‏مریم نواز کا بیان توہین عدالت اور سفید جھوٹ ہے : شہزاد اکبر

shazad-akbar.jpg


مشیر داخلہ و احتساب شہزاداکبر نے ایک بار پھر مریم نواز پر شدید تنقید کردی، انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے آج سفیدجھوٹ بولا ہے ہائی کورٹ ‏سے متعلق ان کا بیان توہین عدالت ہے،اے آروائی نیوز کے پروگرام دی پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ عدالت نے ‏وکیل کو اسٹریچر پر لانےکا نہیں کہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے وکیل کو کورونا نہیں تھا کمرمیں تکلیف تھی ‏وکیل اس وقت عدالت میں موجود تھے عدالت نےکہا تھاآپ کھڑے نہیں ہوسکتےتوبیٹھ کردلائل ‏دےدیں ہائی کورٹ سےاستدعاکی مریم نوازکےمقدمات کی روزانہ سماعت کی جائے،مریم نواز کے وکیل کو کورونا بعد میں ہواتھا اس وقت نہیں ہمارےعدالتی نظام ‏کی کچھ مجبوریاں ہیں اورکچھ ہماری کوتاہیاں ہیں۔


شہزاد اکبر نے ترجمان ن لیگ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ میری پیاری بہن مریم اورنگزیب کی چابی بھری جاتی ہے شہبازشریف ‏کےخلاف مقدمات توپاکستان میں ہیں جھوٹی خبرپراب تک شہبازشریف نےمجھ پرہتک عزت کاکیس ‏کیوں نہیں کیا،نوازشریف کی تاحیات نااہلی ختم کرنےکیلئے تحریک شروع ہو گئی تاحیات نااہلی ‏ختم کرنے کیلئے بہت پیسہ خرچ کیاجارہاہے ایک بارپھرتکنیکی انصاف کیلئےکوششیں کی جارہی ہیں ‏مریم نواز نے آج پھر اپنی آڈیو ہونے کا اعتراف کرلیا انہوں نے تو اپنی آڈیوکا فرانزک کابھی نہیں کہا۔


شہزاداکبر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اپنے احتساب کےمشن سے ‏پیچھےنہیں ہٹی، پی ٹی آئی دور حکومت میں 30احتساب عدالتوں کااضافہ ہوا، حکومت نے ‏احتساب عدالتوں میں ججزبھی تعینات کیے،تحریک انصاف تو احتساب کے گراؤنڈ پر کھڑی ہے شہبازشریف اورآصف زرداری ‏آپس میں ہی کھیل رہےہیں۔