[FONT=PDMS_IslamicFont]تمام شخص جو آسمانوں اور زمین میں ہیں سب خدا کے روبرو بندے ہو کر آئیں گے (۹۳) اُس نے ان (سب) کو (اپنے علم سے) گھیر رکھا اور (ایک ایک کو) شمار کر رکھا ہے (۹۴) [/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont]اور سب [/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont]قیامت کے دن اس کے سامنے اکیلے اکیلے حاضر ہوں گے ([/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont]۹۵) [/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont]اور جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے خدا ان کی محبت (مخلوقات کے دل میں) پیدا کردے گا (۹۶) [/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont](اے پیغمبر) ہم نے یہ (قرآن) تمہاری زبان میں آسان (نازل) کیا ہے تاکہ تم اس سے پرہیزگاروں کو خوشخبری پہنچا دو اور جھگڑالوؤں کو ڈر سنا دو (۹۷) اور ہم نے اس سے پہلے بہت سے گروہوں کو ہلاک کردیا ہے۔ بھلا تم ان میں سے کسی کو دیکھتے ہو یا (کہیں) ان کی بھنک سنتے ہو (۹[/FONT]