یواےای کا پاکستان کو بڑا ریلیف، پاکستان کو قرض واپسی ایک سال کیلئے مؤخر

ik-uae111.jpg

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو بڑا ریلیف مل گیا، متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی ایک سال کے لیے مؤخر کردی۔

تفصیلات کے مطابق بیان میں ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یہ قرض مارچ میں متحدہ عرب امارات کو واپس کرنا تھا، تاہم قرض کی ادائیگی کی تاریخ ری شیڈول کر دی گئی ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یہ قرض مارچ میں متحدہ عرب امارات کو واپس کرنا تھا۔وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے مذکورہ قرض 3 سال پہلے پاکستان کو 3 سال کے لئے دیا تھا۔

قرض کی ادائیگی گزشتہ ماہ واجب الادا ہو گئی تھی جس پر پاکستان نے تین سال کی توسیع کی درخواست کی تھی،سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم عمران خان نے نومبر 2018 میں 6 ارب ڈالر قرض کی درخواست کی تھی۔

تاہم متحدہ عرب امارات نے تین سال کی مدت کے لیے 2 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی، جو پاکستان نے 2019 میں وصول کیا۔

واضح رہے کہ چین پہلے ہی 4 ارب 38 کروڑ ڈالر قرض کی واپسی مؤخر کرچکا ہے۔
 

Raja7866

Minister (2k+ posts)
یہ قرضہ کس بھکاری نے لیا ہے؟
یوتھیے مل کر اس قرض کو اتاریں گے؟
واہ یوتھیو تمہاری بھی کیا زندگی ہے۔ اندھے ہو تم عقل کے اندھے
 

Back
Top