یومیہ 40سگریٹس پینےوالا بچہ اب کیسا ہے؟

USTADBONA

Senator (1k+ posts)
علدی ریضال کی ویڈیو 2010 میں انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی چھوٹی سی سائیکل پر بیٹھ کر سگریٹ پھوکتا دکھائی دے رہا تھا
یہ رپورٹس بھی منظر عام پر آئی تھیں کہ علدی ایک دن میں تقریباً 40 سگریٹس پی جاتا ہے۔
3F9C6AAE00000578-4446390-image-a-57_1493183757936.jpg






جکارتہ: دو سال کی عمر میں یومیہ 40 سے زائد سگریٹس پھونکنے والے انڈونیشین بچے نے بالآخر اپنی یہ بری عادت چھوڑ دی
جبکہ اب اس کی صحت بھی پہلے سے بہتر ہو گئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے
سماترا کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والا علدی اب سگریٹ پینے کی بری عادت ترک کر چکا ہے
اور اب اسے چاکلیٹس پسند ہیں جبکہ اس کا موٹاپا بھی کافی حد تک کم ہوگیا ہے اور اب وہ چوتھی جماعت کا طالب علم بھی ہے۔ علدی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جب وہ اپنے ارد گرد لوگوں کو سگریٹ نوشی کرتا دیکھتا ہے تو اسے دل میں بھی خواہش پیدا ہوتی ہے لیکن وہ سمجھتا ہے کہ چاکلیٹس سگریٹس سے بہتر ہوتی ہیں۔
انڈونیشین حکومت نے علدی کی اس بری عادت کو چھڑانے میں اہم کردار ادا کیا اور اب حکومت نے دیگر دیہاتوں میں اس لت میں پڑے بچوں کی بحالی نو کے لیے باضابطہ مہم بھی شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب علدی کی والدہ کہتی ہیں کہ شروع میں جب ہم اسے سگریٹس نہیں دیتے تھے تو وہ غصے کا اظہار کرتا تھا تاہم اب اسے سگریٹس کی طلب نہیں ہوتی۔
سگریٹ چھڑانے کی کوشش میں علدی کے والدین اسے کھانے پینے کے لیے دیگر چیزیں دیا کرتے تھے، وہ دن میں خوب چکنائی والا کھانا اور گاڑھے دودھ کے تین ڈبے پی جاتا تھا۔ زیادہ کھانے کی وجہ سے علدی کا وزن تیزی سے بڑھنے لگ گیا تھا اور 5 برس کی عمر میں اس کا وزن 24 کلو گرام تک جا پہنچا تھا۔
3F9C6AEA00000578-4446390-image-a-61_1493184808935.jpg

3F9C6A8A00000578-4446390-image-a-74_1493185154946.jpg

3F9C6AA100000578-4446390-image-a-89_1493185346633.jpg

3F9C6A2900000578-4446390-image-a-60_1493183772528.jpg


https://www.express.pk/story/852118/

 

Asad Mujtaba

Chief Minister (5k+ posts)
This news had a world wide coverage

I remember many rehabs offered their services and he got the best treatment

good to see him recovered
 

Back
Top