officer is bashed. This also shows how the other officials of even higher grades are managing their lavish lifestyles.