ہنزہ کے دور افتادہ گاؤں شیشمل کی لعل

khalid100

Minister (2k+ posts)

ہنزہ کے دور افتادہ گاؤں شیشمل کی لعل


یہ محترمہ لعل ہے جو وادی ہنزہ کے دور دراز گاؤں شیشمل کی واحد ڈاکٹر، نرس، دائی، ڈسپنسر، ویکسینیٹر اور مشیر صحت ہے. گاؤں میں کسی کو میڈیکل ایمرجنسی ہو تو لعل چوبیس گھنٹے حاضر ہوتی ہے پچھلے اٹھائیس سالوں میں ہر بچہ اسکے ہاتھوں پیدا ہوا، جب کسی کو گلگت کے زچہ بچہ ہسپتال لے جانا ہو تو محترمہ لعل ہمیشہ مریض کے ساتھ جاتی ہے اور یہ راستہ فور بائی فور جیپ پر دس گھنٹے میں طے ہوتا ہے.

اس گاؤں میں پچھلے اٹھائیس سالوں میں کوئی خاتون دوران زچگی فوت نہیں ہوئی. لعل کو صرف یہ خوف رہتا ہے کہ جب کسی مریض کے ساتھ شہر گئی ہوئی ہو تو پیچھے گاؤں میں کوئی ایمرجنسی نا ہو جائے وہ کہتی ہے کہ الله نے اس گاؤں کی ساری ذمہ داری اس پر جو ڈالی ہوئی ہے.

تحریر: شہید چوہدری
Copy-The HUNZA valley

98002375_10158497809236983_8875115597206126592_n.jpg
 
Last edited by a moderator:

Back
Top